22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دینی کاموں کے سلسلے میں 16 جنوری 2024ء کو
دعوتِ اسلامی کے تحت ملتان ڈویژن ،
ڈسٹرکٹ، میٹروپولیٹن ، ٹاؤن ، تحصیل نگران
اور صوبہ پنجاب کی نگران اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔
اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کرتے ہوئے نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”ہفتہ وار اجتماع“ کے موضوع پر بیان
کیا جس میں انہوں نے ہفتہ وار اجتماعات کو مضبوط کرنے کے لئے حاضرین کی چند اہم نکات پر تربیت کی۔
بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی
بہنوں سے سالانہ ڈونیشن کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور 2024ء کے اہداف پر
کلام کرتے ہوئے ماہِ رمضان المبارک کے مدنی پھولوں کا فالو اپ لیا۔