محمد اکرام طفیل (درجہ
رابعہ جامعۃ المدینہ فیضان فاروق اعظم سادھو کی لاہور ، پاکستان)
ہمارے پیارے
آقا صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ہماری بہت ہی احسن طریقے سے تربیت فرمائی ہے ہمیں
چاہیے کہ ہم اللہ عزوجل اور نبی پاک صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے حکم کو بجا لائیں
جس طرح نبی پاک صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ہماری تربیت فرمائی ہے ہمیں چاہیے کہ
ہم اپنی اولاد کی بھی اسی طرح تربیت فرمائیں اللہ عزوجل سے دعا ہے کہ ہمیں
نبی پاک صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے اسی ضمن
میں نبی پاک صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے چند خوشبودار فرامین ملاحظہ فرمائیں۔
(1)سات
ہلاک کرنے والی چیزوں سے بچو: حضرت
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ سید عالم نور مجسم صلی اللہ
تعالی علیہ وسلم کا فرمان عبرت نشان ہے سات ہلاک کرنے والی چیزوں سے بچو، عرض کی گئی یا رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ
وسلم وہ کیا ہیں ارشاد فرمایا (1)اللہ عزوجل کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرانا (2)جادو
کرنا (3) کسی جان کو ناحق قتل کرنا (4) سود کھانا (5) یتیم کامال کھانا (6) جنگ کے
دن پیٹھ پھیر لینا اور (7) پاک دامن سیدھی سادی مومنہ عورت پر تہمت لگانا ۔ (صحیح مسلم، کتاب الایمان، الحدیث نمبر: 262 )
(2)رسول
اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی نصیحتیں:حضرت سیدنا ابو ذر غفاری رضی اللہ تعالی عنہ کا بیان ہے کہ مجھے نبی کریم
غیب دان صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے سات چیزوں کی وصیت فرمائی جنہیں میں نے نہ تو
چھوڑا ہے اور نہ ہی چھوڑوں گا(1) غریبوں
سے محبت اور قربت(2) دوسرے کو اپنے سے افضل سمجھنا (3)صلہ رحمی کرنا(4) لا حول ولا
قوۃ الا باللہ کی کثرت کرنا(5) لوگوں سے کوئی چیز نہ طلب کرنا(6) حقوق اللہ میں
کسی کی ملامت سے نہ ڈرنا(7) میں حق بات ہی کہوں چاہے وہ کڑوی ہی کیوں نہ ہو۔ ( تنبیہ الغافلین؛ حصہ اول صفحہ نمبر 305 )
(3)سات
آدمی عرش کے سائے کے نیچے ہوں گے: حضرت
ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
نے فرمایا سات آدمی اللہ عزوجل کے عرش کے سائے کے نیچے ہوں گے جس دن کوئی سایہ نہ
ہوگا (1) عادل بادشاہ (2) وہ نوجوان جس نے اپنی جوانی اللہ تعالی کی عبادت میں
گزاری (3)وہ آدمی جس کا دل مسجد میں لگا رہا (4)اور وہ دو آدمی جو اللہ عزوجل کی
رضا کے لیے محبت کریں اور اللہ عزوجل کی رضا کے لیے جدا ہوں ( 5) اور وہ آدمی جس
کو خوبصورت منصب والی عورت نے طلب کیا اس نے کہا میں اللہ عزوجل سے ڈرتا ہوں(6)
اور وہ آدمی جو پوشیدہ صدقہ کرتا ہے یہاں تک کہ اس کے سیدھے ہاتھ کو معلوم نہ ہو
کہ الٹے ہاتھ نے کیا خرچ کیا ہے (7)وہ آدمى جس کی آنکھیں اللہ عزوجل
کے ذکر سے تر رہیں۔ (صحیح بخاری جلد 3/حدیث/ 116)
(4)
نیک اعمال میں جلدی کرو!:حضرت
سيدناابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے
کہ محبوب ربِّ داور، شفیعِ روزِ مَحشر صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا: ’’ سات چیزوں سے پہلے نیک
اعمال میں جلدی کرو!تمہیں انتظار نہیں مگر(1) بھُلا دینے والی محتاجی (2)یاسر کش
بنا دینے والی مالداری (3)یامُفسدمَرض (4)یاعقل زائل کردینے والے بڑھاپے(5)
یا اچانک آنے والی موت(6) یادجّال کا جو غائب شر ہے جس کا انتظار کیا جا رہا
ہے(7) یا قیامت کا۔اور قیامت شدید مصائب والی اور بہت کڑوی ہے۔ ‘‘ ( فیضان ریاض
الصالحین جلد:2 , حدیث نمبر:93)