عالمی مدنی مرکز فیضان ِمدینہ کراچی میں 24 جنوری  2024ء کو کفن دفن کورس ہوا جس میں مختلف مقامات سے آئے ہوے درس قرآن و حدیث کورس کرنے والے عاشقان رسول نے شرکت کی کی ۔

ایسٹ ذمہ دارعزیر عطاری نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو غسل میت دینے کا طریقہ بتایا نیز کفن کاٹنے اور پہنانے کا عملی طریقہ کرکے سمجھایا جبکہ نمازِ جنازہ اور تدفین کے متعلق اسلامی تعلیمات سے آگاہی بھی دی۔آخر میں شعبے کے تعارف پر مشتمل مسلم فیونرل ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کروائی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )