22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
13 جنوری 2024ء کو گجرات ڈویژن کی
ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد
ہوا جس میں صوبہ پنجاب کی نگران ، گجرات ڈویژن ، ڈسٹرکٹ، میٹروپولیٹن ، ٹاؤن اور تحصیل
نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے
گفتگو کرتے ہوئےنگرانِ پاکستان مجلس ِمشاورت اسلامی بہن نے ”ہفتہ وار اجتماع“
کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار اجتماعات کو مضبوط کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے مختلف شعبہ جات کے لئے ہونے سالانہ ڈونیشن کی
سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور 2024ء کے اہداف پر کلام کرتے ہوئے ماہ ِرمضان
المبارک کے مدنی پھولوں کا فالو اپ بھی لیا
۔