
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت 22
جنوری 2024ء کو نیو کراچی مسلم ٹاؤن غوثیہ
مسجد میں کفن دفن کورس کا سلسلہ ہوا جس میں مسلم ٹاؤن غوثیہ مسجد کے عاشقان رسول اور ٹاؤن ذمہ دار شعبہ کفن دفن کے صدیق عطاری، یوسی ذمہ دار عارف عطاری نے شرکت کی۔
کفن
دفن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ذمہ دار عزیر عطاری نے شرکا کو غسلِ میت دینے کا
طریقہ بتایا اور کفن کاٹنے و پہنانے کے حوالے سے تربیت کی۔آخر میں شعبہ کفن دفن کا
تعارف کرواتے ہوئے پلے اسٹور پر موجود مسلم فیونرل ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کروائی اور
دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:
شعبہ کفن دفن،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
سہراب
گوٹھ چشتی آٹوز میں بس آنر اور اسپیئر پارٹس آنر محمد حبیب اللہ
چشتی سے ملاقات

نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں نگران مجلس
رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ محمد اسماعیل عطاری نے سہراب
گوٹھ میں قائم چشتی آٹوز کا دورہ کیا اور وہاں پر بس آنر اور اسپیئر پارٹس آنر
محمد حبیب اللہ چشتی سے ملاقات کی ۔
دورانِ گفتگو محمد اسماعیل عطاری نے شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی اور فلاحی کاموں کے متعلق بتایا نیز ان کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھے تاثرات دیئے ۔اس موقع پر
ڈسٹرکٹ سینٹرل ذمہ دار عبد الوہاب عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:رمضان
رضا عطاری)

شعبہ
مدنی چینل عام کریں کےتحت حیدرآباد، بابا سرفراز ٹاؤن میں قائم جامعۃالمدینہ بوائز فیضان غوث الاعظم میں مدنی حلقے کا انعقاد ہوا جس میں صوبائی ذمہ
دار مولانا احمدرضاعطاری مدنی نے طلبہ میں بیان کیا جس میں ان
کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں 12 دینی کام
کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کاذہن دیا جس
پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔
٭بعدازاں صوبائی ذمہ دار مولانا احمدرضا مدنی عطاری نے کیبل آپریٹرز سے ملاقات کی اور ان کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے مدنی مرکز فیضان مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے بھلے جذبات کاا ظہار کیا۔(رپورٹ:رمضان
رضا عطاری)

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام میانوالی میں اسپیشل بچوں کے اسکول
میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ محمد عمیر ہاشمی
عطاری نے اشاروں کی زبان میں بچوں کو
اشاروں کی زبان میں کھانے پینے کے آدابِ بیان کئے نیز کھانے سے پہلے اور بعد میں ہاتھ دھونے، کھانے سے
قبل بسم اللہ شریف پڑھنے اور بعد شکر
الحمد اللہ پڑھنے کا ذہن دیا ۔
مزید سردیوں میں ڈرائی فروٹ، اخروٹ، بادام، مونگ
پھلی، مچھلی، انڈہ کھا نے کے فوائد اشاروں کی زبان میں بتائے۔آخر میں نگران شعبہ
نے اشاروں کی زبان میں دعا بھی کروائی جبکہ
ٹیچرز کو اسپیشل پرسنز موبائل ایپلیکیشن کا تعارف کروایا جس پر ٹیچرز
نے دعوت اسلامی کے کام کو سراہا۔(رپورٹ:رمضان رضا عطاری)

شعبہ تاجران دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام ترکی میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس
میں ترکی سے مختلف کاروباری شخصیات نے شرکت کی ۔
رکنِ
شوریٰ مولانا حاجی محمد امین عطاری نے کاروباری حضرات کو انٹرنیشنل سطح پر ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی اور فلاحی کاوشوں کے حوالے سے بتایا جس پر انہوں نے اچھے تاثرات بھی دیئے نیز
دعوتِ اسلامی کی جانب سے ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کو خوب سراہا۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

دعوتِ
اسلامی کے تحت دینی کاموں کے سلسلے میں ترکی کے سفر پر موجود رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطار ی کی آمد کے موقع پر ترکی کے شہر اضنٰی میں ایک اسلامی بھائی کے گھر مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں اہل خانہ سمیت مقامی شخصیات نے
شرکت کی ۔
رکنِ
شوریٰ حاجی امین عطاری
نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں شرکا کو نیکی
کی دعوت پیش کی اور انہیں نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی
جس پر انہوں نے بھلے جذبات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کی جانب
سے21 جنوری 2024ء کو جامع مسجد اللہ والی بارہ کہو اسلام آباد میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں اسلام آباد زون-3 کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے میں رکن شوریٰ حاجی
بغداد رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کو 12 دینی کام اور انفرادی کوشش کرنے کا ذہن
دیتے ہوئے 12 د ینی کاموں کی ذمہ داریاں دی ۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

