بلدیہ
ٹاؤن کے مختلف اسکولز ، کالجز اور دیگر تعلیمی اداروں کے پرنسپلز حضرات سے ملاقات

دعوت
اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیرِ
اہتمام ڈسٹرکٹ کیماڑی کے ذمہ دار مولانا
محمد شعیب رضا عطاری مدنی نے بلدیہ ٹاؤن کے مختلف اسکول ، کالج اور دیگر تعلیمی اداروں کا وزٹ کیا ۔
محمد شعیب رضا مدنی عطاری نے ان تعلیمی اداروں کے پرنسپلز حضرات سے ملاقات کی اور ان کو اپنے اداروں میں مدنی کورسز کروانے
کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اپنے اداروں میں مدنی کورسز کروانےکے
لئے تاریخیں مقرر کرکے مدنی کورسز کروانے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
18جنوری کو مدنی چینل پر ہونے والےہفتہ وار اجتماع میں مفتی محمد قاسم عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے

مسلمانوں کو علم دین کی روشنی سے منور کرنے اور اُن کے عقائد و اعمال کی اصلاح کرنے والی عاشقانِ
رسول کی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام مؤرخہ 18جنوری 2024ء بروز
جمعرات دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں
اراکین شوریٰ و مبلغین دعوتِ اسلامی مختلف مقامات پر سنتوں بھرے بیانات فرمائیں
گے۔
تفصیلات کے مطابق مدنی چینل پر براہِ راست نشر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے شیخ الحدیث والتفسیرمفتی محمد قاسم عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
اس کے علاوہ سیون سیز مارکی جڑانوالہ سے نگران پاکستان مشاورت
حاجی محمد شاہد عطاری، جامع مسجد گلزار مدینہ سیکٹر 4D،سرجانی ٹاؤن، کراچی سے رکن
شوریٰ و نگران کراچی حاجی محمد فضیل عطاری،فیضان مدینہ محبوب ٹاؤن چونگی
نمبر7 اوکاڑاسے رکن شوریٰ حاجی رفیع عطاری،مدینہ مسجد پنجابی کلب،کھارادر
کراچی سے رکن شوری مولانا حاجی عقیل عطاری مدنی، مرکزی جامع مسجد عثمانیہ
(مین نیشنل ہائی وے) سے رکن شوری حاجی
محمد برکت علی عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ العطار ٹاؤن میر پور خاص سے رکن
شوری مولانا ابو ماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی سنتوں بھرا بیان فرمائیں
گے۔
تمام عاشقانِ رسول سے اپنے علاقوں میں ہونے والے قریبی ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔
.jpeg)
12
جنوری 2024ء کو محمد مبارک عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کے فیصل آباد ڈویژن ذمہ دار نے فیصل آباد کے ریسکیو 1122 آفس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال اور ڈسٹرکٹ
ایمرجنسی آپریشنل مینجر غلام شبیر سمیت مختلف عہدیداران سے ملاقات کی اور انہیں فیضان مدینہ وزٹ
کرنے کی دعوت دی جبکہ فیضان مدینہ عملہ میں ایمرجنسی فرسٹ
ایڈ کے حوالے سے تربیت کرنے کے متلق
گفتگو کرتے ہوئے ف شعبہ فیضان ریہبلیٹیشن سنٹر وزٹ کی دعوت دی ۔(رپوٹ:شہزاد
عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب آفس،کانٹینٹ: شعیب احمد )
12 جنوری 2024ءکو مظفر گڑھ میں شعبہ رابطہ
برائے شخصیات کے تحت مدنی مشورہ
.jpeg)
شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے تحت12 جنوری
2024ءکو مظفر گڑھ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مظفرگڑھ، لیہ اور کوٹ ادو ڈسٹرکٹ و
تحصیل ذمہ داران نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں صوبائی ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار لیاقت عطاری نےجدول
بنانے،وقت پر کارکردگی پیش کرنےکے متعلق
گفتگو کرتے ہوئے 12دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کا ذہن دیا نیز اہل افراد کی تقرری پوری کرنے کا طے ہوا جبکہ
حاضرین کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات
میں ذمہ داری لینے کی اہمیت وضرورت کے
متعلق تربیتی مدنی پھول دیئے۔(رپوٹ:شہزاد
عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب آفس،کانٹینٹ: شعیب احمد )

10
جنوری 2024ء کو کامونکی
تحصیل میں قائم مدنی مرکز فیضان
مدینہ واہنڈو میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ نگران مولانا خوشی
مدنی عطاری نے اسلامی بھائیوں کو 12 دینی کام کرنے اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کے حوالے سے ذہن دیااور واہنڈو میں
جامعۃ المدینہ بنانے کا ہدف دیاجس پرذمہ دار ان
نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
٭علاوہ
ازیں ڈسٹرکٹ نگران خوشی عطاری مدنی نے مدرسۃ
المدینہ فار گرلز کے پلاٹ اور فیضان مدینہ مچھرالہ کا وزٹ کیا اور وہاں جاری تعمیراتی
کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ داران کی تعمیری مراحل کے حوالے سے رہنمائی کی ۔
٭
بعدازاں دعوت اسلامی کے تحت گاؤں
تمبولی میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں سب تحصیل سادہوکی کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
حلقے میں موجود اسلامی بھائیوں کو ڈسٹرکٹ نگران خوشی عطاری مدنی نے12 دینی کام میں سے بالخصوص ہفتہ وار اجتماع کو
مضبوط کرنے کا ہدف دیا نیز ہر ہر یو سی سے گاڑیاں چلانے کی ترغیب دلائی اور ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن بھی دیا جس پر 10 اسلامی بھائیوں نے 1 ماہ کے مدنی قافلے میں
سفر کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ:سلمان عطاری تحصیل کامونکی،
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )
13
جنوری 2024ءکو ڈی جی خان میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت مدنی مشورہ

شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے تحت 13 جنوری
2024ءکو ڈی جی خان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن اور ڈسٹرکٹ سمیت تحصیل ذمہ داران نے شرکت کی ۔
مدنی
مشورے میں محمد لیاقت عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب کے ذمہ دار نے جدول
بنانے،وقت پر کارکردگی پیش کرنےکے متعلق
گفتگو کرتے ہوئے 12دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کا ذہن دیا نیز اہل افراد کی تقرری پوری کرنے کا طے ہوا جبکہ
شعبہ رابطہ برائے شخصیات میں ذمہ داری
لینے کی اہمیت وضرورت کیلئے تربیتی مدنی
پھول دیئے۔ اس موقع پر صوبائی ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات نے حاضرین کو اپنی
صحت کے بارے میں فکر کرنے اور کھانے پینے کے سلسلے میں محتاط
رہنے سمیت دیگر جسمانی صحت کے حوالے سے
ٹپس شئیر کیں۔(رپوٹ:شہزاد
عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب آفس،کانٹینٹ: شعیب احمد )

شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے زیرِ اہتمام 9 جنوری 2024ء بروز منگل مدرسۃ المدینہ بوائز کے کورسز ممتحنین کی
ماہانہ آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے ممتحنین نے شرکت کی ۔
فیضان آن لائن اکیڈمی مدرسۃ المدینہ بوائز مجلس
تعلیمی و تفتیشی امور کے ذمہ دار سید انس عطاری نے ماہانہ مدنی مشورے کے نکات پر گفتگو کی جس میں کورسز ممتحنین کو گاہے بگاہے آنے والے تعلیمی
مسائل کے حل اور امتحانات کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے نکات بتائے۔
علاوہ ازیں شرکا
کو اپنے شعبے کی بہتری اور دینی کام کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی جس
پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ:
محمد وقاریعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان
آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )
گجرانوالہ
اور راولپنڈی ڈویژن کے شفٹ تعلیمی ذمہ داران و معاونین کا آن لائن مدنی مشورہ

8جنوری
2024ءبروز منگل فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز گجرانوالہ اور راولپنڈی ڈویژن کے شفٹ
ذمہ داران
(معاونین و مفتشین) کا بذریعہ انٹر
نیٹ آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔
مدنی مشورے میں تعلیمی امور ذمہ دار حافظ جواد عطاری نے مفتشین ومعاونین کو قابل افراد تیار کرنےکے حوالے سے ٹپس بتائیں
اور 12دینی کاموں کےتعلق سےبھی مدنی پھول دئیے۔
علاوہ ازیں معاون
رکن مجلس سید انس عطاری نےتعلیم وتفتیش سےمتعلق اسلامی بھائیوں کو مختلف نکات بتائے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:
محمد وقاریعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان
آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )
سجادۂ
نشین پیر آغافقیرمحمد جان نقشبندی صاحب سمیت
دیگر علمائے کرام سے ملاقاتیں

دنیا بھر میں دینی کام کرنے والی سنتوں بھری تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کی جانب سے انٹیریئر سندھ کے ذمہ
دار مولانا محمد محب عطاری مدنی نے بھان سعیدآباد ویھڑ شریف میں قائم دارالعلوم اشرفیہ
مجددیہ کا دورہ کیا ۔
وہاں مہتمم پیر مفتی خلیل جان سرہندی ازہری صاحب اور ان کے
صاحبزادے معروف نقشبندی صاحب نیز سجادہ ٔنشین
پیر آغافقیرمحمد جان نقشبندی صاحب سمیت دیگر
اساتذہ کرام سے ملاقاتیں کیں۔
ذمہ داران نے علمائے کرام کو کنزالمدارس بورڈ ، ماہنامہ فیضانِ مدینہ اور مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ درسی کتب کا تعارف پیش کیا اور ان کوصوبائی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدرآباد کا
وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر
انہوں نے خدمات دعوت اسلامی کو سراہتے ہوئے جلد دورہ کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری مدنی )
ریلوے اسٹیشن کوٹ نجیب اللہ ڈسٹرکٹ ہری پور
خیبرپختونخوا میں جائے نماز کاافتتاح
.jpg)
رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 10جنوری2024ء کو ریلوے اسٹیشن کوٹ نجیب اللہ ڈسٹرکٹ ہری پور خیبرپختونخوا میں مسافروں کی سہولت کے لئے ایک جائے نماز (مسجد) بنی جس کا نماز مغرب سے افتتاح ہوا۔
اس موقع پر قاری محمد زاہد نواز عطاری صوبائی ذمہ دار نے حاضرین کے درمیان مسجد کی آبادکاری اور نمازکے فضائل کے متلق گفتگو کرتے ہوئے ذیلی حلقہ کاتقررکیا ۔ چند دن بعد باقاعدہ مسجد اور مدرستہ المدینہ بالغان کا باقاعدہ آغاز کرنے کی خوشخبری سنائی جبکہ مبلغ عوت اسلامی نے حاضرین کو دنیا بھر میں مختلف شعبہ جات کے ذریعے ہونے والے دینی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے شعبہ خدام المساجد و المدارس کا تعارف کروایا۔( کانٹینٹ: شعیب احمد )

شعبہ رابطہ
بالعلماء دعوت اسلامی کے تحت انٹیریئر
سندھ کے ذمہ دار مولانا محمد محب عطاری
مدنی نے ڈویژن ذمہ دار مولانا اسلم عطاری کے ہمراہ مفتی عبد العلیم چنہ صاحب( دارالعلوم فخر العلوم سیہون شریف
کے مہتمم)
اور ان کے صاحبزادے مولانا مفتی ڈاکٹر
عبدالحئی سندھی صاحب سمیت مولانا یاسین
نقشبندی صاحب اور دیگر اساتذہ کرام سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات ذمہ داران نے علمائے کرام کو کنزالمدارس
بورڈ کا تعارف پیش کیا اور انہیں دعوت اسلامی کی درسی کتب کے بارے میں معلومات دیں ۔
ساتھ ہی ان کے
ادارے میں فیضان نماز کورس کروانے کی ترغیب دلائی اور صوبائی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
حیدرآباد کا وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی جس پرانہوں نے نیک جذبات کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری مدنی )
قبائلی
و سماجی رہنما میر محمد اسماعیل جاموٹ کی والدہ مرحومہ کے انتقال پر ملاقات و تعزیت

سبی میں
قبائلی و سماجی رہنما میر محمد اسماعیل جاموٹ کی والدہ مرحومہ کے انتقال پر دعوت اسلامی کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار محمد وقار عطاری نے ملاقات
کی ۔
محمد
وقار عطاری نے میر محمد اسماعیل جاموٹ سے تعزیت کرتے ہوئے ان کی والدہ مرحومہ کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کروائی۔
اس
موقع پر وہاں موجود مختلف قبائلی سیاسی و سماجی اہم شخصیات سے ملاقات کی اور انہیں فیضانِ مدینہ سبی کا دورہ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری مدنی )