10 جنوری 2025ء کو نیکی کی دعوت عام کرنے
والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت صوبہ بلوچستان کی ذمہ داران کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ
ہوا جس میں صوبائی، ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور میٹروپولیٹن نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
راولپنڈی شہر سے بذریعہ انٹرنیٹ نگرانِ پاکستان
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے رمضان ڈونیشن
2025ء کے اہداف کا فالو اپ لینے کے حوالے سے کلام کیا۔اس کے
علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے رمضان ڈونیشن اہداف لینے، اہداف کو پورا کرنے
اور ماتحت ذمہ داران میں اہداف تقسیم
کرنے کا طریقہ کار بتایا نیز ڈونیشن کے دوران آنے والے مسائل کا حل بھی بیان کیا۔
صوبہ گلگت بلتستان میں ہونے والے دینی کاموں کا
جائزہ لینے کے لئے مدنی مشورہ
پاکستان کے صوبہ گلگت بلتستان میں ہونے والے
دینی کاموں کے سلسلے میں 10 جنوری 2025ء کو
دعوتِ اسلامی کے تحت صوبائی، ڈویژن، ڈسٹرکٹ اورتحصیل نگران اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی
مشورہ منعقد کیا گیا۔
اس موقع پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں سے گفتگو
کرتے ہوئے رمضان ڈونیشن 2025ء کے اہداف کا فالو اپ لیا جبکہ رمضان ڈونیشن
اہداف لینے، اہداف کو پورا کرنے اور ماتحت
اسلامی بہنوں میں اہداف تقسیم کرنے کا طریقۂ
کار بھی بتایا ۔
صوبہ خیبرپختونخوا میں ہونے والے دینی کاموں کا
جائزہ لینے کے لئے مدنی مشورہ
پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں ہونے والے
دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے 11 جنوری 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت صوبائی، ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور میٹروپولیٹن نگران اسلامی بہنوں کا آن لائن
مدنی مشورہ ہوا۔
جامعۃ المدینہ
گرلز رینج روڈ، صدر میں طالبات کے ساتھ بذریعہ انٹرنیٹ سیشن
11 جنوری 2025ء کو عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
تحت کراچی کے علاقے صدر میں موجود جامعۃ المدینہ گرلز رینج روڈ میں دورۃ الحدیث شریف کی طالبات کے ساتھ بذریعہ انٹرنیٹ ایک سیشن
ہوا۔
اس دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے طالبات کو جامعۃ المدینہ گرلز
سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد دعوتِ اسلامی
کے مختلف شعبہ جات میں دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی اور انہیں تحائف سے بھی نوازا۔
آخر میں
دورۃ الحدیث شریف کی طالبات نےدینی کاموں
میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے لئے نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت کو اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
9 جنوری 2025ء کو آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت، سب
کانٹیننٹ نگران اور شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
ابتداءً دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے ویلکم رمضان کورس اور فرشتوں کی عید کورس کے متعلق کلام کرتے
ہوئے زیادہ سے زیادہ مقامات پر یہ کورسز کروانے نیز مختلف زبانوں میں ان کورسز کو
ٹرانسلیٹ کروانے پر مشاورت کی۔
علاوہ ازیں عالمی سطح کی مدنی کورسز ذمہ دار
اسلامی بہن نے بھی شرکا اسلامی بہنوں کی مختلف امو رپر رہنمائی کی اور انہیں دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔
تعلیمِ قراٰن عام کرنے اور لوگوں کے دلوں میں
علمِ دین کی شمع جلانے والی عالمی سطح کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ملک و بیرونِ ملک میں نیکی کی دعوت عام کرنے کا