تقرری
مہم کے سلسلے میں 21 جنوری 2024ء کو فیضان
مدینہ علی پور فراش اسلام آباد میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلام آباد زون-4 کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
رکن شوریٰ حاجی بغداد رضا عطاری نے شرکائے مدنی مشورہ کی 12 دینی کام کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی اور مختلف 12کاموں کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تقرری بھی کی۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

ایگریکلچر
اینڈ لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 22 جنوری 2024ء کو حافظ آباد، پنجاب میں سحری اجتماع کا اہتمام
کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائی کی ایک تعداد نے شرکت کی ۔
سحری اجتماع میں اسلامی بھائیوں نے نماز تہجد ادا کی اور پھر مناجات کا سلسلہ ہوا۔بعدازاں سحری کرکے شرکا نے رجب المرجب کا نفل روزہ رکھنے کی سعادت حاصل کی
۔
بعدازاں
شرکا نے تلاوت قرآن پاک کی اور صدائے مدینہ بھی لگائی نیز باجماعت نماز فجر ادا
کرکے تفسیر کے حلقہ میں شرکت بھی کی۔(رپورٹ: شیر نواب عطاری ایگریکلچر اینڈ
لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی پنجاب، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )

فیضانِ
مدینہ آفندی ٹاؤن حیدر آباد میں 22،21،20جنوری 2024ء کو تین دن کا روحانی علاج کورس منعقد ہوا
جس میں حیدر آباد ڈویژن کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
کورس
میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے محمد امان اللہ عطاری (شعبہ
روحانی علاج )نے
تعویذاتِ عطاریہ لکھنے کے سلسلے میں اہم امور پر رہنمائی کی نیز دم کرنے اور کاٹ
والے عمل کرنے کا طریقہ و احتیاطیں سمجھائیں۔(رپورٹ: سمیر
علی عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

دعوت
اسلامی کے شعبہ روحانی
علاج کے زیرِ اہتمام 14،13،12جنوری 2024ء
کو مدنی مرکز فیضان مدینہ عارف والا میں تین دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں ساہیوال ڈویژن کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔
محمد
عامر عطاری نے شعبہ روحانی علاج کورس میں شریک اسلامی بھائیوں
کی تربیت کرتے ہوئے ان کی تعویذاتِ عطاریہ لکھنے کے سلسلے میں اہم امور پر رہنمائی
کی نیز دم کرنے اور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ مع احتیاطیں سمجھائیں۔(رپورٹ:
سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دارالمدینہ
انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم ، پاکستان بھر کے کیمپسز میں داخلوں کا آغاز

بچّوں
کی تربیت اور ان کے لئے ایک اچھّے اسکول
کا انتخاب کرنا والدین کی اہم ذمّے داری
ہے۔ اسکول کی تعلیم مستقبل کی تعمیر اورکامیابی کی راہ ہموار کرتی ہے۔ دینی ماحول
میں معیاری تعلیم،اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ، قرآنی ایجوکیشن اور بنیادی اسلامی تعلیمات
جیسی خصوصیات دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کا حصّہ ہیں۔
دارالمدینہ
انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کےپاکستان بھر کے کیمپسز میں تعلیمی سال 2024-25ءکے لئے
داخلے شروع ہوچکےہیں ۔
اس
وقت دارالمدینہ کے کیمپسز پاکستان کے 35شہروں میں قائم ہیں۔ان میں کراچی، لاہور،
راولپنڈی،فیصل آباد،حیدرآباد، ملتان، سیالکوٹ، لاڑکانہ،سکّھر،گجرات،منڈی بہاؤالدین،
شرقپور، ڈنگا، واہ کینٹ، سرگودھا،جتوئی، بھلوال، چشمہ،جھنگ، پنڈی گھیپ،
گوجرانوالہ، ساہیوال، عارف والا، پاکپتن، سمندری،اوکاڑہ، بہاولپور،ڈیرہ غازی خان،
اٹک، میرپور، لالہ موسیٰ، کھاریاں،کونجہ، جاتلاں اور وزیرآباد شامل ہیں ۔
دارالمدینہ
کے کیمپسز میں داخلوں کی معلومات کے لئے خصوصی ایڈمیشن سیل قائم کیا گیا ہے۔ مزیدمعلومات
کے لیےدارالمدینہ کی ویب سائٹ www.darulmadinah.net
پر وزٹ کیجیے یا اس ای میل ایڈریس info@darulmadinah.net پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
واضح
رہے کہ! پاکستان بھر میں دار المدینہ میں اس وقت تقریبا ً26ہزار سے زائد طلبہ وطالبات زیر ِتعلیم
ہیں۔(رپورٹ:
غلام محی الدین ترک، دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )