ڈسٹرکٹ پاکپتن، پنجاب میں دعوتِ اسلامی کے تحت ایک اسپیشل پرسن کی دوکان پر امام جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ کے ایصالِ ثواب کے لئے کونڈوں کی نیاز کا اہتمام کیا گیا جس میں اسپیشل پرسنز کی بھی شرکت ہوئی۔

ابتداءً تلاوتِ قراٰن کی گئی اور نعت شریف پڑھی گئی جس کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اشاروں کی زبان میں بیان کیاجس کا موضوع”امام جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت کے پہلو“ تھا۔

بعدازاں ڈسٹرکٹ پاکپتن ذمہ دار محمد احمد عطاری نے دعا کروائی جس کی تحصیل ذمہ دار پاکپتن محمد اسد عطاری نے اشاروں میں ٹرانسلیشن کی۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)