سلسلہ جاری و ساری ہے۔
معلومات کے مطابق پاکستان بھر میں عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت دسمبر
2024ء میں اسلامی بہنوں کے درمیان جو جو دینی کام ہوئے اُن کی تفصیل درج ذیل ہیں۔
٭روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:10 لاکھ 32 ہزار 479 (10,32,479)۔
٭روزانہ امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ
کا بیان / مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:2 لاکھ 17 ہزار 409 (217,409)۔
٭بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کے لئے لگنے والے
مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد:12 ہزار 626 (12,626)۔
٭ان مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی
اسلامی بہنوں کی تعداد:1 لاکھ 10 ہزار 246
(110,246)۔
٭اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماعات کی تعداد:11 ہزار 186 (11,186)۔
٭ان اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد:4 لاکھ 16 ہزار 402 (416,402)۔
٭ہفتہ وار علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت
میں شریک اسلامی بہنوں کی تعداد:36 ہزار 782 (36,782)۔
٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد:7 لاکھ 42 ہزار 72 (742,072)۔
٭اسلامی بہنوں سے وصول ہونے والے نیک اعمال کے
رسائل کی تعداد:1 لاکھ 76 ہزار 417 (176,417)۔
٭اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے کورسز کی
تعداد:2 ہزار 345 (2,345)۔
ملک و بیرونِ ملک مختلف شعبہ جات میں ہونے
والے مدنی کورسز(اسلامی بہنیں ) کے کورسز اورشرکاء
کی تعداد
ماہِ دسمبر میں اسلامی بہنوں کے مختلف شعبہ جات میں ہونے والے کورسز کی مجموعی کارکردگی کچھ یوں رہی ۔
|
کورس کی تعداد:43 |
مقامات کی تعداد: 1157 |
شرکاء کی تعداد : 12027 |
|
سیشنز کی
تعداد:113 |
مقامات کی تعداد: 17428 |
شرکاء کی تعداد : 281167 |
دسمبر 2024 پاکستان میں اجیر اسلامی بہنوں کے لئے ٹیچر ٹریننگ
سیشن اور نظامت سیشن منعقد کیے گئے۔ یہ سیشنز فزیکل اور آن لائن کروائے گئے۔ یہ
سیشنز اردو زبان میں منعقد کیے گئے۔جبکہ بیرونِ ملک میں ترکیب نہیں ہوئی۔
|
پاکستان |
کورس
کی تعداد: 0 |
مقامات کی تعداد:0 |
شرکاء کی تعداد: 0 |
|
سیشنز کی تعداد: 2 |
مقامات کی تعداد:8 |
شرکاء کی تعداد:111 |
|
|
اوورسیز |
کورس کی تعداد: 0 |
مقامات کی تعداد:0 |
شرکاء کی تعداد: 0 |
|
سیشنز کی تعداد: 0 |
مقامات کی تعداد:0 |
شرکاء کی تعداد:0 |
|
|
مجموعی کارکردگی |
کورس
کی تعداد: 0 |
مقامات کی تعداد:0 |
شرکاء کی تعداد: 0 |
|
سیشنز کی تعداد: 2 |
مقامات کی تعداد:8 |
شرکاء کی تعداد:111 |
(2)شعبہ فیضانِ صحابیات :
دسمبر 2024 پاکستان میں تمام اسلامی بہنوں کیلئے رہائشی فیضا ن
نماز کورس، فیضان ایمانیات کورس اور کفن دفن کورس منعقد کیے گئے۔ یہ کورسز فزیکل اور اردو زبان میں
کروائے گئے۔
جبکہ بیرونِ ملک میں ذمہ
داران ، teenagers اور تمام اسلامی بہنوں کیلئے دینی کام کورس اور سیشن، Prayer Enlighten course for teenagers، سیکھنےسکھانےکادینی حلقہ کورس، The dazzling path(kul waqti).، فیضان نماز کورس اور سیشن اور کفن دفن کورس منعقد کروائے گئے۔ یہ سیشنز اور
کورسز فزیکل کروائے گئے۔ یہ کورسز بنگلہ، اردو اور انگلش میں منعقد کیے گئے۔
|
پاکستان |
کورس کی تعداد: 3 |
مقامات کی تعداد:13 |
شرکاء کی تعداد: 643 |
|
سیشنز کی تعداد: 0 |
مقامات کی تعداد:0 |
شرکاء کی تعداد:0 |
|
|
اوورسیز |
کورس کی تعداد: 8 |
مقامات کی تعداد:18 |
شرکاء کی تعداد: 448 |
|
سیشنز کی تعداد: 0 |
مقامات کی تعداد:0 |
شرکاء کی تعداد:0 |
|
|
مجموعی کارکردگی |
