8 رجب المرجب, 1446 ہجری
2 جنوری 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت عارف والا تحصیل میں ہونے والے سنتوں بھرے
اجتماع میں اسپیشل پرسنز کے لئے حلقہ لگایا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے رکنِ
شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کے بیان کی اشاروں کی زبان
میں ترجمانی کی۔
تفصیلات کے مطابق اس اجتماعِ پاک میں ڈویژن
ساہیوال کے مختلف شہروں سے اسپیشل پرسنز نے شرکت کر کے علمِ دین حاصل کرنے کی
سعادت حاصل کی نیز مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسپیشل پرسنز کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
اور اشاروں کی زبان کورس کا تعارف کروایا۔
علاوہ ازیں ڈویژن ساہیوال کے ذمہ دار محمد زبیر
عطاری نے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے بارے میں شرکا کی رہنمائی کی اور انہیں بھی
دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)