دینی  کاموں میں مزید بہتری لانے کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ بہاولپور کے علاقے خانقاہ شریف میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ د اران نے شرکت کی ۔

نگران بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری نے اسلامی بھائیوں کو 12 دینی کاموں میں مزید اضافہ کرنے کے حوالے سے ذہن دیا نیز رمضان المبارک میں ڈونیشن جمع کرنے اور ایک ماہ کے اجتماعی اعتکاف کے حوالے سے اہداف دیئے۔(رپورٹ :احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ کفن دفن کے تحت   2 فروری 2024 ءبروز جمعہ ڈسٹرکٹ منڈی بہاؤالدین قادرآباد میں غسلِ میت کورس ہوا جس میں اہل علاقہ نے شرکت کی ۔

تحصیل ذمہ دار شعبہ کفن دفن امتیاز احمد عطاری نے غسلِ میت دینے ،کفن کاٹنے اور کفن پہنانے کا پریکٹیکل طریقہ سمجھایا اور اس حوالے سے عوام میں پائی جانے والی عمومی غلطیوں کے بارے میں بتایا ۔

اس کورس میں شعبہ کفن دفن کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد سجیل عطاری نے بھی شرکت کی۔(رپورٹ:رمضان رضا عطاری)


چیف منسٹر ہاؤس کے ریٹائر ڈپٹی سیکریٹری پیر بخش جونیجو نے 31 جنوری 2024ء بروز بدھ دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا وزٹ کیا۔

اس موقع پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار ان نے انہیں مدنی مرکز میں موجود شعبہ جات کا دورہ کروایا اور ان میں ہونے والے دینی کاموں کے حوالےسے بتایا جبکہ دوسری جانب پیر بخش جونیجو نےدوران گفتگو دعوت اسلامی کی دینی کاوشوں کو ملاحظہ کرنے بعد اچھے تاثرات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات عطاری مجلس کراچی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


عالمی  مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں کراچی ڈویژن2کے ڈسٹرکٹ و ٹاؤن ذمہ داران نے شرکت کی ۔

نگران مجلس حافظ قربان عطاری نےذمہ داران کو شعبے کا دینی کام بڑھانے کے حوالے مدنی پھول فراہم کئے اور انہیں آئندہ کےلئے اہداف دیئے جس پر انہوں نے نیک عزائم کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ رابطہ  برائے شخصیات دعوت اسلامی کی جانب سے 31 جنوری 2024ء کو ملتان میں ڈویژنل اور سٹی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے منیجرمیپکو واپڈا راؤایوب احمدخان سمیت چیف ٹریفک آفیسرSSPعمران جلیل غلزئی،ڈی ایس پی ٹریفک محمدآصف شاہین، سپرنٹنڈنٹ سی ٹی اوآفس محمدطاہرچھینہ ، ایس ایچ او سیتل ماڑی خالدخان بلوچ ودیگرسےملاقات کی۔

اس موقع پر سی ٹی اوصاحب کونئی پوسٹنگ پردعوت اسلامی کی جانب سےمبارکبادپیش کی اور سی ٹی اوصاحب سمیت دیگر افسران کو دعوت اسلامی کا تعارف کروایا نیز انہیں مدنی مرکزفیضان مدینہ کا وزٹ کرنے اور ہفتہ واراجتماع میں شرکت کی دعوت دی جس پر افسران نے بھلے جذبات کا اظہار کیا۔آخر میں اسلامی بھائیوں نے افسران کو مکتبۃ المدینہ کی مختلف تصانیف تحفےمیں پیش کیں۔

بعدازاں ذمہ داران نے نگران دعوت اسلامی ملتان سٹی محمدراشدعطاری سےملاقات کی اور ان کےبہنوئی کےانتقال پران سےتعزیت وفاتحہ خوانی کی۔(رپورٹ: مجلسِ رابطہ دعوت اسلامی ملتان سٹی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


گزشتہ روز فیصل آباد میں برگیڈئیر(ر) ڈاکٹر طاہر نواز نے دعوتِ اسلامی کے تعلیمی بورڈ کنزالمدارس کے آفس کا وزٹ کیا جہاں اُن کی ملاقات مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی جنید عطاری مدنی سے ہوئی۔

