کراچی کے علاقے دھورا جی کالونی میں موجود دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ گرلز میں17 جنوری 2024ء کو معلمات کے لئے سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں کراچی کے مختلف جامعات المدینہ گرلز سے معلمات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

معمول کے مطابق تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے اجتماع کا آغاز کیا گیا جس کے بعد دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”سراپا ترغیب بن جایئے“ کے موضوع پر بیان کیا۔

بعدِ بیان صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے اسلامی بہنوں کی جانب سے ہونے والےسوالات کے علم و حکمت بھرے جوابات ارشاد فرمائے اور انہیں دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔


عمان  میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے 18 جنوری 2024ء کو ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق مدنی مشورے کے دوران مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے جبکہ اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ و ہفتہ وار رسالہ کارکردگی بڑھانے کا ذہن دیا گیا۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کوشارٹ کورس ”آئیں نماز درست کریں“ کرنے کی ترغیب دلائی جس پر تمام اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔


15 جنوری 2024ء کوفیضانِ صحابیات کراچی میں عالمی مجلسِ مشاورت اور مجلس انٹرنیشنل افیئرز کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں بیرون ملک و بیرون شہر کی اراکین  نے بذریعہ انٹرنیٹ جبکہ پاکستان سطح کی فنانس ڈیپارٹمنٹ ذمہ داران، شعبہ ڈونیشن بکس و فیضانِ صحابیات کی ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے براہِ راست شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے کے دوران اسلامی بہنوں کو ڈونیشن باکس کے مدنی پھول سمجھائے اور اس میں ترامیم کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا۔علاوہ ازیں ای رسید اپلیکیشن کے حوالے سے مشاورت ہوئی جس پر فیضان صحابیات کی ذمہ داران نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔


17 جنوری 2024ء کو   عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت صوبائی نگران اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں صوبہ KPK، صوبہ کشمیر ، صوبہ بلوچستان او ر صوبہ گلگت بلتستان کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کم افرادی قوت والے صوبوں میں دینی کاموں کو آسان انداز میں کرنے کے لئے شعبہ وائز تنظیمی اسٹرکچر کا نظام بیان کیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 17 جنوری 2024ء کو  شعبہ ڈونیشن بکس کے حوالے سےذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان سطح کی شعبہ ڈونیشن بکس ذمہ دار اور پاکستان مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے شعبہ ڈونیشن بکس کے متعلق چند اہم امور پر گفتگو کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 16 جنوری 2024ء کو ساہیوال    ڈویژن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں صوبہ پنجاب کی نگران، ساہیوال ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور تحصیل نگران نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں پاکستان مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ”ہفتہ وار اجتماع “کے موضوع پر بیان کیا اور ہفتہ وار اجتماع کو مضبوط کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے سالانہ ڈونیشن کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے 2024ء کے اہداف پر کلام کیا نیز ماہِ رمضان المبارک کے مدنی پھولوں کا فالو اپ بھی لیا ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 16 جنوری 2024ء   گوجرانوالہ ڈویژن کی اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ صوبۂ پنجاب، گوجرانوالہ کی ڈویژن، ڈسٹرکٹ، میٹروپولیٹن، ٹاؤن اور تحصیل نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

راولپنڈی شہر سے بذریعہ انٹرنیٹ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”ہفتہ وار اجتماع “ کے موضوع پر اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئےانہیں ہفتہ وار اجتماعات کو مضبوط کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں سے سالانہ ڈونیشن کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے 2024ء کے اہداف پر کلام کیا نیز ماہ ِرمضان المبارک کے مدنی پھولوں کا فالو اپ بھی لیا ۔


دینی کاموں کے سلسلے میں 16 جنوری 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت ملتان  ڈویژن ، ڈسٹرکٹ، میٹروپولیٹن ، ٹاؤن ، تحصیل نگران اور صوبہ پنجاب کی نگران اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کرتے ہوئے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”ہفتہ وار اجتماع“ کے موضوع پر بیان کیا جس میں انہوں نے ہفتہ وار اجتماعات کو مضبوط کرنے کے لئے حاضرین کی چند اہم نکات پر تربیت کی۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں سے سالانہ ڈونیشن کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور 2024ء کے اہداف پر کلام کرتے ہوئے ماہِ رمضان المبارک کے مدنی پھولوں کا فالو اپ لیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 13 جنوری 2024ء کو   فیصل آباد ڈویژن کی ذمہ داران کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبہ پنجاب کی نگران ، فیصل آباد ڈویژن ، ڈسٹرکٹ، میٹروپولیٹن ، ٹاؤن اور تحصیل نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

نگرانِ پاکستان مجلس ِمشاورت اسلامی بہن نے8دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ”ہفتہ وار اجتماع“ کے موضوع پر بیان کیا اور ہفتہ وار اجتماعات کو مضبوط کرنے کے حوالے سے وہاں موجود اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔

آخر میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے سالانہ ڈونیشن کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور 2024ء کے اہداف پر کلام کرتے ہوئے ماہ ِرمضان المبارک کے مدنی پھولوں کا فالو اپ بھی لیا ۔ 


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 13 جنوری 2024ء کو   گجرات ڈویژن کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں صوبہ پنجاب کی نگران ، گجرات ڈویژن ، ڈسٹرکٹ، میٹروپولیٹن ، ٹاؤن اور تحصیل نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئےنگرانِ پاکستان مجلس ِمشاورت اسلامی بہن نے ”ہفتہ وار اجتماع“ کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار اجتماعات کو مضبوط کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے مختلف شعبہ جات کے لئے ہونے سالانہ ڈونیشن کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور 2024ء کے اہداف پر کلام کرتے ہوئے ماہ ِرمضان المبارک کے مدنی پھولوں کا فالو اپ بھی لیا ۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت 13 جنوری 2024ء کو   سرگودھا ڈویژن کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں صوبہ پنجاب کی نگران ، سرگودھا ڈویژن ، ڈسٹرکٹ، میٹروپولیٹن ، ٹاؤن اور تحصیل نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے نگرانِ پاکستان مجلس ِمشاورت اسلامی بہن نے ”ہفتہ وار اجتماع“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے شرکا اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار اجتماعات کو مضبوط کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے مختلف شعبہ جات کے لئے ہونے والے سالانہ ڈونیشن کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے 2024ء کے اہداف پر کلام کیا نیز ماہ ِرمضان المبارک کے مدنی پھولوں کا فالو اپ بھی لیا ۔ 


15 جنوری 2024ء کو صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کے ہمراہ ایک ٹیچر اسلامی بہن کے گھر آمد ہوئی جہاں رہائشی اسلامی بہنوں نے انہیں خوش آمدید کہا اور اُن سے ملاقات کی۔

اس موقع پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے شرکا اسلامی بہنوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر ڈیپارٹمنٹس کے تحت ہونے والے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