لاہور، پنجاب میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے
دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے گزشتہ روز مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن
لاہور میں اقبال ٹاؤن کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
ابتداءً ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے کلام
کرتےہوئے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے بھر پور انداز میں
رمضان عطیات جمع کرنے نیز عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی اور مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ایک ماہ اعتکاف کرنے کے اہداف دیئے۔
18
جنوری 2025ء کی شب عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ”اجتماع ختم بخاری
شریف“ کا سلسلہ ہوا جس میں بخاری شریف کی آخری حدیث پڑھی گئی۔
اجتماع
ختم بخاری شریف میں کراچی کے مختلف علاقوں
میں قائم دورۃ الحدیث شریف کی پانچوں کلاسز کے تمام
طلبۂ کرام براہِ راست فیضانِ مدینہ میں آکر اور پاکستان کے دیگر مقام
پر طلبہ و طالبات بذریعہ مدنی چینل شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ جامعۃ المدینہ بوائز کے
اساتذۂ کرام، مختلف شہروں کے عاشقانِ رسول اور مفتیانِ کرام بھی موجود تھے۔
اجتماع
میں شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے بخاری
شریف کی اہمیت و فضیلت بیان کی اور طلبۂ کرام کی تربیت فرماتے ہوئے ارشاد فرمایا
کہ دینی کاموں میں ہمیشہ بڑھ چڑھ حصہ لیں، عجز و انکساری اختیار کریں اور زیادہ سے
زیادہ مطالعہ کرکے علمِ دین سیکھیں۔امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے مزید کہا کہ
جب بھی کبھی شریعت اور حق کی بات ہوتو بغیر ضد کے اُسے سر خم کر کے تسلیم کرلینا چاہیئے کیونکہ ضد
سے انسان تباہ و برباد ہوجاتا ہے۔امیر اہلسنت کی جانب سے طلبۂ کرام کو درسِ نظامی
سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد 12
ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب بھی دلائی گئی۔
اجتماع
بخاری شریف میں شیخ طریقت امیر اہلسنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی اجازت سے استاذ الحدیث
مفتی محمد حسان عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ
العالی نے “بخاری شریف“ کی آخری حدیث پڑھی
اور ترجمہ کیا جبکہ امیر اہلسنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے شارح بخاری مفتی شریف
الحق امجدی رحمۃُ اللہِ علیہ کی
متعلقہ حدیث کے متعلق تشریح بیان کی۔
وعظ و نصیحت اور بخاری شریف کی آخری حدیث پڑھنے کے بعد آخر
میں صلوۃ و سلام اور دعا سلسلہ ہوا۔
کنزالمدارس فیصل آباد میں شعبہ رابطہ بالعلماء
کے نگران اور اراکین کی میٹنگ
فیصل آباد، پنجاب میں قائم دعوتِ اسلامی کے
تعلیمی بورڈ کنزالمدارس ہیڈ آفس میں ایک میٹنگ ہوئی
جس میں شعبہ رابطہ بالعلماء کے نگران اور اراکین سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کی شرکت
ہوئی۔
میٹنگ میں رکنِ شوریٰ و صدر کنزالمدارس بورڈ
مولانا حاجی محمد جنید عطاری مدنی نے شعبے کے متعلق کلام کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں
کی مختلف امور پر رہنمائی کی اور اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی دیئے۔
کلاتھ مارکیٹ فیصل آباد کے تاجر محمد راؤف کی کنزالمدارس
بورڈ ہیڈ آفس آمد
دینی و دنیاوی تعلیم میں اپنی خدمات سرانجام
دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی دعوتِ اسلامی کے تعلیمی بورڈ کنزالمدارس ہیڈ آفس فیصل آباد میں کلاتھ مارکیٹ فیصل آباد
کے تاجر محمد راؤف کی آمد ہوئی۔
اس دوران کنزالمدارس بورڈ ہیڈ آفس کے اسلامی
بھائیوں نے انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے بورڈ کے تمام دفاتر کا وزٹ کروایا جس پر
انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دعوتِ اسلامی کی تعلیمی خدمات کو
سراہا۔
بعدِ وزٹ تاجر محمد راؤف کی رکنِ مرکزی مجلسِ
شوریٰ و صدر کنزالمدراس بورڈ مولانا حاجی محمد جنید عطاری مدنی سے ملاقات ہوئی اور
دعوتِ اسلامی کے حوالے سے مختلف نکات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فضیلۃ الشیخ فیصل محمد العمودی الیمنی الشافعی کی کنزالمدارس بورڈ فیصل
آباد آمد
دعوتِ اسلامی کے تعلیمی نظام کا جائزہ لینے کے
لئے گزشتہ روز فضیلۃ الشیخ فیصل محمد العمودی الیمنی الشافعی کی فیصل آباد میں
موجود کنزالمدارس بورڈ کے ہیڈ آفس میں آمد ہوئی جہاں
اسلامی بھائیوں نے اُن کا استقبال کیا۔
اس موقع پر ہیڈ آفس کے اسلامی بھائیوں نے فضیلۃ الشیخ فیصل محمد
العمودی الیمنی الشافعی کو کنزالمدارس
بورڈ کے تمام دفاتر کا وزٹ کروایا اور اُن کے ذریعے ہونے والی تعلیمی خدمات پر
بریفنگ دی۔
ڈسٹرکٹ پاکپتن، پنجاب میں ایک اسپیشل پرسن کی
دوکان پر کونڈوں کی نیاز کا اہتمام
ڈسٹرکٹ پاکپتن، پنجاب میں دعوتِ اسلامی کے تحت
ایک اسپیشل پرسن کی دوکان پر امام جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ کے
ایصالِ ثواب کے لئے کونڈوں کی نیاز کا
اہتمام کیا گیا جس میں اسپیشل پرسنز کی
بھی شرکت ہوئی۔
ابتداءً تلاوتِ قراٰن کی گئی اور نعت شریف پڑھی گئی جس کے بعد
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اشاروں کی زبان میں بیان کیاجس کا موضوع”امام جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت کے
پہلو“ تھا۔
شعبہ تحفظِ اوراقِ
مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت 10 جنوری 2025ء کو لاہور سٹی اور شیخوپورہ ڈویژن کے
ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
ڈسٹرکٹ، ٹاؤن اور تحصیل ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
بچپن کا بہتر آغاز
روشن مستقبل کا راستہ ہے۔بچپن اور اسکول کی بامقصد زندگی طلبہ کو کامیاب بناتی ہے۔
دار المدینہ انٹرنیشنل
اسلامک اسکول سسٹم کے طلبا و طالبات نے
پاکستان Maths چیلنج میں 33 گولڈ میڈل، 34
سلور میڈل اور 39 کانسی کے تمغے حاصل کئے۔
33 گولڈ میڈل حاصل کرنے والے طلباوطالبات نے دوسرے راؤنڈ میں حصہ لیا جس میں دارالمدینہ ، لالہ موسی ٰ کیمپس گریڈ 1 کی
طالبہ ابرش وقاص نے اپنی کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
فیضانِ مدینہ میرپور کشمیر سیکٹر 3 میں مختلف
شعبہ جات کے 12 دینی کام ذمہ داران کی میٹنگ
دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف شعبہ جات (اصلاحِ اعمال، قافلہ، مدرسۃ المدینہ بالغان، مدنی کورسز، ہفتہ وار
اجتماع، ہفتہ وار مدنی مذاکرہ) کے
12 دینی کام ذمہ داران کی تربیت کے لئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میرپور کشمیر سیکٹر
3 میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں صوبائی و ڈویژن ذمہ داران، نگرانِ شعبہ جات، ناظمین
اور امام صاحبان نے شرکت کی۔
ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے میٹنگ میں 12 دینی کاموں
کی سابقہ کارکردگی و تقرری کا جائزہ لیا نیز ڈویژن و ڈسٹرکٹ وائز جنوری تا دسمبر
2024ء کا تقابل کیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے وہاں
موجود تمام اسلامی بھائیوں کو قافلوں میں سفر کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں
میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
میرپور کشمیر F3 میں
قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں گزشتہ روز کشمیر کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبائی، ڈویژن اور ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ڈویژن و ڈسٹرکٹ وائز 12 دینی کاموں
کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور جنوری تا دسمبر 2024ء کے اہداف نیز 2025ء کے
اہداف پر مشاورت کی۔
نگرانِ پاکستان مشاورت نے ڈویژن و ڈسٹرکٹ وائز
بھی تقرری کا جائزہ لیتے ہوئے اسلامی
بھائیوں کو دینی کام کرنے اور قافلوں کا مسافر بننے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتیں کیں۔
فیصل آباد پنجاب کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں تخصص
فی الدعوۃ کے طلبۂ کرام و اساتذۂ کرام کی شرکت ہوئی۔
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے حاضرین کی تربیت کرتے ہوئے انہیں راہِ خدا عزوجل میں آنے والی تکالیف پر صبر کرنے اور نیکی کی دعوت کے لئے زیادہ سے زیادہ
کوشش کرنے کا ذہن دیا۔
علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مشاورت نے طلبۂ کرام کی جانب سے ہونے والے
سوالات کے جوابات دیئے اور اختتام پر ملاقات کا بھی سلسلہ ہوا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار
نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
کلام
اللہ کے بعد مسلمانوں کے نزدیک دینِ اسلام کی رہنمائی حاصل کرنے اور اپنے تربیت کے
لئے کلام رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ایک بہترین ذریعہ
ہے۔ صحابہ کرام علیہمُ الرضوان کے زمانے
سے لےکر آج تک اور تا قیامت تمام لوگ کلام
رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے مستفیض ہوتے رہیں گے۔ اللہ پاک کے کلام کو قرآنِ پاک اور آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے فرمان کو حدیث پاک کہا جاتا ہے۔
احادیث مبارکہ کی چھ مشہور کتابیں ہیں جنہیں ”صحاحِ ستہ“
کہا جاتا ہےاور ان میں سے سب سے پہلا مقام ”بخاری شریف“ کا ہے جس کے
مصنف امام المحدیثین ابو عبد اللہ حضرت امام محمد بن اسماعیل بخاری رحمۃُ اللہِ علیہ ہیں۔
شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے حضرت امام بخاری کی سیرت، بخاری شریف کس طرح لکھی گئی؟ اور اس طرح کی مزید
معلومات سے عاشقانِ رسول کو مستفیض کرنے کے لئے اس ہفتے 21 صفحات کا رسالہ ”بخاری
شریف کی پہلی اور آخری حدیث “ پڑھنے/سننے
کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔
دعائے عطار
یاربَّ
المصطفٰے! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ”بخاری
شریف کی پہلی اور آخری حدیث “پڑھ
یا سُن لے اُس کو شفاعت مصطفٰے نصیب فرما اور جنت میں بے حساب داخل فرما۔ اٰمین
یہ
رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے
گئے لنک پر کلک کیجئے:
Dawateislami