5 رجب المرجب, 1446 ہجری
صوبہ پنجاب پاکستان کی تحصیل عارف والا میں گزشتہ
روز اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےاسپیشل
پرسنز کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے اُن کے درمیان چوک درس دیا۔
چوک درس میں ڈویژن ذمہ دار محمد زبیر عطاری نے
بیان کیا اور سٹی عارف والا ذمہ دار عابد عطاری نے اشاروں کی زبان میں بیان کی
ترجمانی کی جبکہ اسپیشل پرسنز سمیت اُن کے سرپرستوں سے ملاقات کی۔