
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے
علاقے بلیکبرن (Blackburn) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مانچسٹر
ریجن نگران اسلامی بہن نے ”بچوں کی تربیت“ کے
موضوع پر مختصر بیان اور مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی نیزدعوت اسلامی کے دینی
کاموں کےبڑھوتری کےلئے رجب، شعبان و رمضان میں ڈونیشنز جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام 24 فروری2021ء کو یوکے کے علاقے بلیکبرن(Blackburn) میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 17 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
کابینہ اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے ”نفلی
روزوں کے فضائل“ موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نفل روزوں کی دینی تحریک میں
اپنی کارکردگی دینے کا ذہن دیا نیز عاملاتِ نیک اعمال بننے کی ترغیب دلائی۔
.jpeg)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام 23 فروری2021ء کو
یوکے کے علاقے برنلی(Burnley) میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 15 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
کابینہ
اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے ”نفلی روزوں کے فضائل“ موضوع پر بیان کیا
اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو
نفل روزوں کی دینی تحریک میں اپنی کارکردگی دینے کا ذہن دیا نیز عاملاتِ نیک اعمال
بننے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام 24 فروری2021ء کو یوکے
مانچسٹر (Manchester) ریجن میں ”کفن
دفن کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل دینے کا طریقہ سکھایا گیا اور میت کو
کفن پہنانے کا طریقہ، تبرکات کی فضیلت اور مستعمل پانی اور پانی کے اسراف سے بچنے
کے متعلق مدنی پھول دیئے گئے۔ اس موقع پر 8اسلامی بہنوں نے کفن دفن ٹیسٹ دینے کی نیت
کی۔
لاہور فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں بٹ خیلہ، مالاکنڈ ایجنسی کے صحافیوں کی آمد

25 فروری 2021 ء بروز جمعرات لاہور فیضان مدینہ
جوہر ٹاؤن میں بٹ خیلہ، مالاکنڈ ایجنسی کے صحافیوں کی آمد ہوئی جن کامیڈیا ڈیپارٹمنٹ
آف دعوت اسلامی کے اراکین مجلس عثمان عطاری،
اور شہزاد مدنی نے استقبال کیا۔
صحافیوں کو دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا
تعارف کروایا اور دعوت اسلامی کے لاہور میں موجود مختلف مراکز و مدارس کا صحافیوں
کو دورہ کروایا۔
مدرسة المدینہ
کنزالایمان جوہر ٹاؤن اور جامعۃ المدینہ فیضان
عطار ڈیفنس کا دورہ کروایا۔جامعۃ المدینہ کے پرنسپل مولانا عاصم مدنی نے صحافیوں
کو بریفنگ دی اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں آگاہ کیا۔
بعد نماز
ظہر فیضان مدینہ کاہنہ نو فیروز پور روڈ کا دورہ کروایا۔مدرسۃ المدینہ کاہنہ نو کے
پرنسپل اور دیگر فیضان مدینہ کے عملہ نے مدنی قافلے کا استقبال
کیا۔ فیضان مدینہ کاہنہ نو میں موجود فیضان آن لائن اکیڈمی اور مسجد و مدرسہ کا دورہ کروایا۔نماز عصر
باجماعت فیضان مدینہ میں کاہنہ نو میں ادا کرنے کے بعد ، لاہور کے علاقے مزنگ میں
واقع خواتین کی زیر تعمیر 6منزلہ تربیت گاہ کا دورہ کروایا۔

دعوت اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام گزشتہ
دنوں یوکے مانچسٹر ریجن کے علاقے بری (Bury)میں 3 دن پر مشتمل ” فیضان زکوة کورس “ کا انعقاد
کیا گیا جس میں 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس میں زکوة کے مسائل سکھائے گئے اور دعوت
اسلامی کو اپنی زکوة و صدقات دینے کی ترغیب دلائی گئی۔
فیضان مدینہ جی۔11 اسلام آباد میں جاری فیضان
نماز کورس میں اشاروں کی زبان سکھانے کا
حلقہ
.jpeg)
فیضان مدینہ جی۔11 اسلام آباد میں جاری فیضان
نماز کورس میں اشاروں کی زبان سکھانے کا
حلقہ

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام فروری2021ء میں یوکے مانچسٹر ریجن میں 9 مقامات پرمدنی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں چیتھم
ہل، راچڈیل، وارنگٹن، لانگسائٹ، بولٹن، اولڈہم، بلیکبرن، ایکرنگٹن، برنلی(Cheetham Hill, Rochdale, Warrington, Longsight,
Bolton, Oldham, Blackburn, Accrington, Burnley) وغیرہ علاقے شامل ہیں۔ ان مدنی حلقو ں میں کم و
بیش 207اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ
دعوت اسلامی نے”گھر میں دینی ماحول کیسے بنائیں؟“ کے موضوع پر بیانات کئے
اور مدنی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنے اخلاق درست کرنے، گھر درس کی دینے،
مدنی چینل دیکھنے اوردینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی گئی۔
.jpeg)
دعوت اسلامی
کے شعبہ ائمہ مساجد کے زیراہتمام25فروری2021ء بروز جمعرات حیدرآباد ریجن، میرپورخاص زون، میرپورخاص کابینہ فیضان مدینہ العطارٹاؤن میرپورخاص میں جامعۃالمدینہ کے مدرسین
،معلم امامت کورس ،جامعۃالمدینہ و امامت کور س کے طلباء کرام میں سنتوں بھرا بیان کا سلسلہ ہوا جس میں رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے’’ نیت کی اصلاح ‘‘ ، ’’ درودِ پاک کی
کثرت کرنے اور اپنی قلبی حالت پر توجہ
کرنے کی تاکیدفرمائی نیز جامعۃالمدینہ کے اساتذہ،وطلباء کو’’منصب امامت ‘‘پر فائز
ہوکر اس عظیم منصب کے ذریعے’’دین متین کی ترویج واشاعت میں حصہ شامل کرنے پر فضائل
امامت و تبلیغ دین بیان فرمائے۔
ہر مبلغ بالخصوص امام صاحب کو احسن و نرم انداز میں عوام الناس کے عقائدواعمال کی اصلاح کرنےنیزاپنے متعلقین کوبھی نمازی
بنانے اور مسجد بھرو تحریک میں شامل ہونے کی ترغیب دلائی۔
ماہ رجب
وشعبان المعظم میں سحری اجتماعات کروانے اور ان اجتماعات میں نمازیوں ، اہل محلہ کی شرکت اورشعبہ نیک اعمال کےطےشدہ شیڈول
و طریقہ کارکےمطابق اجتماع کروانے کا ذہن
دیا۔(رپورٹ:
محمدعابد
عطاری مدنی)

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لندن ریجن
کےشہر ہنسلو (Hounslow)میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس
میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے ، ہفتہ وار اجتماع میں
شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
اٹلی کی ڈویژن میلان کے علاقے بوستو ارسیزیو اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام 23 فروری2021ء کو اٹلی (Italy)کی ڈویژن میلان( Milan )کے علاقے بوستو
ارسیزیو(Busto Arsizio) میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
یورپین یونین ریجن کی نگران اسلامی بہن نے نیک
اعمال کا تعارف اور مقصد کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنے شب و روز نیک اعمال کے مطابق گزارنے اور
روزانہ اپنےاعمال کا جائزہ لینے کی ترغیب
دلائی۔