ملاقات کے دوران رکنِ شوریٰ مولانا حاجی جنید عطاری مدنی نے انہیں کنزالمدارس بورڈ کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر برگیڈئیر(ر) ڈاکٹر طاہر نواز نے کنزالمدارس بورڈ کے تحت ایجوکیشن پر ہونے والے نظم و ضبط کو پسند کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


30 جنوری 2024 ء  کو دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت ذمہ داران نے سندھ سیکریٹریٹ آفس کا دورہ کیا جہاں اسپیشل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ کے آغا خالد مجتبیٰ، ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن ملک عبدالکریم ، محکمہ داخلہ کے اعجاز احمد رند، ڈپٹی سیکرٹری کے سعید احمد، سیکشن آفیسر سمیت دیگر اسٹاف اور ممبران سے ملاقات کی۔

دوران ملاقات محبت رسول اور اطاعت رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے عنوان سے گفتگو کا سلسلہ ہوا بعدازاں ذمہ داران نے شخصیات کو ملک و بیرون ملک میں جاری دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے بتایا اور انہیں مدنی مرکز فیضان مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی۔ آخر میں اسپیشل سیکریٹری اور ڈپٹی سیکریٹری کو ماہنامہ فیضان مدینہ کے شمارے بھی تحفتاً دیئے۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ براے شخصیات عطاری مجلس کراچی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


سبی میں قبائلی و سماجی رہنما میر ظہور احمد بنگلزئی سے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار محمد وقار عطاری نے ملاقات کی  اور عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی۔

معلومات کے مطابق مبلغ دعوت اسلامی نے میر ظہور احمد بنگلزئی کو دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کےحوالے سے بتایا جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے دینی کاموں میں تعاون کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔اس موقع پر میر جاوید بنگلزئی، ٹھیکیدار واحد بخش پہنور ،میر سیف اللہ بنگلزئی بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول  کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام ڈسٹرکٹ تونسہ شریف میں 29 جنوری 2024ء کو تحصیل ذمہ دار اسلامی بھائی نے ڈسٹرکٹ نگران کے ساتھ DSP کوہ سلیمان سردار عتیق الرحمن اور چیئرمین تحصیل سردار ضیاءالرحمن کھیتران سے ملاقات کی۔

ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کا تعارف کروایا اور کوہ سلیمان کے دامن میں پچھلے دنوں سیلاب زدگان کی گئی امداد کے متعلق بتایاجس پر انہوں نے دعوت اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کو سراہا۔

آخر میں شخصیات کو اسلامی بھائیوں نے جامعۃ المدینہ بوائز تونسہ اور فیضان مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اپنی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


الحمد للہ عزوجل، دین اسلام ہمیں حلال و طیب اشیاء اختیار کرنے اور حرام و نجس چیزوں سے بچنے کا حکم دیتا ہے چنانچہ نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے سعد! اپنی غذا پاک کر لو،مستجاب الدعوات ہو جاؤ گے، اس ذات پاک کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں محمد ﷺ کی جان ہے! بندہ حرام کا لقمہ اپنے پیٹ میں ڈالتا ہے تو اس کے چالیس دن کے عمل قبول نہیں ہوتے اور جس بندے کا گوشت حرام سے پلا بڑھا ہو اس کے لئے آگ زیادہ بہتر ہے۔(معجم اوسط، 5/ 34، حدیث: 6495) انہی احکام کی تعلیم و تعلم اور آگاہی کے سلسلے میں دار الافتاء اہلسنت (دعوتِ اسلامی)کے ذیلی شعبہ حلال ریسرچ اینڈ ایڈوائزری کونسل (HRAC) کی جانب سے تخصص فی فقہ الحلال جوہر ٹاؤن لاہور کے طلبۂ کرام کو پاکستان نیشنل ایکریڈیٹیشن کونسل سے رجسٹرڈ سرٹیفیکیشن باڈی کے تحت تین دن 27 تا 30 جنوری 2024ء تک حلال لیڈ آڈیٹر کورس کروایا گیاجس میں تخصص فی الفقه الحنفی وفقہ الحلال کے 12طلبۂ کرام نے شرکت کی۔اس کورس میں حلال انڈسٹری کے ماہرین نے طلبائے کرام کو مختلف موضوعات پر بریفنگ دی، جن کے موضوعات اور ان کی تفصیل قدرے اختصار کے ساتھ یہ ہے:

