کلام اللہ کے بعد مسلمانوں کے نزدیک دینِ اسلام کی رہنمائی حاصل کرنے اور اپنے تربیت کے لئے کلام رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ایک بہترین ذریعہ ہے۔ صحابہ کرام علیہمُ الرضوان کے زمانے سے لےکر آج تک اور تا قیامت تمام لوگ کلام رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے مستفیض ہوتے رہیں گے۔ اللہ پاک کے کلام کو قرآنِ پاک اور آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے فرمان کو حدیث پاک کہا جاتا ہے۔

احادیث مبارکہ کی چھ مشہور کتابیں ہیں جنہیں ”صحاحِ ستہ“ کہا جاتا ہےاور ان میں سے سب سے پہلا مقام ”بخاری شریف“ کا ہے جس کے مصنف امام المحدیثین ابو عبد اللہ حضرت امام محمد بن اسماعیل بخاری رحمۃُ اللہِ علیہ ہیں۔

شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے حضرت امام بخاری کی سیرت، بخاری شریف کس طرح لکھی گئی؟ اور اس طرح کی مزید معلومات سے عاشقانِ رسول کو مستفیض کرنے کے لئے اس ہفتے 21 صفحات کا رسالہ بخاری شریف کی پہلی اور آخری حدیث پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔

دعائے عطار

یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہبخاری شریف کی پہلی اور آخری حدیث پڑھ یا سُن لے اُس کو شفاعت مصطفٰے نصیب فرما اور جنت میں بے حساب داخل فرما۔ اٰمین

یہ رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

Download