قرآن پاک
نازل کرنے کے 4 مقاصد پڑھئے:
(1)پوری
امت کو اللہ تعالیٰ کے عذاب سے ڈرانا:چنانچہ
اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے :وَ هٰذَا كِتٰبٌ اَنْزَلْنٰهُ
مُبٰرَكٌ مُّصَدِّقُ الَّذِیْ بَیْنَ یَدَیْهِ وَ لِتُنْذِرَ اُمَّ الْقُرٰى وَ
مَنْ حَوْلَهَاؕ(انعام: ۹۲) ترجمۂ کنزُالعِرفان:اور یہ برکت والی کتاب ہے جسے ہم نے
نازل فرمایا ہے ،پہلی کتابوں کی تصدیق کرنے والی ہے اور اس لئے (اتری) تاکہ تم اس
کے ذریعے مرکزی شہر اور اس کے اردگرد والوں کو ڈر سناؤ ۔
(2)
لوگوں کو کفر وجہالت کے اندھیروں سے ایمان کے نور کی طرف نکالنا: چنانچہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: الٓرٰ- كِتٰبٌ
اَنْزَلْنٰهُ اِلَیْكَ لِتُخْرِ جَ النَّاسَ مِنَ الظُّلُمٰتِ اِلَى النُّوْرِ
بِاِذْنِ رَبِّهِمْ اِلٰى صِرَاطِ الْعَزِیْزِ الْحَمِیْدِۙ(۱) (ابراہیم:
۱) ترجمۂ کنزُالعِرفان:الٓرٰ،یہ ایک کتاب ہے جو ہم نے تمہاری طرف نازل کی ہے تاکہ تم
لوگوں کو ان کے رب کے حکم سے اندھیروں سے اجالے کی طرف ،اس (اللہ) کے راستے کی طرف
نکالو جو عزت والا سب خوبیوں والا ہے۔
(3)لوگوں
تک اللہ تعالیٰ کے احکامات پہنچانا اور ان کے اختلاف کا تَصْفِیَہ کرنا: چنانچہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: وَ اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكَ
الذِّكْرَ لِتُبَیِّنَ لِلنَّاسِ مَا نُزِّلَ اِلَیْهِمْ وَ لَعَلَّهُمْ
یَتَفَكَّرُوْنَ(۴۴) (نحل: ۴۴) ترجمۂ
کنزُالعِرفان:اور اے حبیب! ہم نے تمہاری طرف یہ قرآن نازل فرمایا تاکہ تم لوگوں
سے وہ بیان کردو جو اُن کی طرف نازل کیا گیا ہے اور تاکہ وہ غوروفکر کریں۔ اور
ارشاد فرماتاہے : وَ مَاۤ اَنْزَلْنَا عَلَیْكَ الْكِتٰبَ
اِلَّا لِتُبَیِّنَ لَهُمُ الَّذِی اخْتَلَفُوْا فِیْهِۙ-وَ هُدًى وَّ رَحْمَةً
لِّقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ(۶۴)
(نحل: ۶۴) ترجمۂ کنزُالعِرفان:اور ہم نے تم پر یہ کتاب اس لئے
نازل فرمائی ہے تاکہ تم لوگوں کیلئے وہ بات واضح کردو جس میں انہیں اختلاف ہے
اوریہ کتاب ایمان والوں کے لیے ہدایت اور رحمت ہے۔
(4)اس
کی آیتوں میں غوروفکر کر کے نصیحت حاصل کرنا۔چنانچہ رب تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے: كِتٰبٌ اَنْزَلْنٰهُ
اِلَیْكَ مُبٰرَكٌ لِّیَدَّبَّرُوْۤا اٰیٰتِهٖ وَ لِیَتَذَكَّرَ اُولُوا
الْاَلْبَابِ(۲۹)
(ص: ۲۹) ترجمۂ
کنزُالعِرفان:(یہ قرآن) ایک برکت والی کتاب ہے جو ہم نے تمہاری طرف نازل کی ہے
تاکہ لوگ اس کی آیتوں میں غور وفکر کریں اور عقلمند نصیحت حاصل کریں۔
(5)وَ
هٰذَا كِتٰبٌ اَنْزَلْنٰهُ مُبٰرَكٌ فَاتَّبِعُوْهُ وَ اتَّقُوْا لَعَلَّكُمْ
تُرْحَمُوْنَۙ(۱۵۵)
(الانعام: ۱۵۵) ترجمۂ
کنز العرفان: اور یہ برکت والی کتاب ہے جسے ہم نے نازل کیا ہے ، تو تم اس کی پیروی
کرو اور پرہیزگار بنو تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔
(6) اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا
الذِّكْرَ وَ اِنَّا لَهٗ لَحٰفِظُوْنَ(۹) ترجمۂ کنز العرفان: بیشک ہم نے اس قرآن کو نازل کیا ہے اور بیشک
ہم خود اس کی حفاظت کرنے والے ہیں۔(الحجر:9)
(7)لَقَدْ
اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكُمْ كِتٰبًا فِیْهِ ذِكْرُكُمْؕ-اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ۠(۱۰) ترجمۂ
کنز العرفان: بیشک ہم نے تمہاری طرف ایک
کتاب نازل فرمائی جس میں تمہارا چرچا ہے۔ تو کیا تمہیں عقل نہیں ؟(الانبیاء، آیت:
21)
(8)
كِتٰبٌ اَنْزَلْنٰهُ اِلَیْكَ لِتُخْرِ جَ النَّاسَ مِنَ الظُّلُمٰتِ اِلَى
النُّوْرِ بِاِذْنِ رَبِّهِمْ اِلٰى
صِرَاطِ الْعَزِیْزِ الْحَمِیْدِۙ(۱) ترجمہ:
کنزالعرفان: ’’الر‘‘، یہ ایک کتاب ہے جو
ہم نے تمہاری طرف نازل کی ہے تاکہ تم لوگوں کو ان کے رب کے حکم سے اندھیروں سے
اجالے کی طرف،اس (اللہ ) کے راستے کی طرف نکالو جو عزت والا ،سب خوبیوں والا ہے۔
(9) وَ
اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكَ الذِّكْرَ لِتُبَیِّنَ لِلنَّاسِ مَا نُزِّلَ اِلَیْهِمْ وَ
لَعَلَّهُمْ یَتَفَكَّرُوْنَ(۴۴)
ترجمہ: کنزالعرفان:(ہم نے)
روشن دلیلوں اور کتابوں کے ساتھ (رسولوں کو بھیجا) اور اے حبیب! ہم نے تمہاری طرف
یہ قرآن نازل فرمایا تاکہ تم لوگوں سے وہ بیان کردو جو اُن کی طرف نازل کیا گیا
ہے اورتاکہ وہ غوروفکر کریں۔