مجلس پروفیشنلز کے تحت 28 فروری 2021ء کو اٹک میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں نگران مجلس پروفیشنل محمد  ثوبان عطاری نے سیرت مصطفی ﷺ کے موضوع پر خصوصی بیان فرمایا۔ اجتماعِ پاک میں ڈاکٹرز، وکلا، انجینئرز، صحافی حضرات اور دیگر پروفیشنلز نے شرکت کی۔

محمد ثوبان عطاری نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ سیرت مصطفی ﷺہم سب کے لئےایک کامل نمونہ ہے ، ہمیں اپنی زندگی اسلامی اصولوں کے مطابق زندگی گزارنی چاہیے۔ (رپورٹ: سید بلال عطاری، رکن زون میڈیا ڈیپارٹمنٹ)


پچھلے دنوں  ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی لاہور ریلوے ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر صدر ریلوے یونین محمد رضوان ستی، محمد صہیب عطاری( امام مسجد ریلوے تھانہ)، امام مسجد لاہور اسٹیشن محمد اعجاز عطاری، اسٹیشن اسٹالز انچارج ، اسسٹنٹ ڈپٹی چیف کوچنگ ریلوے ہیڈ کوارٹر محمد نیاز عطاری، جی پی فنڈ ریلوے ڈیپارٹمنٹ سید محمد طاہر شاہ دیگر سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں شرکت کی دعوت دی۔

اس موقع پر اسٹیشن پر موجود مساجد کے ائمہ کرام نے مدرسۃا لمدینہ بالغان لگانے کی نیتوں کا اظہار کرتے ہوئے دیگر مدنی کاموں میں اپنا حصہ ملانے کا عزم کیا۔ (رپورٹ: خالد امین عطاری مجلس رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ لاہور ریجن)


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ہند ممبئی ریجن حیدرآباد زون  محبوب نگر کابينہ ،نارمپٹ ڈویژن ، مہدی پٹنم کابینہ ، ڈویژن ،نامپلی کابینہ ،اجمیری ڈویژن میں بذریعہ کانفرنس کال اجتماع کاانعقادہوا جس میں 75 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ داراسلامی بہن نےسنتوں بھرا بیان کیا اوراسلامی بہنوں کودعوت اسلامی کے دینی کاموں کےبارے میں آگاہی دیتے ہوئے دینی کام کرنےکاذہن دیاجس پراسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کےزیراہتمام  گزشتہ دنوں حبلی زون گوا کابینہ فونڈا ڈویژن مڈگاؤں ڈویژن واسکو ڈویژن ماپسہ ڈویژن ممبئی میں ہفتہ وار اجتماع پاک کاانعقادہوا جس میں 313 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نےسنتوں بھرا بیان کیا اوراسلامی بہنوں کودعوت اسلامی کے دینی کاموں کےبارے میں آگاہی دیتے ہوئے دینی کام کرنےکاذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں ہند ممبئی ریجن تھانے زون کے چاروں کابینہ ممبرا کابینہ کلیان کابینہ واشی کابینہ بھیونڈی کابینہ میں 95 مقامات پر اجتماعات منعقد ہوئےجس میں1971 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے عبادت میں لذت کیسے حاصل ہو کےموضوع پر بیان کیا ۔اوراسلامی بہنوں کودعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کےبارے میں آگاہی دیتے ہوئے دینی کام کرنےکاذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام ہند  صوبہ مہاراشٹر ممبئی ریجن کابينہ کے گلبرگہ ڈویژن میں نیک اعمال تربيتی اجتماع کاانعقادہوا جس میں 100 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نےاجتماعِ پاک میں نماز کے موضوع پر بیان کیا اوراسلامی بہنوں کو فکر آخرت ، قبر و حشر کی تیاری کا ذہن دیتےہوئے نیک اعمال پر آسانی کے ساتھ عمل کرنے کے نکات بتائےا ور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا ۔


Under Birmingham Majlis e Kafan Dafan for Islamic Sisters in North Birmingham a Kafan Dafan Training session was held via Skype on Thursday 25th February 2021 in english, which approximately 35 sisters took part.

A muballigha of Dawateislami did a bayan on the time of death, method of bathing and shrouding the deceased. Also, Israaf (wastage) was discussed.

Positive feedback was given. Sisters who attended the ijtima, intend to join future Kafan Dafan gatherings as it was well informed and caused them to remember death. Some sisters also asked if it possible to do a practical session.Intentions were made to read the Tajheez o Takfeen book.


27 فروری بروز ہفتہ کو سکھرمیں شرکا ئے مدنی قافلہ کے درمیان  مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں نگران زون حاجی محمد بلال رضا عطاری نے شرکا کے درمیان سنتوں بھرا بیان فرمایا ۔ محمد بلال رضا عطاری کا کہنا تھا کہ راہِ خدا میں سفر کے دوران آزمائشوں کا سامنا ہوتا رہتا ہے، ایسے موقع پر اپنے بزرگوں کی جانب سے تبلیغِ دین کے لئے دی جانے والی قربانیوں کو یاد کرنا چاہیئے اور صبر و ہمت سے کام لینا چاہیئے۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو راہ خدا میں سفر کرنے کے فضائل بھی بیان کئے۔ (رپورٹ: اختیار احمد عطاری، نگران کابینہ)


 دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکےلندن ریجن کے علاقے ٹوٹنگ (Tooting) ڈویژن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن تا ذیلی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور علاقائی دورہ کے کام میں بہتری لانے اور دیگر دینی کاموں کو مزید بڑھانےکی ترغیب دلائی ۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  یوکے بریڈفورڈ ریجن کی ویسٹ یارکشائر کابینہ میں محفل نعت كا انعقاد كيا گیا جس میں کم و بیش 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام  فروری 2021ء میں یوکے بریڈفورڈ ریجن کی ویسٹ یارکشائر(West Yorkshire) کابینہ میں ”اسلامک ہیروز کورس“ کے 6درجے منعقدہوئے جن میں کم و بیش 160 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں حضرت سیدنا علی المرتضیٰ ، حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنھما کے دور مبارک کی نیز اسلام کے شیر کہلانے والے نور الدین زنگی رحمۃ اللہ علیہ کی شاندار فتوحات وغیرہ، نیز قیامت کی کچھ نشانیوں کے بارے میں معلومات اور ا س کے علاوہ بھی کثیر معلومات فراہم کی گئیں۔


اسلامی بہنوں کےشعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں احمد پور شرقیہ زون کی یزمان کابینہ کے حلقہ عثمان غنی میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقادہوا جس میں 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اجتماع کے آخر میں اسلامی بہنوں کوغسل میت کاشرعی طریقہ بتاتے ہوئے عملی طور پر اس میں شرکت کاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیک نیتوں کااظہار کیا۔