7 رجب المرجب, 1446 ہجری
اسلام
آباد سٹی میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت
نابینا افراد کا ایک ماہ کا قافلہ
Tue, 7 Jan , 2025
yesterday
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے 3 دن،12 دن، ایک ماہ اور 12 ماہ
کے قافلے راہِ خدا عزوجل میں
سفر کرتے رہتے ہیں۔
اسی
سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ اسلام آباد سیکٹر G/11سے اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت علمِ دین سیکھنے سکھانے اور نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے
نابینا اسلامی بھائیوں پر مشتمل ایک ماہ (دسمبر 2024ء تا 8
جنوری 2025ء)
کا قافلہ اسلام آباد سٹی کی طرف سفر پر روانہ ہوا۔
قافلے
میں نابینا اسلامی بھائیوں کو فرض علوم سکھائے گئے جن میں نماز و وضو کا عملی
طریقہ، نیکی کی دعوت کی اہمیت، مختلف دعائیں، سنتیں و آداب، نیکی کی دعوت عام
کرنا، اس کی اہمیت اور اس کا طریقہ شامل تھا۔