22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
9 جنوری 2024ء کو ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن
کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا
جس میں صوبہ KPK کی نگران ، ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن ،
ڈسٹرکٹ، میٹروپولیٹن ، ٹاؤن اور تحصیل نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے راولپنڈی شہر سے بذریعہ انٹرنیٹ ”ہفتہ وار اجتماع“ کے موضوع پر بیان کیا
اور ہفتہ وار اجتماعات کو مضبوط کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن
سازی کی ۔
اسی دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی
بہنوں سے سالانہ ڈونیشن کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے 2024ء کے اہداف پر
کلام کیا جبکہ ماہ ِرمضان المبارک کے مدنی پھولوں کا بھی فالو اپ لیا ۔