Under the supervision of Madrasa-tul-Madinah (Baalighaat), a Madani Mashwarah of responsible Islamic sisters (Madrasa-tul-Madinah for Baalighaat) was conducted in Manchester Region, UK in previous days. Kabinah responsible Islamic sisters (Madrasa-tul-Madinah for Baalighaat) had the privilege of attending this Mashwarah.

Kabina Nigran Islamic sister analysed the Kaarkardagi [performance] of the attendees (Islamic sisters), did their Tarbiyyah, discussed the schedule of Madrasa-tul-Madinah (Baalighaat) and explained the update regarding monthly Kaarkardagi.


Under the supervision of Dawat-e-Islami, online Sunnah-inspiring Ijtima’at were held in Ireland Region, UK in previous days. 35 Islamic sisters had the privilege of attending these spiritual Ijtima’at.

The female preachers of Dawat-e-Islami delivered Bayans on the topic ‘disadvantages of dispute’ and provided the attendees (Islamic sisters) the important points about the disadvantages of dispute and advantages of reconciliation. Moreover, she explained Islamic sisters the virtues of controlling anger.


دعوت اسلامی کےتصنیف وتالیف کے شعبےاسلامک ریسرچ سینٹر( المدینۃ العلمیۃ )کی ایک شاندار کاوش

اُمّ المؤمِنین حضرتِ سیِّدَتُنا خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنھا کی سیرتِ طیبہ کے مختلف گوشوں پر مشتمل ایک مختصر رسالہ

فیضانِ خَدیجۃُ الکُبریٰ

رضی اللہ عنھا

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودلکش سرورق(Title)وڈیزائننگ(Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیش نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علامات ترقیم ‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭تقریباً ہرآیت مبارکہ میں ترجمہ ٔکنزالایمان کا التزام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭فکرِآخرت پرمشتمل اِصلاحی موادکی شمولیت ٭قراٰنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، احادیث ودیگر عبارات کےحوالوں(References) کا خاص اہتمام ٭ایک ہی نظرمیں کتاب کے عنوانات دیکھنے کیلئے کتاب کے شروع میں فہرست(Index) ٭جن کتب کا حوالہ دیا گیا ہے ان کے مصنفین، مکتبوں اورشہرطباعت کی ’’ماخذومراجع‘‘میں تفصیل ٭پورے رسالے کی دارالافتاء اَہلِ سنت کے مفتیانِ کرام سے شرعی تفتیش ٭اَغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے پورے رسالے کی کئی بار پروف ریڈنگ

84صفحات پر مشتمل یہ رسالہ 2014ء سے لیکر03 مختلف ایڈیشنز میں تقریباً46ہزار کی تعداد میں پرنٹ ہو چکا ہے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now


دعوتِ  اسلامی کے شعبے مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں کراچی کے علاقے گلشن معمار کے مدرسۃالمدینہ بالغات میں کورسز پاک سطح اور مدرسۃالمدینہ بالغات ریجن سطح ذمہ داراسلامی بہنوں نے مدرسۃالمدینہ بالغات میں مدارس اور کورسز کے نظام ، تعلیمی معیار اور مدرسات کے انداز تدریس کا جائزہ لیا۔

بعدازاں مدرسات کا مدنی مشورہ ہو اجس میں مدرسۃالمدینہ بالغات کے جدول اور تعلیمی کیفیت کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ دار السنہ للبنات کے زیر اہتمام 17 فروری2021ء  سے دار السنہ گلشن اقبال میں 12 دن کا رہائشی ”فیضان نماز کورس“ کا سلسلہ جاری ہے جس میں کثیر اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو فقہ،نماز ،تجوید، شجرہ شریف اور اس کے علاوہ دیگر علوم سکھائے جارہے ہیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی  لیاری کابینہ میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقادکیا گیا جس میں تقریباً 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ اصلاح اعمال کی کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے روزانہ اپنے اعمال کاجائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن نیو کراچی کابینہ میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے ”زندگی کا مقصد“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں بریف کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی اورنگی ٹاؤن کابینہ میں علاقائی دورہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون ،ڈویژن ،علاقہ اور ذیلی ذمہ دار شعبہ علاقائی دورہ نے شرکت کی جن کی تعداد تقریباً 26 تھی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز علاقائی دورہ و محفل نعت کے اہم نکات پہ کلام کیا گیا نیزہفتہ وار اجتماع کی دعوت دینے کا انداز اور وقت پر کار کردگی جمع کروانے کی توجہ دلائی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں جڑانوالہ زون شاہکوٹ کابینہ میں ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں جڑانوالہ کی نگران زون نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کی ترقی کےلئے مدنی پھول سکھائے۔

بعدازاں شعبہ روحانی علاج فیصل آباد کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے بستوں پہ مشاورتیں بڑھانے کے لئے جڑانوالہ زون کی کم و بیش 40 اسلامی بہنوں کا دینی انتخاب کیا اور اسلامی بہنوں سے اچھی اچھی نیتیں کروائیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں   کراچی کے علاقے جمشید روڈ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن تا ذیلی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور رمضان میں کئے جانے والے دینی کاموں کے حوالے سےمدنی پھول دئیے نیز سالانہ ڈونیشن جمع کرنے لئے زیادہ سے زیادہ رابطے کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی ریجن عرب شریف کے مختلف شہروں میں گزشتہ روز پہلے8 ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماعات اوربذریعہ نیٹ 15 ون ڈے سیشن کاانعقاد ہوا جس میں 282 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ہفتہ وار اجتماعات میں جھگڑےکے نقصانات کے موضوع پر بیانات ودعا کا سلسلہ ہوا جبکہ ون ڈےسیشن میں دعوت اسلامی کےدینی کاموں کواحسن انداز میں کرنے سے متعلق معلومات فراہم کی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے سرجانی میں ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ مشاورت اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیز ماہانہ کار کردگی شیڈول جمع کروانے پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