ایک شخصیت غضنفر علی کی جانب سے منعقدہ شخصیات مدنی حلقے میں  بیان کے بعد واپڈاسٹی فیصل آباد میں ہی نگران پاکستان مشاورت حاجی محمدشاہد عطاری دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ایک اورشخصیت طارق عطاری کے گھر بھی تشریف لے گئے اور وہاں پرطارق عطاری سمیت دیگر افراد سے ملاقات کی اور ان کے لئے دعائے خیروبرکت فرمائی۔


27فروری 2021ء کی شب عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں عرس سیدنا امام جعفرصادق رضی اللہ عنہ کے موقع پر مدنی مذاکرے کا انعقاد کیاگیا ۔ مدنی مذاکرے میں تلاوت قرآن پاک، نعت رسول اور منقبت پڑھی گئی اور جلوس امام جعفر رضی اللہ عنہ کا بھی اہتمام ہوا۔

امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے بزرگوں کی یاد منانے کے فوائد اور عقیدہ کے حوالے سے بچوں کی تربیت کرنے پر مدنی پھول ارشاد فرماتے ہوئے عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے۔

عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سینکڑوں جبکہ بیشتر مقامات ہزاروں عاشقانِ رسول نے جمع ہوکر اس مدنی مذاکرے میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔مدنی مذاکرے کے اختتام پر حاضرین کو کونڈوں کا لنگر کھیر پوری پیش کی گئی۔

مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کریں:

سوال: بزرگوں کی یادمنانے کے کیافوائدہیں ؟

جواب:اس کے کئی فوائدہیں مثلا ًبزرگوں کی سیرت کی معلومات ملتی ہیں ،ان کا تقویٰ،خوفِ خدا،عشقِ رسول،دِینی خدمات وسیرت اورکرامات سے آگاہ ہونے سے ان کی محبت بڑھتی ہے،ان کی محبت کی وجہ سے انْ شاۤء اللہ ان کے ساتھ حشرہوگا،قیامت کے دن ان کے ساتھ اُٹھایاجائے گا، عمل کا جذبہ بھی بڑھتاہے،ایصال ِثواب کا موقع بھی ملتاہے ،اس سے یہ خوش ہوتے ہیں ،یہ خوش ہوں گے تو ان سے فیض ملے گا،ایمان کی حفاظت ہوگی ،بزرگوں کا ذکرکرنے سے اللہ پاک کی رحمت نازل ہوتی ہے ۔

سوال:بچوں کو’’ہرصحابیِ نبی جنّتی جنّتی‘‘ کا عقیدہ سکھانے میں کیا حکمت ہے؟

جواب:بچے بچے کو یہ عقیدہ گھول کرپلادیں تاکہ وہ جان جائیں کہ جس ہستی کے ساتھ صحابی کا لفظ آجائے تو اب ان کا احترام لازم ہے ،جو ان کے بارے میں کمزوربات کرے تو وہ نہیں سننی ،بلکہ اس سے دُوربھاگناہے۔

سوال: بڑاغلطی کرے تو چھوٹااسے کس طرح سمجھائے ؟

جواب:اگربڑاایسی غلطی کرےجو شرعی طورپر غلطی ہے ،چھوٹا جانتاہے کہ یہ غلطی ہے ،اسےمکمل معلومات ہیں ،اسے ظنِ غالب ہوکہ میں سمجھاؤں گا تو یہ سمجھ جائیں گے تو پھرحکمتِ عملی سے نرمی اورمحبت سے سمجھائے،چھوٹابھی سمجھائے تو بڑوں کو چاہئے کہ بغیرغُصّہ کئے ،بغیرمنہ بگاڑےاپنی غلطی کومان لینا چاہئے ۔

سوال:سفیدمرغ پالنے کا کیافائدہ ہے؟گھرمیں مرغیاں پالنا کیسا؟دیسی اورفارمی مرغی میں کس طرح پہچان ہو ؟

جواب: دوفرامینِ مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم :(1)سفیدمرغ رکھا کرواس لئے کہ جس گھرمیں سفیدمرغ ہوگاتو نہ شیطان اس گھرکے قریب ہوگااورنہ جادُوگران گھروں کے قریب ہوگا جواس گھرکے اِردگردہیں۔(معجم اوسط،۱/۱۲۰۱) (2)سفیدمرغ کوبُرابھلامت کہواس لئے کہ یہ میرادوست ہے اورمیں اس کا دوست ہوں اوراس کا دشمن میرادشمن ہے جہاں تک اس کی آوازپہنچتی ہے،یہ جنّات کو دفع کرتاہے ۔(لقط المرجان،۱۶۵)دیسی اورفارمی مرغی میں فرق یہ ہے کہ فارمی مرغی موٹی،وزنی ہوتی ہے ،دیسی مرغی کم وزن اورپتلی ہوتی ہے ،اس کا پیٹ بھی چھوٹاہوتاہے ،دیسی مرغی وہ اچھی جوگلیوں میں چل پھرکرکھاتی ہے اس کا گوشت زیادہ فائدہ کرتا ہے ،اس کےکھانے سےقوتِ حافظہ یعنی یاداشت بڑھتی ہے ،پیٹ کے دردمیں بھی مفیدہے ۔

سوال:15رجب کس کا یوم ہے ؟

جواب:15 رجب حضرت امام جعفرصادِق رحمۃا للہ علیہ کا یوم ہے ،مسلمان ان کے یوم پر کھیر پوری پکاکرایصالِ ثواب کرتے ہیں ۔

سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ہر صحابیِ نبی جنّتی جنّتی پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے کیا دُعا دی ؟

جواب:یا اللہ پاک ! جو کوئی رسالہ ہر صحابیِ نبی جنّتی جنّتی پڑھ یا سُن لے اُسےاور اس کی قیامت تک آنے والی ساری نسلوں کو صحابۂ کرام کی سچی غلامی نصیب فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

حاجی محمدشاہد عطاری نے تلاوت قرآن کے فضائل بیان کئے اورنیکی کی دعوت دی

تفصیلات کے مطابق پنجاب فیصل آباد واپڈاسٹی میں 27فروری 2021کو ایک شخصیت غضنفر علی کی جانب سے منعقدہ شخصیات مدنی حلقے میں رکن شوری ونگران پاکستان مشاور ت حاجی محمدشاہد عطاری نےقرآن پاک کی شان وعظمت بیان کرتے ہوئے تلاوتِ قرآن کے فضائل بیان کئےاور نیکی کی دعوت پیش کی جس پر مدنی حلقے میں موجود شخصیات نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔اس موقع پر نگران فیصل آبادزون اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ مدنی حلقے کے اختتام غضنفرعلی اور شخصیات نے نگران پاکستان مشاورت سےملاقات بھی کی۔


گزشتہ روز سابق وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ حضرت علامہ سید حامد سعید کاظمی شاہ صاحب  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا دورہ کیا۔مرکز پہنچنے پر رکنِ شوریٰ حاجی شاہد عطاری مدنی اور مجلسِ رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران نے کاظمی شاہ صاحب کا استقبال کیا۔

اس موقع پر ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے علامہ صاحب کو عالمی مدنی مرکز میں دارالافتاء اہلِ سنت کا دورہ کروایا جہاں استاذا لحدیث مفتی حسان عطاری مدنی صاحب اور مفتی سجاد عطاری مدنی صاحب سے ملاقات ہوئی۔ اس کے بعد آپ دعوتِ اسلامی کے اسلامک ریسرچ سینٹر ”المدینۃ العلمیہ“ تشریف لائے جہاں سو سے زائد اسلامک اسکالر ز کو ایک چھت کے نیچے علمی اور تحقیقی کتب و رسائل لکھتے دیکھ کر نہایت خوشی کا اظہار کیا۔

آپ نے دیگر شعبہ جات کا دورہ کرتے ہوئے رکن شوریٰ ونگران کراچی ریجن حاجی محمد امین عطاری سے ملاقات کی اور دعوتِ اسلامی کے لئے شب و روز ترقی و امیرِ اہلِ سنت کی سلامتی کے لئے دعائیں کیں۔ 


شہادت عطاری   کے گھر مدنی منی کی ولادت ہوئی

امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے آڈیو پیغام کے ذریعے شہادت عطاری سمیت سارے خاندان والوں کو مبارکباد دی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے صحابیہ کی نسبت سے ”فارعہ “ رکھا جس معنیٰ ہے (لمبے بالوں والی) ۔ امیر اہل سنت نے مدنی منی کے لئے نیکیوں بھری طویل زندگی کے لئے دعائیں کیں۔ 


حاجی سرفراز حسین مدنی  کے گھر مدنی منی کی ولادت ہوئی

امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے آڈیو پیغام کے ذریعے حاجی سرفرازحسین مدنی سمیت سارے خاندان والوں کو مبارکباد دی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے صحابیہ کی نسبت سے ”عَفراء“ رکھا جس معنیٰ ہے (سفید رنگ والی) ۔ ا امیر اہل سنت نے مدنی منی کے لئے نیکیوں بھری طویل زندگی کے لئے دعائیں کیں۔


نسیم مدنی  کے گھر مدنی منی کی ولادت ہوئی

امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے آڈیو پیغام کے ذریعے نسیم مدنی سمیت سارے خاندان والوں کو مبارکباد دی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے صحابیہ کی نسبت سے ”ہُمَیْنہ“ رکھا جس معنیٰ ہے (حفاظت کرنے والی) ۔ امیر اہل سنت نے مدنی منی کے لئے نیکیوں بھری طویل زندگی کے لئے دعائیں کیں۔


قاری شہباز عطاری  کے گھر مدنی منی کی ولادت ہوئی

امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے آڈیو پیغام کے ذریعے قاری شہباز عطاری سمیت سارے خاندان والوں کو مبارکباد دی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے صحابیہ کی نسبت سے ”رُمَیْثہ“ رکھا جس معنیٰ ہے (زرخیز زمین) ۔ امیر اہل سنت نے مدنی منی کے لئے نیکیوں بھری طویل زندگی کے لئے دعائیں کیں۔


آصف عطاری کے گھر مدنی منی کی ولادت ہوئی

امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے آڈیو پیغام کے ذریعے آصف عطاری سمیت سارے خاندان والوں کو مبارکباد دی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے صحابیہ کی نسبت سے ”عُثیلہ“ رکھا جس معنیٰ ہے (شرف و بزرگی والی) ۔ امیر اہل سنت نے مدنی منی کے لئے نیکیوں بھری طویل زندگی کے لئے دعائیں کیں۔


لقمان یعقوب عطاری کے گھر مدنی منے کی ولادت ہوئی

امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے آڈیو پیغام کے ذریعے لقمان یعقوب عطاری سمیت سارے خاندان والوں کو مبارکباد دی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے خاتم النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مبارک نام اور اس سے برکت حاصل کرنے کے لئے مدنی منے کا نام “محمد“ اور پکارنے کے لئے آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مبارک نام کی نسبت سے ”بُرہان“ رکھا جس معنیٰ ہے (واضح اور روشن دلیل) ۔ امیر اہل سنت نے مدنی منے کے لئے نیکیوں بھری طویل زندگی کے لئے دعائیں کیں۔

امیرا ہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے تحفے کے طور پر مدنی پھول بیان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کریم قرآن عظیم کی سورہ تحریم میں ارشاد فرماتاہے :

یٰۤاَیُّهَاالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا قُوْۤا اَنْفُسَكُمْ وَ اَهْلِیْكُمْ نَارًا وَّ قُوْدُهَا النَّاسُ وَ الْحِجَارَةُ

ترجمہ کنز الایمان: اے ایمان والو اپنی جانوں اور اپنے گھر والوں کو اس آ گ سے بچاؤ جس کے ایندھن آدمی اور پتھر ہیں

تفسیر طبری میں اس آیت کے تحت لکھا ہے حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں اپنی اولاد او ر گھر والوں کی اچھی تربیت کر کے اور انہیں علم دین سکھا کر جہنم کی آگ سے بچاؤ۔

امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے لقمان یعقوب عطاری کے اہلِ خانہ کو نماز ، روزوں کی پابندی کرتے ہوئے گناہوں سے پاک سنتوں بھری زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی اور دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔شیخ طریقت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے خاندان کے تمام افراد کو سنت کے مطابق داڑھی سجانے، ہرماہ تین دن مدنی قافلے میں سفر کرنے، ہفتہ وار رسالہ اور ماہنامہ فیضان مدینہ کا مطالعہ کرنے کا ذہن دیا۔

امیر اہل سنت دامت کا آڈیو پیغام نیچے ملاحظہ کریں


پچھلے چند دنوں سےمحمد معین الدین بیمار ہیں۔

امیر اہلِ سنت نے اپنے آڈیو پیغام کے ذریعے ان سے عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعائیں کیں۔ آپ نے انہیں صبر و ہمت سے کام لینے کی ترغیب دلائی ۔بیماری پر صبر کرنے کے فضائل پر مدنی پھول بیان کرتے ہوئے کہا کہ حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں اللہ کریم نے تمہارے حق میں جو فیصلہ فرمایا وہ تو ہوکر رہیگا لیکن اگر تم صبر کروگے تو ثواب پاؤ گےاور بے صبری کروگے تو ثواب سے محروم ہوجاؤ گے۔

دور دنیا کے ہوجائےرنج و الم ٭مجھ کو مل جائے میٹھے مدینے کا غم

ہوکرم ، ہوکرم یاخدا ہوکرم ٭واسطہ اُس کا جو شاہِ ابرار ہے

امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے انہیں پریشانی سے نجات حاصل کرنے کے لئے وظیفہ بتاتے ہوئے فرمایا کہ مدنی پنج سورہ صفحہ نمبر 248 میں ہے یَا قَھَّارُ 100 بار اگر مصیبت آپڑے تو پڑھئے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ مشکل حل ہوگی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مریض کے اہلِ خانہ کو نماز ، روزوں کی پابندی کرتے ہوئے گناہوں سے پاک سنتوں بھری زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی اور دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔شیخ طریقت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے خاندان کے تمام افراد کو سنت کے مطابق داڑھی سجانے، ہرماہ تین دن مدنی قافلے میں سفر کرنے، ہفتہ وار رسالہ اور ماہنامہ فیضان مدینہ کا مطالعہ کرنے کا ذہن دیا۔

امیر اہل سنت دامت کا آڈیو پیغام نیچے ملاحظہ کریں


پچھلے چند دنوں سے مدنی منی مہک عباس بیمار ہیں۔

امیر اہلِ سنت نے اپنے آڈیو پیغام کے ذریعے ان سے عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعائیں کیں۔ آپ نے انہیں صبر و ہمت سے کام لینے کی ترغیب دلائی ۔بیماری پر صبر کرنے کے فضائل پر مدنی پھول بیان کرتے ہوئے کہا کہ حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں اللہ کریم نے تمہارے حق میں جو فیصلہ فرمایا وہ تو ہوکر رہیگا لیکن اگر تم صبر کروگے تو ثواب پاؤ گےاور بے صبری کروگے تو ثواب سے محروم ہوجاؤ گے۔

دور دنیا کے ہوجائےرنج و الم ٭مجھ کو مل جائے میٹھے مدینے کا غم

ہوکرم ، ہوکرم یاخدا ہوکرم ٭واسطہ اُس کا جو شاہِ ابرار ہے

امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے انہیں پریشانی سے نجات حاصل کرنے کے لئے وظیفہ بتاتے ہوئے فرمایا کہ مدنی پنج سورہ صفحہ نمبر 248 میں ہے یَا قَھَّارُ 100 بار اگر مصیبت آپڑے تو پڑھئے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ مشکل حل ہوگی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مریض کے اہلِ خانہ کو نماز ، روزوں کی پابندی کرتے ہوئے گناہوں سے پاک سنتوں بھری زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی اور دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔شیخ طریقت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے خاندان کے تمام افراد کو سنت کے مطابق داڑھی سجانے، ہرماہ تین دن مدنی قافلے میں سفر کرنے، ہفتہ وار رسالہ اور ماہنامہ فیضان مدینہ کا مطالعہ کرنے کا ذہن دیا۔

امیر اہل سنت دامت کا آڈیو پیغام نیچے ملاحظہ کریں