18 جمادی الاخر, 1446 ہجری
گزشتہ روز فیصل آباد میں برگیڈئیر(ر)
ڈاکٹر طاہر نواز نے دعوتِ
اسلامی کے تعلیمی بورڈ کنزالمدارس کے آفس کا وزٹ کیا جہاں اُن کی ملاقات مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن مولانا حاجی جنید عطاری مدنی سے ہوئی۔
ملاقات کے دوران رکنِ شوریٰ مولانا حاجی جنید
عطاری مدنی نے انہیں کنزالمدارس بورڈ کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر برگیڈئیر(ر) ڈاکٹر طاہر نواز نے کنزالمدارس بورڈ کے تحت
ایجوکیشن پر ہونے والے نظم و ضبط کو پسند کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)