13 جنوری 2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ملک نگران، شعبہ ذمہ داران اور تمام ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے 8 دینی کاموں کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی اور انہیں ملک و بیرونِ ملک میں دینی کاموں کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی سرگرمیوں کے سلسلے میں 12 جنوری 2024ء کو ایک مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں عالمی مجلسِ مشاورت آفس کی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

اس دوران عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے ریجن و شعبہ ذمہ داران کی تبدیلی کے حوالے سے مختلف اہم نکات پر مشاورت کی جس پر اسلامی بہنوں نے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اپنی اپنی رائے پیش کی۔


اسلامی بہنوں کو عالمہ بنانےوالے شعبے جامعۃ المدینہ گرلز (اورسیز) کے حوالے سے دعوتِ اسلامی کے تحت 12 جنوری 2024ء کو آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ انڈونیشیاریجن، ملکی اور عالمی سطح کی جامعۃ المدینہ گرلز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے اس مدنی مشورے میں گفتگو کرتے ہوئے بیرونِ ممالک میں قائم دعوتِ اسلامی کے جامعات المدینہ گرلز کی تعلیم، نظام اور دیگر اہم امور پر مشاورت کی۔


12 جنوری 2024ء کو اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام ریجن نگران اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔

اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بیرونِ ممالک میں قائم دعوتِ اسلامی کے تنظیمی اسٹرکچر کے حوالے سے کلام کیا اور کارکردگی فارمز مرتب کروائے۔

تمام ریجن نگران اسلامی بہنوں نے دینی کاموں کے متعلق اپنی اپنی رائے پیش کی جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے انہیں آئندہ کے اہداف بتائے جس پر انہوں نےاچھی اچھی نیتیں کیں۔


بیرونِ ممالک کی اسلامی بہنوں  میں اسلامی شعور پیدا کرنےکا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 12 جنوری 2024ء کو مختلف ممالک کی شعبہ ذمہ داران اور ریجن نگران اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بہنوں سے 8 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں دینی کام مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔

10 جنوری 2024ء کو اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں شعبہ فیضانِ مرشد للبنات کی پاکستان سطح کی ذمہ دار اور صوبہ و سٹی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہن نے وقت پر دینی کاموں کی کارکردگی جمع کروانے، اپنے ماتحتوں سے کارکردگی کا فالو اپ لینے، دینی کاموں کی کارکردگی انٹر کرنے اور دینی کاموں کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔بعدازاں اسلامی بہنوں کی جانب سے سوالات کا سلسلہ ہوا جس کے ذمہ دار اسلامی بہن نے جوابات دیئے۔

دینِ متین کی اشاعت اور لوگوں کو علمِ دین سکھانے کا جذبہ لئے ہوئے عاشقانِ رسول کی عالمی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ماہِ دسمبر 2023ء میں پاکستان بھر کی اسلامی بہنوں کے درمیان  ہونے والے 8 دینی کاموں کی کارکردگی درج ذیل رہی:

٭روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 95 ہزار 954 ( 95,954)۔

٭روزانہ امیراہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا بیان/ مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 52 ہزار 681 ( 52,681)۔

٭بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کے لئے لگنے والے مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد 11 ہزار 97 (11,097)۔

٭اِن مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 1 لاکھ 7 ہزار 92 ( 107,092)۔

٭اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد 10 ہزار 537 ( 10,537)۔

٭ان اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 4 لاکھ 16 ہزار 234 ( 4,16,234)۔

٭ہفتہ وار علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شریک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 26 ہزار 714 ( 26,714)۔

٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 7 لاکھ 29 ہزار 380 ( 7,29,380)۔

٭اسلامی بہنوں سے وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد 93 ہزار 551 ( 93,551)۔

٭اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے کل مدنی کورسز کی تعداد 633۔

٭ان مدنی کورسز میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 14 ہزار 401 ( 14,401)۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 9 جنوری 2024ء کو ڈیرہ اسماعیل خان   ڈویژن کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبہ KPK کی نگران ، ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن ، ڈسٹرکٹ، میٹروپولیٹن ، ٹاؤن اور تحصیل نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے راولپنڈی شہر سے بذریعہ انٹرنیٹ ”ہفتہ وار اجتماع“ کے موضوع پر بیان کیا اور ہفتہ وار اجتماعات کو مضبوط کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی ۔

اسی دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں سے سالانہ ڈونیشن کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے 2024ء کے اہداف پر کلام کیا جبکہ ماہ ِرمضان المبارک کے مدنی پھولوں کا بھی فالو اپ لیا ۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت 8 جنوری 2024ء کو بہاولپور  ڈویژن کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں صوبہ پنجاب کی نگران ، بہاولپور ڈویژن ، ڈسٹرکٹ، میٹروپولیٹن ، ٹاؤن اور تحصیل نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

راولپنڈی شہر سے دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ ”ہفتہ وار اجتماع“ کے موضوع پر بیان کیا جس میں انہوں نے ہفتہ وار اجتماعات کو مضبوط کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں سے سالانہ ڈونیشن کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے 2024ء کے اہداف پر کلام کیا نیز ماہ ِرمضان المبارک کے مدنی پھولوں کا فالو اپ بھی لیا ۔ 


6 جنوری 2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت راولپنڈی شہر میں شعبہ تعلیم للبنات کی 3th Thanks Giving ceremonyکا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران اور مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق ابتداءً تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم پڑھی گئی جبکہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”اسلاف میں قربانی کا جذبہ“ کے موضوع پر بیان کیا۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے حاضرین کو اسلاف کی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا اور دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 6 جنوری  2024ء کو لاہور ڈویژن کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں صوبہ پنجاب کی نگران ، لاہور ڈویژن ، ڈسٹرکٹ اورٹاؤن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

راولپنڈی شہر سے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ ”ہفتہ وار اجتماع“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماعات کو مضبوط کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں سے سالانہ ڈونیشن کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے 2024ء کے اہداف پر کلام کیا نیز ماہ ِرمضان المبارک کے مدنی پھولوں کا فالو اپ بھی لیا ۔ 


11 جنوری 2024ء کو دینی کاموں کے سلسلے میں بیرونِ ملک سفر کرنے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں انٹرنیشنل ٹریول ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار(عالمی سطح) ، ریجن نگران اور وقف مبلغات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے 8 دینی کاموں کے متعلق کلام کرتے ہوئے بیرونِ ملک سفر کرنے والی اسلامی بہنوں کو بیرونِ ملک میں مدرسۃ المدینہ بالغات شروع کروانے، وہاں کی مقامی زبان سیکھنے اور شارٹ کورس کروانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