نیپا اکیڈمی آف پاکستان کے ڈائریکٹر اسٹاف ڈاکٹر
محمد فاروق کا کنزالمدارس بورڈ کا وزٹ
نیپا اکیڈمی آف پاکستان کے ڈائریکٹر اسٹاف ڈاکٹر
محمد فاروق نے دعوتِ اسلامی کے دینی و
دنیاوی تعلیم دینے والے ادارے ہیڈ
آفس کنزالمدارس بورڈ فیصل آباد کا وزٹ کیا۔
اس دوران ڈائریکٹر اسٹاف ڈاکٹر محمد فاروق کی رکنِ
شوریٰ و صدر کنزالمدارس بورڈ مولانا حاجی محمد جنید عطاری مدنی، کنٹرولر امتحانات
مولانا محمد اسماعیل عطاری مدنی، کنسلٹنٹ پروفیسر جاوید اسلم باجوہ اور ڈائریکٹر و
نصاب پروفیسر محمد طاہر صدیقی سمیت اسٹاف کے دیگر اسلامی بھائیوں سے ملاقات ہوئی۔
ڈائریکٹر اسٹاف
ڈاکٹر محمد فاروق کو
کنزالمدارس بورڈ کے طریقۂ کار اور کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جبکہ انہوں
نے کنزالمدارس بورڈ کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کیااور اُن ڈیپارٹمنٹس کے ہیڈ و
اسٹاف سے چند اہم امور پر گفتگو کی۔