شعبہ خدام المساجد و المدارس دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کراچی کے مختلف علاقوں میں مساجد و مدارس کے قیام کے لئے تعمیراتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔

پچھلے دنوں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے ان مقامات کا دورہ کیا اور وہاں ہونے والے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ نگران شوریٰ نے ان علاقوں میں مقامی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں اور دعوت اسلامی کی پروجیکٹس کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے انہیں نئے مساجد و مدارس بنانے کے اہداف دیئے۔

اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، حاجی امین قافلہ عطاری، حاجی محمد علی عطاری اور دعوت اسلامی کے ذمہ داران موجود تھے۔


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ عاشقاں رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کی مجلس اصلاح اعمال گوجرانوالہ زون کا ماہانہ مدنی مشورہ 28 فروری2021ء بروز جمعۃ المبارک کو فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں ہوا جس میں اراکین کابینہ اور ڈویژن ذمہ دارن نے شرکت کی ۔

مدنی مشورہ لاہور ریجن ذمہ دار مشرف حاجی محمد شہزاد عطاری اور زون ذمہ دار محمد قاسم عطاری نے لیا۔ ریجن ذمہ دار نے جدول کو مضبوط کرنے ، شعبہ کے کاموں کو بڑھانے ، تہجد اجتماعات اور سحری اجتماعات منعقد کرنے کے لئے علاقہ پر ایک مسجد فکس کرنے ، نمازی بناؤں تحریک بنانے اور نیک اعمال کے رسائل تقسیم وصول کرنے پر کلام کیا ۔

ریجن ذمہ دار نے شرکا کو شعبہ کے دینی کام مثلا یوم قفل مدینہ اجتماع اور ایام قفل مدینہ اجتماع بھرپور انداز میں کرنے کاذہن دیا اور رمضان عطیات کے حوالے سے اہم مدنی پھول دیئے۔ اس موقعہ پر مدنی مشورہ ذمہ داران کی job description کو بھی مفصل انداز میں بیان کیا گیا۔رپورٹ:(محمد شہریار عطاری)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے قائد آباد کابینہ کا دورہ کیا۔ نگران شوریٰ نے میر پور ساکرومیں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور مقامی ذمہ داران سے تعمیراتی کاموں کے متعلق معلومات حاصل کی۔نگران شوریٰ نے انہیں تعمیرات کو جلد مکمل کرنے کے متعلق مدنی پھول بیان کئے۔

اس موقع پر اراکین شوریٰ کے حاجی محمد امین عطاری، حاجی امین قافلہ عطاری، حاجی محمد علی عطاری اور دعوت اسلامی کے ذمہ داران موجود تھے۔


پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں قائم مرکزجامعۃ المدینہ کے درجہ دورۃ الحدیث شریف میں علمی نشست کا انعقاد کیا گیا  جس میں دورۃ الحدیث شریف کے طلبائے کرام نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمدعمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور طلبہ کو علمِ دین سیکھ کر اس کے حقوق پورا کرنے اور فارغ التحصیل ہونے کے بعد دینی کاموں کی دھومیں مچانے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر اراکینِ مجلس جامعۃ المدینہ مولانا سید ساجد عطاری مدنی، استاذ الحدیث مولانا فہیم عطاری مدنی ، مولانا عارف عطاری مدنی اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔


28 فروری 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ آفنڈی ٹاؤن حیدر آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں حیدر آباد ریجن کے اراکین زون نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں اسلامی بہنوں کے دینی کاموں میں معاونت کی ترغیب دلائی۔ رکن شوریٰ نے اراکین زون کا ماہانہ مدنی مشورہ کرنےکا ذہن دیا جبکہ رکنِ زون کے ضروری کاموں سے آگاہ کرتے ہوئے اس کی بریفنگ دی۔


شعبہ حج و عمرہ د عوت اسلامی کے زیر اہتمام 19 فروری 2021ء بروز جمعۃ المبارک مرکزی جامعہ المدینہ فیصل آباد کے دورۃ الحدیث شریف کے طلباء میں معلم عمرہ تربیتی مدنی حلقہ ہوا جس میں جامعہ المدینہ کے اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی ۔

مدنی حلقے میں نگران شعبہ الحاج محمد شوکت عطاری نے شعبہ کا تعارف کرواتے ہوئے شعبہ حج وعمرہ میں دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی اور عمرے کےحوالے سے ضروری و اہم معلومات سے حاضرین کو آگاہ کیا ۔( رکن زون عبدالرزاق عطاری)