(1) گلوبل حلال اکانومی کا تعارف:

اس سیشن میں عالمی سطح پر حلال انڈسٹری کی ضرورت و اہمیت اور عالمی پذیرائی کے حوالے سے طلبۂ کرام کو مختلف چارٹ دکھائے گئے جس میں حلال و طیب کی طلب و رغبت کے معاملے میں مختلف اوقات کا تقابلی جائز ہ دکھایا کہ کس طرح لوگ حلال و حرام کی اہمیت و افادیت کے پیش نظر اس کی طرف متوجہ ہیں۔ ایک اندازہ کے مطابق دنیا بھر میں تقریبا ًدو ٹریلین ڈالرز کی حلال انڈسٹری میں سرمایہ کاری ہو رہی ہے جو مزید روز بروز بڑھتی جا رہی ہےاور مزید یہ بھی بتایا گیا کہ مستقبل میں بھی اس میں کس قدر اضافہ دیکھنے کو ملے گا ، اس سے حلال انڈسٹری کی اہمیت کا اندازہ لگایاجا سکتا ہے ۔نیز غیر مسلم ممالک میں اس شعبے کی اہمیت و افادیت و ضرورت کے حوالے سے بھی تفصیلاً روشنی ڈالی گئی۔

(2)ملکی و بین الاقوامی حلال سیکٹر کے نظام کا تعارف:

اس سیشن میں حلال انڈسٹری کے ملکی و بین الاقوامی حلال سیکٹر کے نظام کا تعارف کروایا گیا اور ان اداروں کا تعارف کروایا گیا ہے جن کے تحت اس انڈسٹری کی بہتری کے حوالے سے مختلف امور سرانجام دئیے جاتے ہیں،مثلاً پاکستان نیشنل ایکریڈیٹیشن کونسل (PNAC)، پاکستان اسٹینڈر ڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اٹھارٹی(PSQCA)، پاکستان حلال اٹھارٹی (PHA)، حلال سرٹیفیکیشن باڈیز (HCB) وغیرہ کا تعارف اور ان کے کام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

(3)پاکستان حلال اسٹینڈرڈ کا تعارفی جائزہ:

اس سیشن میں پاکستان کے حلال اسٹینڈرڈ کا اوور ویو کروایا گیا کہ اسٹینڈرڈ میں کن کن شرعی پہلوؤں کو واضح کیا گیا ،مزید یہ کہ اس میں فوڈ سیفٹی یعنی طیب کے پہلو پر بھی اہم چیزوں کو ڈسکس کیا گیا ، اس معیار کا طلبۂ کرام نے تفصیلی جائزہ لے کر بہت سے نکات بھی قلمبند کئے۔

(4)حلال سرٹیفیکیشن کی اہمیت:

اس سیشن میں حلال سرٹیفیکیشن کی اہمیت و ضرورت کے حوالے سے شرکا کو بریف کیا گیا کہ کس طرح حلال سرٹیفیکیشن سے حرام چیزوں سے بچا جا سکتا ہے ااور اس کے اثرات و امکانات کم کئے جا سکتے ہیں اور مزید یہ کہ بہت ساری چیزیں جو غیر مسلم ممالک سے لائی جاتی ہیں تو ان کی حلال سرٹیفیکیشن سے تصدیق و توثیق کرکے حلال کے حوالے سے بہتری لائی جا سکتی ہے۔

(5)آڈٹ کا طریقۂ کار واہمیت:

اس سیشن میں اس کام کو اجاگر کیا گیا ہے کہ کیسے مختلف انڈسٹریز میں جا کر حلال کا آڈٹ یعنی چیک اینڈ بیلنس کا نظام دیکھا جاتا ہے اور شرعی ایڈوائزر اس میں کن کن امور کودیکھنے کا ذمہ دار ہوتا ہے، مزید برآں اس کے ٹیکنیکل طریقۂ کار کو تفصیل سے پڑھنے کے بعد اس کی عملی مشقوں کا اہتمام بھی کیا گیا۔

(6)حلال سلاٹرنگ سسٹم کا تعارف:

اس سیشن میں اسکالرز نے انڈسٹریز میں رائج ذبح کے نظام و طریقہ ٔکا ر پر شرکائے کورس کو بریف کیا اور مزید یہ کہ پاکستان حلال اسٹینڈرڈ میں ذبح کے لئے کن کن احتیاطی و شرعی پہلوؤں کو بیان کیا گیا ان پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی، نیز مشینی ذبیحہ (MECHANICALL SLAUGHTERING) ، اسٹننگ(STUNNING)، اور دیگر متعلقہ امور کو بھی ڈسکس کیا گیا۔

اس کورس کا مقصد علمائے کرام کو اس قابل بنانا تھا کہ وہ حلال انڈسٹری میں ٹیکنیکل امور کی رعائت کرتے ہوئے کس طرح شرعی معاملات میں عوام الناس و انڈسٹری ماہرین کی حلال و حرام کے لحاظ سے تربیت کر سکتے ہیں۔کورس میں مختلف اداروں کے ٹیکنیکل ماہرین نے شرکا کو بریفنگ دی اور علمائے کرام کے سامنے انڈسٹری کے مختلف تکنیکی و علمی پہلوؤں کو سامنے لایا گیا ۔ کورس کے اختتام پر شعبہ حلال ریسرچ اینڈ ایڈوائزری کونسل کے ہیڈ مولانا مفتی محمد ساجد عطاری زید مجدہ نے اپنے تاثرات میں بتایا کہ اس کورس کو کروانے کا مقصد علمائے کرام کو حلال انڈسٹری میں کام کرنے کے لئے تیار کرنا ہے اور یہ باور بھی کروانا ہے کہ حلال انڈسٹری میں کتنا کام کرنے کی حاجت ہے ۔مزید کہا کہ ہم آیئندہ آنے والے وقتوں میں اپنے ان شرکاکو حلال انڈسٹری میں دین متین کی خدمت کرتے ہوئے دیکھنے کے خواہش مند ہیں اور آخر میں کورس کے شرکا نے دعوت اسلامی اور دار الافتاء اہلسنت کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار فرمایا ۔

29 جنوری  2024ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ اور مختیار کار نواز سے حاجی یعقوب عطاری نے ملاقات کی ۔

دوران ملاقات ندیم کلاتھ مارکیٹ مصلے کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور انہیں مدنی مرکز فیضان مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی نیت کااظہار کیا۔

ساتھ ہی ساتھ اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ سے شعبہ ایف جی آر ایف کے تحت مختلف مقامات پرشجرکاری کرنےکے حوالے سے مشاورت ہوئی ۔اس پر بھی انہوں نے تعاون کرنے کا کہا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات کراچی ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ  تعلیم دعوت اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ آفندی ٹاؤن حیدرآباد میں 28،27 جنوری 2024ء کو 2دن پر مشتمل ٹریننگ سیشن ہوا جس میں حیدرآباد، نواب شاہ اور میرپورخاص سے تقریباً 39 اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

یہ پروگرام 6 سیشن پر مشتمل کیا گیا تھا جس کی تفصیل درج ذیل ہے:

1)پہلے سیشن میں شعبہ تعلیم سندھ ذمہ دار جنید نے شعبہ تعلیم کا تعارف پیش کیا او ر دعوت اسلامی کا تنظیمی ڈھانچہ بتایا ۔

2) دوسرے سیشن میں رکن شوری عبد الوہاب عطاری نے” معلم کورس کو کیسا ہونا چاہیئے“ اس سے متعلق رہنمائی کی ۔

3)تیسرے سیشن میں اسلامی بھائیوں نے مدنی مذاکرے میں نگران سندھ و رکن شوری حاجی قاری ایاز عطاری ، رکن شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری اور رکن شوری عبدالوہاب عطاری کے ہمراہ شرکت کی ۔

4)چوتھے سیشن میں شعبہ تعلیم کی اہمیت و افادیت ،موٹیویشن اور JD,s کے حوالے سے جنید عطاری نے آگاہی دی۔

5) پانچویں سیشن میں رکن شوری عبدالوہاب عطاری نے ”ٹیم بلڈنگ“ کے عنوان سے تربیت کی ۔

6) چھٹے سیشن میں صوبائی ذمہ دار جنید عطاری نے ”ٹیچرز فورم “کے حوالے سے معلومات دیں۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )