
سرائے
عالمگیر ضلع گجرات پاکستان میں دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے زیرِ اہتمام 26جنوری2024ء کو مدنی
مشورے کا انعقاد ہوا جس میں راولپنڈی و گجرانوالہ ڈویژن کے شفٹ و
برانچ ناظمین نے شرکت کی ۔
نگران
شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی نے شرکا کو
ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی
اور اور اہداف بھی دئیےجس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔(رپورٹ:
محمد وقار یعقوب عطاری برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

24جنوری
2024ء کو فیضان آن لائن اکیڈمی کے اراکین کی فیضان مدینہ
ملتان میں میٹنگ ہوئی جس میں نگران شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز مولانا یاسر
مدنی عطاری اور نگران شعبہ فیضان آن لائن
اکیڈمی گرلز سید غلام الیاس عطاری مدنی نے تربیت کی ۔
مدنی مشورے میں رمضان ڈونیشن کے حوالے سے گفتگو ہوئی نیز شعبے کے
مدنی مشورے کے لئے منتخب کردہ مدنی پھولوں پر کلام بھی ہوا۔
اختتام پر اراکین شعبہ میں تحائف تقسیم کئے گئے۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری
برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

22 جنوری 2024ء کو فیضان مدینہ ملتان میں ملتان
و بہاولپور ڈویژن کے برانچ ناظمین کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس
میں نگران شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز مولانا یاسر عطاری مدنی نے شرکا کو ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی۔
علاوہ ازیں زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کے سلسلے میں اہداف بھی دیئے جس پر ناظم اسلامی بھائیوں نے اچھے تاثرات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر صوبائی ذمہ دار مولانا عامر سلیم عطاری
مدنی اور ملتان و بہاولپور ڈویژن کے ذمہ
دار مولانا غلام عباس عطاری مدنی بھی
موجود تھے۔(رپورٹ:
محمد وقار یعقوب عطاری برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے زیرا ہتمام 21 جنوری 2024 ء بروز
اتوار لاہور میں ٹیچر ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں فیضان آن لائن اکیڈمی لاہور ڈویژن
کے تمام مدنی عملے نے شرکت کی ۔
مبلغ دعوت اسلامی ثوبان عطاری نے ”ایک ٹیچر
کو کیسا ہونا چاہئے چاہیئے اور اپنے سکلز کو بڑھانے “کے
تعلق سے مدنی عملے کے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔
اس کے
ساتھ ساتھ نگران شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی نے
رمضان عطیات جمع کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی اور مدرسین کے
سوالات کے جوابات بھی دئیے۔(رپورٹ: نواز حسین فیاض عطاری شفٹ
انچارج برانچ اچھرہ ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )

19جنوری2024ءکو
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت فیضان مدینہ فیصل آباد میں میٹ اپ ہوا جس میں فیصل آباد، ساہیوال اور
سرگودھا ڈویژن مدنی عملے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
رکنِ
شوریٰ و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے رمضان المبارک میں ڈونیشن جمع کرنے اور دیگر موضوعات پر شرکا کی تربیت فرمائی۔آخر
میں اچھی کارکردگی پر اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی دیئے۔ (رپورٹ:
محمد وقار یعقوب عطاری برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )
01فروری 2024کو مختلف مقامات پر ہونے والےہفتہ وار اجتماع
میں اراکینِ شوریٰ و مبلغین دعوتِ اسلامی
کے بیانات

دینِ اسلام کی
تعلیمات کو منظم انداز میں عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی عالمگیر تحریک دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام آج رات 01فروری2024ء بروز جمعرات دنیا بھر میں ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اراکینِ شوریٰ و مبلغین دعوتِ
اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔ اجتماعات میں بیانات کے ساتھ ساتھ قرآنِ پاک
کی تلاوت، نعت خوانی، ذکر و اذکاراور خصوصی طور پر دعا کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق
آج رات ہفتہ وار اجتماع میں بہزاد لکھنوی مسجد سخی حسن چورنگی کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری ، جامع مسجد فیض مدینہ کریلا اسٹاپ
نارتھ کراچی میں رکن شوریٰ عبدالوہاب عطاری ، جامع مسجد فیضان اسلام خیابان سحر ڈیفنس فیز 7 کراچی میں رکن شوریٰ مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی ،جامع مسجد حنفیہ میں قائد آباد ابراہیم حیدری ٹاؤن میں رکن شوریٰ حاجی
فضیل رضا عطاری ،فیضام مدینہ جوہر
ٹاؤن نزد ایکسپو سینٹر لاہور میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری،فیضان مدینہ کاہنہ نو
،نزد ٹیلیفون ایکسچینج، فیروز پور روڈ،لاہور میں نگران پروفیشنلز فورم پاکستان محمد
ثوبان عطاری، سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
دعوت ِاسلامی کے دِینی ماحول سے وابستگی،ایمان کی
حفاظت کا ایک بہترین ذریعہ ہے ، علامہ محمد الیاس عطار قادری

یکم
رجب المرجب تا 6 رجب المرجب 1445ھ تک
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں عرس خواجہ غریب نواز رحمۃُ اللہِ علیہ کے سلسلے میں مدنی مذاکرے کا
سلسلہ ہوا جس میں مختلف شہروں کے عاشقان رسول شریک ہوئے۔02 رجب 1445ھ کی شب ہونے
والے مدنی مذاکرے میں شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے سوالات کے
جوابات ارشاد فرمائے اور سیرت اولیاء پر گفتگو کی۔
مدنی
مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:
سوال: نمازاور
عبادت میں دل نہ لگے تو کیا کرنا چاہئے؟
جواب: دل نہ بھی لگے تب بھی عبادت کرنی
چاہئے ،ورنہ تو ہم زیرو ہوجائیں گے ۔شیطان سے بچنے کے لیے روزانہ11 مرتبہ سورۂ
اخلاص(قُلْ ھُوَاللہُ اَحَد) پوری سورت پڑھ
لیں ،شیطان مع اپنے لشکرکوشش کرے کہ اس سے
گناہ کرائے نہ کراسکے،جب تک کہ یہ خود نہ کرے۔(الوظیفۃُ
الکریمہ ص21)۔دوسراعمل یہ ہے کہ روزانہ 10مرتبہ اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ پڑھ لیجئے۔
سوال:گھرمیں لڑائی جھگڑے کا کیا حل ہے ؟
جواب: عام طورپر اخلاقی کمزوریوں ،گفتگومیں نرمی نہ
ہونا،جارحانہ انداز،خوف ِخداکی کمی ،علمِ دین کی کمی اوراچھی صحبت نہ ہونے کی وجہ سے گھروں میں لڑائیاں ہوتی ہیں۔ علم دین حاصل کریں ،اچھی صحبت میں رہیں ،علم پر
عمل کریں ،ان شاۤء اللہ الکریم گھریلوجھگڑے بھی ختم ہو جائیں گے ۔
سوال : نبیِ
کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم اپنے بیان میں کس اُنگلی سے اشارہ فرمایا کرتے تھے ؟
جواب : شہادت
کی اُنگلی سے اشارہ فرمایا کرتے تھے ۔
سوال: نمازکی
ادائیگی کس طرح کرنی چاہئے ؟
جواب: اچھالباس
پہن کر،اچھی خوشبولگاکر نماز ادا کی جائے ،مگراس کے لیے کسی سے سوال نہ
کیا جائے۔
سوال: فرض علوم سیکھنے
کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں؟
جواب:فرض علوم سیکھنا بہت ضروری ہے۔افسوس نمازپڑھنے والے بھی وضو اورنمازکے مسائل نہیں سیکھتے ۔نوٹ گننے تو آتے ہیں مگرضروری
مسائل نہیں آتے ۔ شریعت نے ہمیں جووضو اورنمازکاطریقہ بتایا ہے اسی کے مطابق وضوکرنا ہوگا اورنمازپڑھنی ہوگی ۔
سوال:کیاسردیوں میں وضو کرنے میں زیادہ احتیا ط کرنی چاہئے ؟
جواب:جی ہاں !سردیوں میں وضو کرنے میں زیادہ احتیاط کرنی
چاہئے کہ کہیں اعضائے وضومیں کوئی جگہ بغیردُھلی نہ رہ جائے ۔
سوال: دعوت اسلامی کے دِینی
ماحول سے وابستہ رہنے کا کیا فائدہ ہے ؟
جواب : دعوت ِاسلامی کے دِینی ماحول سے وابستگی،ایمان
کی حفاظت کا ایک بہترین ذریعہ ہے،عمل
میں بھی بہتری آئے گی ۔میری وصیت ہے کہ دعوت ِاسلامی کو کبھی نہ چھوڑئیے گا۔یک درگیرمحکم گیر(ایک دروازہ پکڑ
اورمضبوطی سے پکڑ)۔دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کے لیے کوئی فارم پُر
کرنے کی حاجت نہیں ۔ہفتہ
واراجتماع میں شرکت کریں ،اس سے نیکیوں کی بیٹری چارج ہوتی رہےگی ۔عاشقانِ رسول کے ساتھ ہرماہ 3
دن مدنی قافلے
میں سفرکواپنامعمول بنالیجئے ۔
سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ” ارشاداتِ جنید بغدادی“ پڑھنے یاسُننے والوں کوامیراہل
سنت نے کیا دُعا دی ؟
جواب: یاربَّ المصطفٰے! جو
کوئی 17صفحات کا رسالہ” ارشاداتِ جنید بغدادی “پڑھ یا سُن لے، اُسےاولیائے
کرام کی برکتیں نصیب فرما اور اُس کی ماں باپ سمیت بے حساب مغفرت فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبِیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔

پچھلے دنوں کنزالمدارس بورڈ
پاکستان میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ایک ٹریننگ سیشن
منعقد ہوا جس میں تمام ایچ او ڈیز اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
ٹریننگ سیشن کے دوران Research Training and Development(دعوت
اسلامی)کے ہیڈ سر فرید عطاری نے گفتگو
کرتے ہوئے مختلف امور پر ایچ او ڈیز اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی جن میں سے بعض
درج ذیل ہیں:
٭کیسے اپنی شخصیت میں نکھار پیدا کیا جائے؟٭Self Development٭وقت کو کس طرح مینج (Manage) کیا جائے؟ ٭ٹیم کے ساتھ مل کر کیسے کام کیا جائے؟٭اپنے اندر صلاحیتوں کو کیسے
پہچانیں؟٭ان میں مزید نکھار کیسے لایا جائے؟۔
چیئرمین سیلانی ویلفیئر مولانا بشیر فاروق صاحب
کا کنزالمدارس بورڈ کا وزٹ

27 جنوری 2024ء کو سیلانی ویلفیئر کے چیئرمین مولانا
بشیر فاروق صاحب نے دعوتِ اسلامی کے کنزالمدارس بورڈ کا وزٹ کیا جہاں اُن کی ملاقات
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن اور کنزالمدارس بورڈ کے صدر مولانا حاجی جنید عطاری مدنی سے
ہوئی۔
اس ملاقات میں مولانا بشیر فاروق صاحب نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں اور کنزالمدارس
بورڈ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مزید ترقی کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ آخر
میں رکنِ شوریٰ نے امیر اہل سنت کی کتاب مولانا
بشیر فاروق صاحب کو پیش کی۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)

دعوت
اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت دنیا بھر میں مختلف فرض علوم پر مشتمل کورسز کا سلسلہ ہوتا رہتا ہے ۔سال 2023 ء میں پاکستان کے مختلف مقامات پر 23 ہزار 706 کورسز ہوئے جن میں 5
لاکھ ،58 ہزار ،864 افراد نے شرکت کی ۔ان کی تفصیلی کارکردگی درج ذیل ہے۔
7 دن
کےفیضانِ نماز کورس کی تعداد:3 ہزار 750
ان میں شرکت کرنے والے اسلامی
بھائیوں کی تعداد:10 ہزار 608
7 دن
کے 12 دینی کام کورس کی تعداد:209
کورس کرنے والے اسلامی بھائیوں کی تعداد:15 ہزار 628
30 دن
کے فیضانِ قرآن و
حدیث کورس کی تعداد:201
کورس کرنے والے طلبہ کی تعداد:5 ہزار 628
63 دن
کے مدنی تربیتی کورس کی تعداد:119
شرکائے
کورس کی تعداد:2 ہزار 381
ہفتہ
وار (Weekend) مدنی کورسز کی تعداد:13 ہزار 57
کورس میں شرکت کرنے والے افراد کی تعداد:2
لاکھ،84 ہزار،154
دیگر مدنی کورسز کی تعداد:6 ہزار 265
ان میں حصہ لینے والے عاشقانِ رسول کی تعداد:1 لاکھ،47 ہزار ،456
(رپورٹ:محمد
احمد سیالوی ،رکن مجلس شعبہ مدنی کورسز،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )

21
جنوری 2024ء کو مدینہ شریف جانے سے پہلے اسلامی بھائیوں نے فیضان مدینہ فیصل آباد میں نگران پاکستان مشاورت و
رکن شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی۔
اس
موقع پر نگران پاکستان مشاورت نے انہیں مکہ
پاک ومدینہ شریف کے فضائل و آداب بیان فرمائے نیز وہاں زیادہ
سے زیادہ عبادت و دعا کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ
اپنے قیمتی مدنی پھولوں سے بھی نوازا۔
آخر میں نگران پاکستان مشاورت نے زائرین مدینہ و مکہ کو تحائف بھی دیئے۔(رپورٹ:عبد
الخالق عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

فیصل
آباد کے علاقہ طاہر روڈ گلستان کالونی میں 21 جنوری 2024ء کو حاجی محمد ندیم عطاری کے
گھرمیں شخصیات مدنی حلقے کا اہتمام ہوا جس میں مذہبی ،سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ تاجران ، ذمہ داران دعوت اسلامی و دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی ۔
اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے بھی شرکت کی اور سنتوں بھرا بیان فرمایا جس
میں نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کے بارے میں ذہن دیا۔
علاوہ ازیں نگران پاکستان مشاورت نے شرکا
ئے حلقہ کو دعوت اسلامی کےتحت ہونے والے دینی کاموں میں عملاً شرکت کرنے کی ترغیب دلائی نیز قرآن پاک پڑھنے اور اپنے بچوں کو حافظ قرآن بنانے کے بارے میں ذہن دیا ۔ساتھ ہی صراط الجنان ایپ کا تعارف بھی کروایا ۔
آخر میں نگران پاکستان مشاورت نے دعاکروائی اور
ملاقات کی ۔(رپورٹ:عبد
الخالق عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)