کورس کی تعداد: 11 |
مقامات کی تعداد:31 |
شرکاء کی تعداد: 1091 |
|
سیشنز کی تعداد: 0 |
مقامات کی تعداد:0 |
شرکاء کی تعداد:0 |
(3)شعبہ قرآن ٹیچر ٹریننگ :
دسمبر 2024 پاکستان
میں ایسی اسلامی بہن جنہو ں نے ناظرہ قرآن پاک تجوید کے ساتھ پڑھا ہو اور تدریس کی
خواہش رکھتی ہو اور تمام اسلامی بہنوں کیلئے مدنی قاعدہ کورس،قرآن ٹیچنگ کورس،تجوید
القرآن کورس،کل وقتی کورسز اور رہائشی کورس منعقد کروائے گئے۔یہ کورسز آن لائن اور
فزیکل کروائے گئے۔ یہ کورسز اردو زبان میں کروائے گئے۔
جبکہ بیرونِ ملک ایسی
اسلامی بہن جس نے مدنی قاعدہ پڑھا ہو اور ناظرہ قرآن کریم پڑھ سکتی ہو کیلئےمدنی قاعدہ کورس،قرآن ٹیچنگ کورس اور تجوید
القرآن کورس منعقد کروائے گئے۔ یہ کورسز آن لائن اور فزیکل منعقد کروائے گئے۔ یہ
کورسز اردو،بنگلہ اور انگلش زبان میں کروائے گئے۔
|
پاکستان |
کورس کی تعداد: 5 |
مقامات کی تعداد:889 |
شرکاء کی تعداد: 9386 |
|
سیشنز کی تعداد: 0 |
مقامات کی تعداد:0 |
شرکاء کی تعداد:0 |
|
|
اوورسیز |
کورس کی تعداد:3 |
مقامات کی تعداد:64 |
شرکاء کی تعداد: 326 |
|
سیشنز کی تعداد: 0 |
مقامات کی تعداد:0 |
شرکاء کی تعداد:0 |
|
|
مجموعی کارکردگی |
کورس کی تعداد: 8 |
مقامات کی تعداد:953 |
شرکاء کی تعداد: 9712 |
|
سیشنز کی تعداد: 0 |
مقامات کی تعداد:0 |
شرکاء کی تعداد:0 |
(4)شعبہ روحانی علاج :
دسمبر 2024 پاکستان
میں مدنی انتخاب میں OK ہونے والی
اسلامی بہنوں کے لیے روحانی علاج سیشن
منعقد کیا گیا۔ یہ سیشن فزیکل اور اردو زبان میں کروایا گیا۔
جبکہ بیرونِ ملک میں
یہ سیشن فزیکل اور اردو زبان میں منعقد کیا گیا۔
|
پاکستان |
کورس کی تعداد: 0 |
مقامات کی تعداد:0 |
شرکاء کی تعداد: 0 |
|
سیشنز کی تعداد: 1 |
مقامات کی تعداد:6 |
شرکاء کی تعداد:80 |
|
|
اوورسیز |
کورس کی تعداد: 0 |
مقامات کی تعداد:0 |
شرکاء کی تعداد: 0 |
|
سیشنز کی تعداد: 1 |
مقامات کی تعداد:6 |
شرکاء کی تعداد:80 |
|
|
مجموعی کارکردگی |
کورس کی تعداد: 0 |
مقامات کی تعداد:0 |
شرکاء کی تعداد: 0 |
|
سیشنز کی تعداد: 2 |
مقامات کی تعداد:12 |
شرکاء کی تعداد:160 |
(5)شعبہ
کفن دفن :
دسمبر 2024 پاکستان
میں عوام و لواحقات اسلامی بہنوں کے
لئےغسل میت و کفن کورس اجتماع اور عدت و سوگ کے مسائل سیشنز منعقد کیے گئے۔ یہ
سیشنز فزیکل اور آن لائن کروائے گئے۔ یہ سیشنز اردو زبان میں منعقد کیے گئے۔
جبکہ بیرونِ ملک میں عوام
و ذمہ داران کے لئے غسل میت و کفن سیشن
اور عدت و سوگ کے مسائل پر سیشن منعقد کیے گئے۔ یہ سیشنز فزیکل اور آن لائن کروائے گئے۔ یہ سیشنز اردو،
بنگلہ اور انگلش زبان میں منعقد کروائے گئے۔
|
پاکستان |
کورس کی تعداد: 0 |
مقامات کی تعداد:0 |
شرکاء کی تعداد: 0 |
|
سیشنز کی تعداد: 2 |
مقامات کی تعداد:6626 |
شرکاء کی تعداد: 141980 |
|
|
اوورسیز |
کورس کی تعداد: 0 |
مقامات کی تعداد:0 |
شرکاء کی تعداد: 0 |
|
سیشنز کی تعداد: 2 |
مقامات کی تعداد:85 |
شرکاء کی تعداد:1540 |
|
|
مجموعی کارکردگی |
کورس کی تعداد: 0 |
مقامات کی تعداد:0 |
شرکاء کی تعداد: 0 |
|
سیشنز کی تعداد: 4 |
مقامات کی تعداد:6711 |
شرکاء کی تعداد: 143520 |
(6)شعبہ
مدنی کورسز :
دسمبر 2024 میں
پاکستان میں تمام اسلامی بہنوں کیلئے طہارت سیشن،زندگی کی کہانیاں،جنت و دوزخ کیا
ہیں؟،میرا راستہ میری منزل،نماز سیشن،حسن کردار سیشن، عمرہ سیشن، بیٹی کا کردار،
فیضان زکوۃ، جنت کا راستہ، مریض کی نماز سیشن،فیضان ایمانیات سیشن، خود کو
سنواریں، نیکیاں اور نیت،hidden wall،stages of life،فضائل صبر و
شکر، حب اہل بیت سیشن، new year’s resolution، تربیت اولاد، قصیدہ بردہ شریف، تفسیر سورہ مطففین،تفسیر سورہ
