عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 30 دسمبر 2024ء کو کراچی میں موجو دفیضانِ صحابیات میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں  عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اور نگرانِ انٹرنیشنل افیئرز کی معاونہ نے شرکت کی۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں کا جائزہ لیا گیا اور تمام شعبہ جات کے دینی کاموں کا تقابل کیا گیا نیز اس میں مزید بہتری لانے کی ترغیب دلائی گئی جس پر وہاں موجود اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔

مدنی مشورے میں ہونے والی گفتگو کے مطابق اسلامی بہنوں کی 2023ء کی کارکردگی کے مقابلے میں 2024ء کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہواجس پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