شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت 10 جنوری 2025ء کو لاہور سٹی اور شیخوپورہ ڈویژن کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ، ٹاؤن اور تحصیل ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

لاہور سٹی ذمہ دار محمد رضا عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے سابقہ سال 2024ء کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور 2025ء کے اہداف طے کئے نیز لاہور سٹی اور شیخوپورہ ڈویژن میں 1 ہزار 200 بکسز لگانے پر تبادلۂ خیال کیا۔(رپورٹ: محمد رضا عطاری ڈویژن ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)