15 رجب المرجب, 1446 ہجری
پنجاب اور سندھ میں قائم فیضانِ صحابیات میں کفن دفن رہائشی کورس کا انعقاد
Thu, 16 Jan , 2025
6 hours ago
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت
کراچی، لاہور اور پنجاب سمیت سندھ میں قائم فیضانِ صحابیات میں اسلامی بہنوں کے
لئے 6 دن پر مشتمل ( 24 دسمبر تا 29 دسمبر 2024ء) رہائشی کورس کا اہتمام کیا گیا جن میں کم و
بیش255 اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے کورس میں شریک اسلامی
بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے کفن دفن کے حوالے سے اُن کی رہنمائی کی اور انہیں شعبے
کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس
پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں نیز ڈونیشن کے اہداف بھی لئے۔اختتام پر کورس کرنے
والی اسلامی بہنوں کا ٹیسٹ لیا گیا اور نمایاں کارکردگی کی حامل اسلامی بہنوں کی
حوصلہ افزائی کی گئی۔