دعوتِ اسلامی کے شعبے اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں اسپین (Spain) کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona) کے علاقے آرتیگاس (Artigues) اوربیسوس (Besós) میں آن لائن اصلاحِ اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش27 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے”قیامت کی علامات“ کےموضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کورسالہ نیک اعمال کے مطابق اپنے شب و روز گزارنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے زیر اہتمام22 فروری 2021ء کواسپین (Spain)کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona) کے علاقے آرتیگاس (Artigues) میں موجود دعوت اسلامی کے مرکز فیضانِ مدینہ میں اسلامی بہنوں کے لئے روحانی علاج کابستہ( اسٹال) لگانے کا سلسلہ ہوا جس میں دکھیاری امت کی خیر خواہی کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو مختلف بیماریوں اور پریشانیوں کے حل کے لئے 28 تعویزاتِ عطاریہ دیئے گئے جبکہ اسلامی بہنوں کو4مختلف قسم کے اورادِ عطاریہ بھی بتائے گئےنیز اسلامی بہنوں کو اجتماعات میں شرکت کرنے اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی دعوت بھی دی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  یورپین یونین کے ملک سویڈن (Sweden) میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں سویڈن کی تمام جملہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ شارٹ کورسزکی ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو بزرگان دین کی علم دین حاصل کرنے کے شوق اور کوششوں کے بارے میں اہم نکات پیش کئے ۔

شعبہ اصلاح اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اجتماعی طور پر جائزہ کروایا اور ذمہ داراسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے کارگردگی ہر ماہ باقاعدگی سے جمع کروانے کی تر غیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام21 فروری2021ء  کو یورپین یونین کے ملک سویڈن (Sweden) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”عبادت میں لذت کیسے حاصل ہو؟“ کے موضوع پر بیان کیااور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو بزرگان دین کی عبادتوں اور ان کی دنیا سے بے رغبتی کے واقعات بتائے نیز فکر آخرت کا ذہن دیتے ہوئے نماز و روزے کی پابندی کی تلقین کی اورمد رستہ المدینہ بالغات میں درست مخارج کے ساتھ قراٰنِ پاک سیکھنے کی ترغیب بھی دلائی۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام 23 فروری2021ء کو یوکے مانچسٹر ریجن کے دو علاقوں، لانگسائٹ اور چارلٹن میں ”فیضان زکوة کورس “ کا انعقاد کیا گیا جن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو زکوة کی شرعی حیثیت اور زکوۃ سے متعلق دیگر شرعی مسائل سکھائے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام یوکے لنکشائر(Lancashire)کابینہ کی اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن اور ذیلی حلقہ اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ذیلی حلقوں میں نیک اعمال کے رسالے پر عمل کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعدادمیں اضافہ کرنے کا ہدف دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات کے زیر اہتمام یوکے لندن (London)ریجن میں لوٹن کابینہ اور ایسٹ لندن کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی تا کابینہ ڈونیشن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز نکات برائے رمضان کے نکات بیان کئے نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام 13تا 20فروری 2021ء کو یوکے لندن ریجن کے علاقوں سلاؤ (Slough)اور چشم(Chesham)میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں69اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نےغسل و کفن کا طریقہ، مستعمل پانی اور اسراف سے بچنے اور نزع کے بارے میں بیان کیا نیزاجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کے غسل وکفن دینے کی تربیت حاصل کرنے کا ذہن دیا تا کہ ضرورت کے وقت اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ میت کو غسل وکفن دے سکیں۔


18فروری 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں اسلامک  ریسرچ سینٹر دعوتِ اسلامی کے اسکالرز کے درمیان ٹریننگ سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی، اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ) کے ناظم محمد آصف خان عطاری مدنی ، متعلقہ شعبے کے تمام علمائے کرام اور ٹرانسلیٹ ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے ”Corporate Politics“کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ Corporate politicsحسد، غیبت، بہتان اور تہمت کا مجموعہ ہے جو ہم عام طور پر آفسز میں آپس کی گفتگو میں کررہے ہوتے ہیں۔ ہمیں ان تمام چیزوں سے بچتے ہوئے اپنی خدمات پوری جانفشانی سے ادا کرنی چاہئیں کیونکہ ہم ظاہری چیز کو دیکھتے ہوئے Corporate politics کا شکار ہورہے ہوتے ہیں جبکہ ادارے کی پالیسی سامنے آنے پر ہمیں شرمندگی اٹھانی پڑتی ہے۔ نگران شوریٰ نے اسکلز بڑھانےکے حوالے سے مدنی پھول بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ ہمیں اپنی اسکلزکو عبادات میں بڑھانا چاہیئے تاکہ رب کی رضا حاصل ہو۔

تربیتی سیشن کے اختتام پرنگران شوریٰ کے ہاتھوں سالانہ کارکردگی اور شعبے میں نمایاں کارکردگی کےحامل اسلامی بھائیوں کو 1100 کے مدنی چیک اور شیلڈ زپیش کی گئیں۔


دعوتِ اسلامی  کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے چاندی چوک میں ساؤتھ زون کا ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اپنی مشاورتوں اور نگران کابینہ اسلامی بہنوں کا مد نی مشورہ لیا ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اولاد کی تر بیت موضوع پر بیان کرتے ہوئےاسلامی بہنوں کو مدنی کاموں میں بہتری لانےاور اجتماع کی تعداد بڑھانے کے اہداف دیئےنیز دینی کاموں کوبڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول بھی دیئے۔ 


دعوتِ اسلامی  کی اسلامی بہنوں کی مجلس مکتبۃالمدینہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن کوئٹہ زون کے علاقے اے ون سٹی میں مکتبۃالمدینہ کا افتتاح ہوا۔

زون ذمہ داراسلامی بہن نےمکتبۃالمدینہ قائم کرنے کیلئے کتب و رسائل منگوائے۔ ذیلی تا زون ذمہ دار اسلامی بہنو ں کی کوششیں اس میں شامل رہی ۔ نیز ڈویژن بی ایم سی کیلئے 3 ماہ نامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کی۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃالمدینہ للبنات کےتحت گزشتہ دنوں بابری چوک کے جامعۃالمدینہ میں تربیتی سیشن کا انعقادہواجس میں ریجن نگران و مشاورت نے بابری چوک کے جامعۃالمدینہ کی معلمات و ناظمات کو تعلیمی و تنظیمی معاملات کی تربيت کی۔

جبکہ دورةالحدیث کی طالبات کے درميان عبادت کی اہمیت بیان کیاور فرائض کے ساتھ نوافل ادا کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے نیک اعمال پر عمل کرنےاور دعوت ِاسلامی کے دینی کام میں عملی طور پر شمولیت کا ذہن دیا۔