شعبہ مدنی کورسز  دعوت اسلامی کے زیر انتظام فیضانِ مدینہ انصاری چوک ملتان میں 26 فروری 2021ء بروز جمعۃ المبارک اصلاح اعمال کورس کا اہتمام ہوا جس میں مدرس کورس کے شرکانے شرکت کی۔

اصلاح اعمال کورس میں رکن شعبہ مدنی کورسز محمد اویس عطاری نے فن گفتگو اور حسن اخلاق کے موضوع پر شرکا کی شربیت کرتے ہوئے فکر آخرت کا ذہن دیا۔اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی نے حاضرین کوخدمات دعوت اسلامی سے آگاہ کرتے ہوئے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے ۔(رپورٹ:محمد احمدسیالوی عطاری رکن شعبہ مدنی کورسز)


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ عاشقاں رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کی مجلس اصلاح اعمال گوجرانوالہ زون کا ماہانہ مدنی مشورہ 28 فروری2021ء بروز جمعۃ المبارک کو فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں ہوا جس میں اراکین کابینہ اور ڈویژن ذمہ دارن نے شرکت کی ۔

مدنی مشورہ لاہور ریجن ذمہ دار مشرف حاجی محمد شہزاد عطاری اور زون ذمہ دار محمد قاسم عطاری نے لیا۔ ریجن ذمہ دار نے جدول کو مضبوط کرنے ، شعبہ کے کاموں کو بڑھانے ، تہجد اجتماعات اور سحری اجتماعات منعقد کرنے کے لئے علاقہ پر ایک مسجد فکس کرنے ، نمازی بناؤں تحریک بنانے اور نیک اعمال کے رسائل تقسیم وصول کرنے پر کلام کیا ۔

ریجن ذمہ دار نے شرکا کو شعبہ کے دینی کام مثلا یوم قفل مدینہ اجتماع اور ایام قفل مدینہ اجتماع بھرپور انداز میں کرنے کاذہن دیا اور رمضان عطیات کے حوالے سے اہم مدنی پھول دیئے۔ اس موقعہ پر مدنی مشورہ ذمہ داران کی job description کو بھی مفصل انداز میں بیان کیا گیا۔رپورٹ:(محمد شہریار عطاری)


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ مدرسۃ لمدینہ جزوقتی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پی اینڈ ٹی سوسائٹی ناصرپمپ کورنگی مدرسۃالمدینہ فیضان بلال اور ایم صدیقی سےناظرہ قرآن پاک مکمل کرنے والے طلبا میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ اس اجتماع میں ڈویژن نگران اور کابینہ نگران نیز ریجن اور پاکستان جزوقتی مدارس کے ذمہ دار شہروز بھائی اور عرفان بابا نے شرکت کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ لمدینہ جزوقتی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کورنگی نمبر ڈھائی میں اسناد اجتماع منعقد ہوا جس میں ناظرہ مکمل کرنے والے طلبا میں اسناد تقسیم کی گئیں ۔

مبلغ دعوتِ اسلامی سید اسدعطاری نگران مجلس اجارہ نے شانِ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے طلبہ اور سرپرستوں کو علم دین کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔


شعبہ رابطہ برائے تاجران کے زیر انتظام مینار پاکستان ٹمبر مارکیٹ لاہور میں 25فروری2021ء بروز جمعرات مدنی حلقہ ہوا جس میں شوز فیکٹری کے اونروز سمیت مختلف افراد نے شرکت کی۔

مدنی حلقے میں مبلغ دعوت اسلامی حافظ محمد عابد عطاری زون ذمہ دار نے شرکا کے درمیان وقت جیسی عظیم نعمت کی اہمیت کے موضوع پر بیان کیا اور حاضرین کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں وقت دینے کے متعلق اہم نکات دیتے ہوئے فیضان آن لائن کورس کے تحت ہونے والے کورسز کے حوالے سے ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اوراقِ مقدسہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لاہور ریجن  ، حافظ آباد زون کی کابینہ حافظ آباد، ڈویژن غربی میں مدنی حلقہ اور چوک درس کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ دار اور دیگر حضرات نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی زون ذمہ دار محمد عمران عطاری محافظ اوراق مقدسہ کے ساتھ مل کر اوراق مقدسہ کی حفاظت کے لئے فیضان مدینہ میں رکھنے کے لئے ایک بڑا ڈرم تیار کروا کرنصب کیا ۔