دخان، تفسیر سورہ ملک،تفسیر سورہ حاقہ، تفسیر سورہ النزعٰت، تفسیر سورہ فجر،تفسیر
سورہ بروج، تفسیر سورہ انشقاق، تفسیر سورہ منافقون، تفسیر سورہ واقعہ، تفسیر سورہ
بلد، تفسیر سورہ شمس،تفسیر سورہ لیل، تفسیر سورہ الضحیٰ، تفسیر سورہ طارق، سیرت
مصطفیﷺ،marriage in islam،زندگی پر سکون
بنائیے،حسن کردار،فیضان ایمانیات،مفتاح الجنہ، تفسیر سورہ یاسین، تفسیر سورہ یونس،
تفسیر سورہ رحمٰن اور تفسیر سورہ مریم سیشنز اور کورسز ہوئے۔ جبکہ بچوں کیلئے
زندگی کی کہانیاں اور path of Jannah سیشنز ہوئے، یہ سیشنز اور کورسز فزیکل اور آن لائن منعقد کروائے گئے۔ نیز یہ سیشنز اور کورسز اردو زبان میں
کروائے گئے۔
جبکہ بیرونِ ملک یہ
سیشنز اور کورسز فزیکل اور آن لائن کروائے گئے۔ یہ سیشنز اور کورسز اردو، بنگلہ، انگلش،عربی، میمنی، تامل اور
بلوچی زبان میں منعقد کروائے گئے۔
|
پاکستان |
کورس کی تعداد: 10 |
مقامات کی تعداد:14 |
شرکاء کی تعداد: 170 |
|
سیشنز کی تعداد: 48 |
مقامات کی تعداد:4721 |
شرکاء کی تعداد:62737 |
|
|
اوورسیز |
کورس کی تعداد: 9 |
مقامات کی تعداد:49 |
شرکاء کی تعداد: 649 |
|
سیشنز کی تعداد: 35 |
مقامات کی تعداد:404 |
شرکاء کی تعداد:5818 |
|
|
مجموعی کارکردگی |
کورس کی تعداد: 19 |
مقامات کی تعداد:63 |
شرکاء کی تعداد: 819 |
|
سیشنز کی تعداد: 83 |
مقامات کی تعداد:5125 |
شرکاء کی تعداد: 68555 |
(7)شعبہ
گلی گلی مدرسہ :
دسمبر
2024 میں پاکستان میں بچوں کیلئے path
of jannahسیشن منعقد کروایا گیا۔یہ سیشن فزیکل
اور اردو زبان میں کروایا گیا۔
جبکہ بیرونِ ملک
میں یہ سیشن فزیکل اور اردو زبان میں
کروایا گیا۔
|
پاکستان |
کورس کی تعداد: 0 |
مقامات کی تعداد:0 |
شرکاء کی تعداد: 0 |
|
سیشنز کی تعداد: 1 |
مقامات کی تعداد:5004 |
شرکاء کی تعداد: 51687 |
|
|
اوورسیز |
کورس کی تعداد: 0 |
مقامات کی تعداد:0 |
شرکاء کی تعداد: 0 |
|
سیشنز کی تعداد: 1 |
مقامات کی تعداد:15 |
شرکاء کی تعداد:123 |
|
|
مجموعی کارکردگی |
کورس کی تعداد: 0 |
مقامات کی تعداد:0 |
شرکاء کی تعداد: 0 |
|
سیشنز کی تعداد: 2 |
مقامات کی تعداد:5019 |
شرکاء کی تعداد: 51810 |
(8)شعبہ
جامعہ المدینہ :
دسمبر 2024 پاکستان
میں طالبات ودیگراسلامی بہنیں کیلئے فہم قرآن سیشن منعقد کیا گیا۔ یہ سیشن فزیکل
اور آن لائن ہوا۔ یہ سیشن اردو زبان میں منعقد کروایا گیا۔
جبکہ بیرونِ ملک میں طالبات کیلئے نمازکا عملی طریقہ سیشن
کروایا گیا۔ یہ سیشن فزیکل اور آن لائن منعقد کیا گیا۔ یہ سیشن اردو زبان میں
کروایا گیا۔
|
پاکستان |
کورس کی تعداد: 0 |
مقامات کی تعداد:0 |
شرکاء کی تعداد: 0 |
|
سیشنز کی تعداد: 1 |
مقامات کی تعداد:258 |
شرکاء کی تعداد: 14173 |
|
|
اوورسیز |
کورس کی تعداد: 0 |
مقامات کی تعداد:0 |
شرکاء کی تعداد: 0 |
|
سیشنز کی تعداد: 1 |
مقامات کی تعداد:3 |
شرکاء کی تعداد:86 |
|
|
مجموعی کارکردگی |
کورس کی تعداد: 0 |
مقامات کی تعداد:0 |
شرکاء کی تعداد: 0 |
|
سیشنز کی تعداد: 2 |
مقامات کی تعداد:263 |
شرکاء کی تعداد: 14259 |
(9)شعبہ
نیو سوسائٹیز :
دسمبر 2024 پاکستان
میں تمام اسلامی بہنوں کیلئے زندگی کی کہانیاں،نماز کورس، طہارت کورس اور کفن دفن ٹریننگ
سیشنز اور کورسز کروائے گئے۔ جبکہ بچوں کیلئے زندگی کی کہانیاں اور جنت کا راستہ
سیشنز کروائے گئے۔ یہ سیشنز اور کورسز فزیکل اور اردو زبان میں کروائے گئے۔
|
پاکستان |
کورس کی تعداد: 1 |
مقامات کی تعداد:5 |
شرکاء کی تعداد: 85 |
|
سیشنز کی تعداد: 5 |
مقامات کی تعداد:39 |
شرکاء کی تعداد:410 |
(10)شعبہ تعلیم :
دسمبر 2024 پاکستان میں ٹیچرز اور پروفیشنلز،ڈاکٹرز اور اسٹوڈنٹس کیلئے seed of Faith اور Preparation of Heavenکورسز کروائے گئے۔ یہ کورسز
