فیصل آباد، پنجاب میں واقع دعوتِ اسلامی کے کنزالمدارس بورڈ میں 29 دسمبر 2024ء کو بورڈ آف کریکلم اینڈ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی میٹنگ ہوئی جس میں مفتیانِ کرام، اراکینِ شوریٰ، جامعۃ المدینہ بوائز کے سینئر اساتذۂ کرام  اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔

اس میٹنگ میں بورڈ آف کریکلم اینڈ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا جبکہ نئے تعلیمی سال 2025ء کے لئے اہداف طے کئے گئے جس پر وہاں موجود تمام شرکا نے اپنی اپنی رائے بھی پیش کی۔

میٹنگ کے شرکا میں دارالافتاء اہلسنت کے شیخ الحدیث و التفسیر مفتی محمد قاسم عطاری، مفتی محمد سجاد عطاری، مفتی محمد حسان عطاری، اراکینِ شوریٰ مولانا حاجی محمد جنید عطاری مدنی (صدر کنزالمدارس بورڈ)، مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی (نگرانِ شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز پاکستان) اور بورڈ آف کریکلم اینڈ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ مولانا گل رضا عطاری مدنی شامل تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)