22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے تحت 13 جنوری 2024ء کو سرگودھا ڈویژن کی ذمہ داران کا آن
لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں صوبہ
پنجاب کی نگران ، سرگودھا ڈویژن ، ڈسٹرکٹ،
میٹروپولیٹن ، ٹاؤن اور تحصیل نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کا جائزہ
لیتے ہوئے نگرانِ پاکستان مجلس ِمشاورت
اسلامی بہن نے ”ہفتہ وار اجتماع“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے شرکا اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار اجتماعات کو مضبوط کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔
نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت نے مختلف شعبہ جات
کے لئے ہونے والے سالانہ ڈونیشن کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے 2024ء
کے اہداف پر کلام کیا نیز ماہ ِرمضان المبارک کے مدنی پھولوں کا فالو اپ بھی لیا ۔