فزیکل اور آن لائن منعقد کروائے گئے۔ یہ کورسز اردو زبان میں کروائے گئے۔
جبکہ بیرونِ ملک میں اسٹوڈنٹس کیلئے نبوت
اور رسالت، day of judgement، paradise، وضو اور سائنس، my friend my identity، بیٹی کو کیسا ہونا چاہیئے، اخلاقیات، والدین کے حقوق، نئے سال کے بارے میں، basics of Islam، tolerance، Let’s talk about Prophet Isa علیہ السلام اور qualities of a good student کورس اور سیشنز کروائے گئے۔یہ
کورس اور سیشنز آن لائن اور فزیکل منعقد کیے گئے۔ یہ کورس اور سیشنز انگلش اور
اردو زبان میں کروائے گئے۔
|
پاکستان |
کورس کی تعداد: 2 |
مقامات کی تعداد:55 |
شرکاء کی تعداد: - |
|
سیشنز کی تعداد: 0 |
مقامات کی تعداد:0 |
شرکاء کی تعداد:0 |
|
|
اوورسیز |
کورس کی تعداد: 1 |
مقامات کی تعداد:34 |
شرکاء کی تعداد: 213 |
|
سیشنز کی تعداد: 12 |
مقامات کی تعداد:95 |
شرکاء کی تعداد:615 |
|
|
مجموعی کارکردگی |
کورس کی تعداد: 3 |
مقامات کی تعداد:89 |
شرکاء کی تعداد: 213 |
|
سیشنز کی تعداد: 12 |
مقامات کی تعداد:95 |
شرکاء کی تعداد:615 |
(11)شعبہ
حج و عمرہ :
دسمبر 2024 میں
پاکستان میں عمرہ پر جانے والیوں کے لیےاور
تمام اسلامی بہنوں کیلئے حج/عمرہ سیشن اور رفیق الحرمین کورس منعقد کروائے گئے۔ یہ
سیشن اور کورس فزیکل اور آن لائن منعقد کروائے گئے۔ یہ سیشن اور کورس اردو زبان
میں کروایا گیا۔
|
پاکستان |
کورس کی تعداد: 1 |
مقامات کی تعداد:16 |
شرکاء کی تعداد: 107 |
|
سیشنز کی تعداد: 1 |
مقامات کی تعداد:158 |
شرکاء کی تعداد:1727 |
دین اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جہاں وہ انسانیت
کے دوسرے شعبوں میں رہنمائی کرتا ہے وہاں یہ اولاد کے حقوق کے لیے بھی رہنمائی
کرتا ہے۔ ہم بغیر کسی طوالت کے اولاد کے حقوق کا تذکرہ کرتے ہیں۔
1۔ سب سے پہلا اور اہم حق اولاد یہ ہے جسکا بچے کی
پیدائش کے فوری بعد اسلامی اقدار بھی تقاضہ کرتا ہے جیسے کہ جب وہ پیدا ہو تو اس
کو پاک و صاف کرکے اسکے کانوں میں اذان کہی جائے اسے گھٹی دی جائے نیز اسکی پیدائش
کے ساتویں دن عقیقہ کرکے ایک اچھا اور اسلامی نام بمطابق اسماء النبی و صحابہ کرام
و اولیائے کرام تجویز کیا جائے۔
2۔اولاد کے بنیادی حقوق میں سے ایک حق یہ بھی ہے کہ
ماں باپ اپنی بساط کے مطابق اسکی پرورش کریں اسے اچھی طرح اپنی استطاعت کے مطابق
کھلائیں پلائیں اور اسکو اچھی تعلیم سکھائیں۔
3۔سب سے اہم رکن والدین کی اولاد کو اچھی تربیت
کرنا بھی ہے۔ آج جہاں کئی مشرقی و مغربی ممالک کے لوگ پریشان نظر آتے ہیں کہ آخر
ہماری اولاد کی تربیت میں کیا کمی رہ گئی ہے آئیے قرآن سے ایک مثال کے ذریعے سیکھتے ہیں کہ اولاد کی
تربیت کیسے کی جائے؟
قرآن کے سائے میں اولاد کی تربیت کرنے کا طریقہ: سورہ
لقمان کی کچھ آیات میں اولاد کی تربیت کا بہترین سبق دیا گیا ہے یہ وہ آیات ہیں جن
میں حضرت لقمان رحمۃ اللہ علیہ کی نصیحت کو اللہ تعالیٰ نے ذکر فرمایا ہے کہ کس
طرح حضرت لقمان نے محبت اور نرم دلی سے اپنے بیٹے کو تربیت دی۔
ان آیات شریفہ میں لقمان کے جو الفاظ ذکر فرمائے
گئے ہیں ان الفاظ میں سب سے پہلی قابل توجہ بات لقمان کا اپنے بیٹے کو بار بار ”اے
میرے بیٹے! کہہ کہہ کر بات کرنا ہے، اپنی اولاد کو اس طرح مخاطب کرنے کے انداز کے
ذریعے ہمیں یہ سبق دیا گیا کہ ہم لوگ جب اپنی اولاد کے ساتھ بات کریں خاص طور پر
جب انہیں کوئی نصیحت کریں یا انہیں کسی کام کی تربیت دیں تو اپنے اور ان کے رشتے
کی یاد دہانی کرواتے رہیں تا کہ ہماری اولاد کے ذہن میں یہ واضح تر ہوتا جائے کہ
مجھے یہ سب کچھ سمجھانے والے میرے اپنے والدین ہیں کوئی دشمن نہیں ہیں، پس جو کچھ
یہ مجھے سمجھا رہے ہیں وہ یقیناً میرے لیے بہتر ی والا ہے، اس کے ساتھ ساتھ اس
انداز تخاطب کا ایک مثبت نفسیاتی اثر اولاد اور والدین کے درمیان محبت میں اضافہ
بھی ہے لہذا اس طریقے اور اسکے علاوہ اگر ہم انبیائے کرام و اولیائے عظام کے
واقعات پڑھیں تو ہم اولاد کی اچھی تربیت میں کس قدر کامیاب ہوسکتے ہیں۔
4۔ جب اولاد کچھ بڑی ہوجائے تو اسے فن و ہنر سکھائے
جس سے وہ اپنا روزگار کما سکے جیسے تجارت وغیرہ۔
دین اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جہاں وہ انسانیت
کے دوسرے شعبوں میں رہنمائی کرتا ہے وہاں یہ اولاد کے حقوق کے لیے بھی رہنمائی
کرتا ہے۔ ہم بغیر کسی طوالت کے اولاد کے حقوق کا تذکرہ کرتے ہیں۔
1۔ سب سے پہلا اور اہم حق اولاد یہ ہے جسکا بچے کی
پیدائش کے فوری بعد اسلامی اقدار بھی تقاضہ کرتا ہے جیسے کہ جب وہ پیدا ہو تو اس
کو پاک و صاف کرکے اسکے کانوں میں اذان کہی جائے اسے گھٹی دی جائے نیز اسکی پیدائش
کے ساتویں دن عقیقہ کرکے ایک اچھا اور اسلامی نام بمطابق اسماء النبی و صحابہ کرام
و اولیائے کرام تجویز کیا جائے۔
2۔اولاد کے بنیادی حقوق میں سے ایک حق یہ بھی ہے کہ
ماں باپ اپنی بساط کے مطابق اسکی پرورش کریں اسے اچھی طرح اپنی استطاعت کے مطابق
کھلائیں پلائیں اور اسکو اچھی تعلیم سکھائیں۔
3۔سب سے اہم رکن والدین کی اولاد کو اچھی تربیت
کرنا بھی ہے۔ آج جہاں کئی مشرقی و مغربی ممالک کے لوگ پریشان نظر آتے ہیں کہ آخر
ہماری اولاد کی تربیت میں کیا کمی رہ گئی ہے آئیے قرآن سے ایک مثال کے ذریعے سیکھتے ہیں کہ اولاد کی
تربیت کیسے کی جائے؟
قرآن کے سائے میں اولاد کی تربیت کرنے کا طریقہ: سورہ
لقمان کی کچھ آیات میں اولاد کی تربیت کا بہترین سبق دیا گیا ہے یہ وہ آیات ہیں جن
میں حضرت لقمان رحمۃ اللہ علیہ کی نصیحت کو اللہ تعالیٰ نے ذکر فرمایا ہے کہ کس
طرح حضرت لقمان نے محبت اور نرم دلی سے اپنے بیٹے کو تربیت دی۔
ان آیات شریفہ میں لقمان کے جو الفاظ ذکر فرمائے
گئے ہیں ان الفاظ میں سب سے پہلی قابل توجہ بات لقمان کا اپنے بیٹے کو بار بار ”اے
میرے بیٹے! کہہ کہہ کر بات کرنا ہے، اپنی اولاد کو اس طرح مخاطب کرنے کے انداز کے
ذریعے ہمیں یہ سبق دیا گیا کہ ہم لوگ جب اپنی اولاد کے ساتھ بات کریں خاص طور پر
جب انہیں کوئی نصیحت کریں یا انہیں کسی کام کی تربیت دیں تو اپنے اور ان کے رشتے
کی یاد دہانی کرواتے رہیں تا کہ ہماری اولاد کے ذہن میں یہ واضح تر ہوتا جائے کہ
مجھے یہ سب کچھ سمجھانے والے میرے اپنے والدین ہیں کوئی دشمن نہیں ہیں، پس جو کچھ
یہ مجھے سمجھا رہے ہیں وہ یقیناً میرے لیے بہتر ی والا ہے، اس کے ساتھ ساتھ اس
انداز تخاطب کا ایک مثبت نفسیاتی اثر اولاد اور والدین کے درمیان محبت میں اضافہ
بھی ہے لہذا اس طریقے اور اسکے علاوہ اگر ہم انبیائے کرام و اولیائے عظام کے
واقعات پڑھیں تو ہم اولاد کی اچھی تربیت میں کس قدر کامیاب ہوسکتے ہیں۔
4۔ جب اولاد کچھ بڑی ہوجائے تو اسے فن و ہنر سکھائے
جس سے وہ اپنا روزگار کما سکے جیسے تجارت وغیرہ۔
حجۃ الاسلام حضرت امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے
ہیں: بچوں کی تربیت اہم اور تاکیدی امور میں سے ہے بچہ والدین کے پاس امانت ہے اس
کا پاک دل ایک ایسا جوہر نایاب ہے جو ہر نقوش و صورت سے خالی ہے لہذا وہ ہر نقش کو
قبول کرنے والا اور جس کی طرف اسے مائل کیا جاتا ہے اس کی طرف مائل ہو جانے والا
ہے اگر اسے اچھی باتوں کی عادت ڈالی جائے اس کی تعلیم
و تربیت کی جائے تو اسی پر اس کی نشونما ہوتی ہے جس کے باعث وہ دنیا و آخرت میں
سعادت مند ہو جاتا ہے۔ (احیاء العلوم، 3/88)
جس طرح اولاد پر والدین کے حقوق ہوتے ہیں اسی طرح
اولاد کے بھی والدین پر حقوق ہوتے ہیں ان میں سے چند ملاحظہ ہوں:
1:زبان کھلتے ہی اللہ اللہ پھر پورا کلمہ لا الہ
الا اللہ بھر پور کلمہ طیبہ سکھائے۔
2: جب تمیز آئے
ادب سکھائے، کھانے،
پینے،ہنسنے، بولنے، اٹھنے، بیٹھنے، چلنے۔ پھرنے، حیاء،لحاظ،بزرگوں کی تعظیم، ماں
باپ،استاد اور دختر (یعنی بیٹی) کو شوہر کے بھی اطاعت کے طرق و آداب بتائے۔
3: قرآن مجید
پڑھائے، استاد
نیک صالح متقی صحیح العقیدہ سنی سن رسیدہ کے سپرد کردے اور دختر کو نیک و پارسا
عورت سے پڑھوائے۔
4:حضور پرنور ﷺ کے آل و اصحاب اور اولیاء وعلماء کی
صحبت وعظمت کی تعلیم کرے کہ اصل سنت و زیور ایمان بلکہ باعث بقائے
ایمان ہے۔
اولاد کے 5 حقوق از بنت محمد فخر الدین، جامعۃ
المدینہ رحمت کالونی رحیم یار خان
دین اسلام میں حقوق العباد کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔
یہاں تک کہ حقوق اللہ پورے کرنے کے باوجود حقوق العباد پورے نہ کرنے کی وجہ سے
بندہ جہنم داخل ہو سکتا ہے۔
جس طرح
اولاد پر والدین کے حقوق کی ادائیگی لازم ہے اسی طرح والدین پر اولاد کے حقوق کی
ادائیگی لازم ہے۔ جن کو پورا کرنا لازم ہے اولاد کے 5 حقوق درج ذیل ہیں:
1۔ اچھا نام رکھنا: چونکہ پیدائش کے بعد والدین کی طرف
سے نام رکھنا ہی پہلا تحفہ ہوتا ہے۔اس لیے والدین پر اولاد کا پہلا حق اس کا نام
رکھنا ہے۔بنیادی طور پر نام کسی شخصیت کا حصّہ ہوتا ہے اور نام ہی سے وہ شخص
پہچانا جاتا ہے اس حوالے سے روایت میں ہے کہ (مفہوم) نبی کریم ﷺ نے فرمایا: آدمی
سب سے پہلا تحفہ اپنے بچے کو نام کا دیتا ہے۔ اسی لیے چاہیے کہ اچھے نام رکھے۔ (جمع
الجوامع،3/285،حدیث: 8875)
نام رکھنا صرف دنیا کی زندگی تک نہیں بلکہ آخرت میں
بھی انسان کو اسی نام سے پکارا جائے گا۔ چنانچہ روایت میں ہے کہ قیامت کے دن تم
اپنے آباء کے ناموں سے پکارے جاؤ گے لہٰذا اپنے اچھے نام رکھو۔ (ابو داود، 4/374،
حدیث: 4948)
2 ،3۔ تعلیم و تربیت: والدین
کا اولاد پر ایک حق یہ بھی ہے کہ انہیں اچھی تعلیم دلوائیں۔ کیونکہ معاشرے میں تعلیم
کی بہت اہمیت ہے۔ جہاں دنیاوی تعلیم کے لیے جدو جہد کی جاتی ہے وہاں دینی مسائل
وغیرہ کی بھی تعلیم دلوائی جائے اولاد کو دینی تعلیم دینے سے مراد فرائض واجبات کے
ضروری مسائل وغیرہ سکھائے جائیں۔ لیکن یہاں یہ بات ذہن نشین رہے کہ بچے کی سب سے
پہلی درس گاہ اس کی ماں کی گود ہے اس لیے مال کو چاہیے کہ وہ اولاد کی اچھی تربیت
کرے بچوں کی گھر کے کام کاج کے حوالے سے تربیت کرے ان کے سامنے اپنے رویے کو درست
رکھا جائے جیسا کہ روایت ہے نبی کریم ﷺ نے فرمایا: اپنی اولاد کا اکرام کرو اور
انہیں اچھے آداب سکھاؤ۔ (ابن ماجہ، 4/189،
حدیث: 3671)
4۔ یکساں سلوک: ماں
باپ کو چاہیے کہ اولاد کے ساتھ ایک جیسا رویہ رکھیں، ہرگز ہرگز کسی ایک بچے کو
زیادہ اہمیت دے کر دوسروں کو احساس کمتری کا شکار نہ ہونے دیں، کیونکہ اس کی وجہ
سے باقی بچے اپنے والدین سے بدظن ہو سکتے ہیں، اور اس میں باقی بچوں کی حق تلفی
بھی ہے، اور جب بھی گھر میں پھل وغیرہ کوئی چیز لائیں تو سب کو برابر دیں، اور سب
سے پہلے بیٹیوں کو دیں اور بیٹیوں کی دل جوئی کا خاص طور پر خیال رکھا جائے، کہ
بیٹیوں کا دل بہت نازک ہوتا ہے اس لیے کچھ دینے میں بیٹیوں سے ابتدا کی جائے۔ اللہ
پاک کے آخری نبی ﷺ جب بھی گھر میں کچھ لاتے تو سب سے پہلے اپنی چھوٹی بیٹی حضرت
فاطمہ رضی اللہ عنہ کو دیا کرتے۔
5۔ محبت اور شفقت: والدین
پر لازم ہے کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ پیار محبت اور نرمی اختیار کریں۔ ان کے ساتھ
مشفقانہ سلوک کریں ان کی دل جوئی اور دلداری کا خیال رکھیں بچوں سے محبت سے پیش
آنے کے حوالے سے حدیث مبارکہ ہے۔ کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی
کریم ﷺ نے حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہما کو بوسہ دیا تو حضرت اقراع بن حابس رضی
اللہ عنہ نے عرض کی: میرے دس لڑکے ہیں۔ میں نے کبھی بھی ان میں سے کسی کو بوسہ
نہیں دیا تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: جو رحم نہیں کرتا اس پر رحم نہیں کیا جاتا۔ (مکاشفۃ
القلوب، ص 594)
بچوں کو
پیار کریں مگر ان کی اچھی بری عادت کا خیال بھی رکھیں بچپن ہی میں انہیں پیارو
محبت سے اچھی عادت سکھائیں کہ بچپن سے پڑی عادات ساری زندگی ساتھ رہتی ہیں۔ بعض والدین
بچوں کی بری عادت دیکھ کر پیار میں منع نہیں کرتے بلکہ یوں کہہ دیتے ہیں کہ جب بڑا ہوگا سیکھ لے گا یوں اپنے بچوں کا
مستقبل خراب کر دیتے ہیں۔ ایسے والدین کو چاہیے کہ بچپن ہی سے غلط عادات پر روک
ٹوک کریں اور انہیں سمجھاتے رہیں۔ اور جب وہ کوئی اچھا کام کریں تو خوش ہو کر ان کی
حوصلہ افزائی کی جائے اور ممکنہ صورت میں انہیں انعام بھی دیں یوں بچہ اچھی عادات
بھی سیکھے گا اور اس کے دل میں آپ کی محبت بھی بڑھے گی۔
اللہ پاک ہمیں حقوق الله کے ساتھ ساتھ حقوق العباد
کی ادائیگی کی بھی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
اولاد اللہ کی ایک عظیم نعمت ہے جس پر اللہ پاک کا
جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے بعض والدین ایسے ہیں جو اولاد کی نعمت سے محروم ہیں
اور دن رات دعائیں کرتے ہیں لہذا جنہیں اولاد کی نعمت حاصل ہے انہیں چاہیے کہ
اولاد کی قدر کریں اور جس طرح اولاد پر والدین کے حقوق ہوتے ہیں اسی طرح اولاد کے
بھی والدین پر حقوق ہوتے ہیں والدین پر اولاد کے جو حقوق اعلیٰ حضرت نے ارشاد
فرمائے درج ذیل ہیں:
والد کا اپنی اولاد پر سب سے پہلا حق یہ ہے کہ وہ
اپنے بچوں کی امی اچھی (نیک) تلاش کرے جب بچہ پیدا ہو تو اس کے دائیں کان میں اذان
اور بائیں کان میں تکبیر کہے چھوہارا یہ کوئی میٹھی چیز منہ میں نرم کرکے اس کے
منہ میں ڈالے کہ یہ اخلاق اچھے ہونے کی علامت ہے ساتویں روز یا چودھویں یا اکیسویں
روز عقیقہ کرے لڑکی کے لیے ایک جانور لڑکے کے لئے دو جانور اچھا نام رکھے لڑکا کا
نام احمد یا محمد رکھے پکارنے کے لیے کوئی اور رکھ لے پیارے آقا ﷺنے ارشاد فرمایا:
جس دستر خوان پر کوئی احمد یا محمد نام کا ہوگا اس پر دو بار برکت نازل کی جائے گی
مارنے میں احتیاط کرے جو مانگے اگر مناسب ہو لے دےماں سے دو سال تک دودھ پلوائے
بچے کا نان نفقہ حاجت کا سامان مہیا کرے۔
زبان کھلتے ہی اﷲ اﷲ پھر لا الہ الا ﷲ پھر پورا
کلمہ سکھائے جب تمیز آئے ادب سکھائے، کھانے ،پینے، اٹھنے، بیٹھنے، حیا، بزرگوں کی
تعظیم، ماں باپ، استاذ ، کی تعظیم سکھائے بیٹی کو شوہر کی اطاعت کے آداب اور طریقے
بتائے قرآن پاک پڑھائےبیٹے کو صحیح
العقیدہ سنی اساذ کے حوالے کردے اور بیٹی کو نیک پارسا عورت سے پڑھوائے بعد ختم قرآن
تلاوت کی تاکید کرے حضور اقدس ﷺ کی تعظیم
و محبت انکے دل میں ڈالے سات سال کی عمر سے نماز کی تاکید کرنا شروع کردے 10 سال کی
عمر سے مار کر پڑھائےعلم دین خصوصاً فرائض و واجبات باطنی و ظاہری گناہوں کے متعلق
پڑھائے بیٹے کو لکھنا اور کسی فن میں ماہر ہونا سکھائے اور سورہ مائدہ کی تعلیم
دےبیٹی کو سینا پرونا کاتنا وغیرہ سکھائے سورہ نور کی تعلیم دے بیٹے کا ختنہ اعلان
کے ساتھ کرے بیٹی کی پیدائش پر خوش ہو اور اسے نعمت الہیہ جانے کوئی بھی پھل یہ نئ
چیز لائے تو بیٹی کو دے بیٹیوں سے دلجوئی و خاطر داری زیادہ رکھے کی انکے دل چھوٹے
ہوتے ہیں نو سال سے بچہ اور بچی کا بسترا الگ کردے سفر سے آئے تو انکے لئے ضرور
تحفہ لائےبیمار ہوں تو انکا علاج کروائے ہر گز ہر گز بری صحبت میں نہ بیٹھنے دے
وراثت سے محروم نہ کرے جب کفو ملے تو بیٹیوں کا نکاح کرنے میں دیر نہ کرے۔
Dawateislami