28 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و
فلاحی سرگرمیوں کے سلسلے میں 12 جنوری 2024ء کو ایک مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس
میں عالمی مجلسِ مشاورت آفس کی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
اس دوران عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی
بہن نے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے ریجن و شعبہ ذمہ داران کی
تبدیلی کے حوالے سے مختلف اہم نکات پر مشاورت کی جس پر اسلامی بہنوں نے دینی کاموں
میں ترقی کے لئے اپنی اپنی رائے پیش کی۔