2مارچ بروز منگل 2021 ء کو حیدرآباد فیضان مدینہ آفندی ٹاؤن میں رکنِ شوریٰ و نگران ریجن حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری اور نگران معاون نگران ریجن قاری ایاز عطاری نے ریجن ذمہ داران و نگران زون اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ لیا۔

پاک کابینہ آفس سے ملنے والے ماہانہ مدنی مشورے کے بیان ”اہدف بنا کر کام کرنا“کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے پیشگی و عملی جدول، ماہانہ کارکردگی،تقرری، مدنی عطیات،ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ، شجر کاری مہم مدنی مقصد کورس اور ایک ماہ کا اعتکاف کے حوالے سے گفتگو کا سلسلہ رہا۔ اس موقع پر مجلس مدنی کورسز کے ریجن ذمہ دار نے بتایا کہ حیدرآباد ریجن میں 1442ھ میں 2700مقامات پر آخری عشرے کا اعتکاف ہوگا۔

فیضان آن لائن اکیڈمی ملتان ریجن ذمہ دار غلام عباس عطاری مدنی نےپچھلے دنوں ملتان ریجن کی برانچ اشاعت الاسلام  کے تمام اسلامی بھائیوں کامدنی مشورہ لیا جس میں دینی کاموں میں مضبوطی لانے کے حوالے سے ترغیب دلائی اور فیضان آن لائن کے ہونے والے سالانہ سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کے حوالے سے تیاری کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد فیضان عطاری شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی)


پچھلے دنوں اوکاڑہ زون کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں اوکاڑہ زون پر مقرر اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ذمہ دران نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ نگران شعبہ اسپیشل پرسن ڈیپارٹمنٹ محمد حنیف عطاری اسلامی بھائیوں کی دینی کاموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مزید مدنی کام کرنے کا ذہن دیا اور شعبے کے متعلق مدنی پھولوں سے اپڈیٹ بھی کیا۔ (رپورٹ: محمد سمیر عطاری، اسلام آباد میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسن دعوت اسلامی)


دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیراہتمام پچھلے دنوں خواجہ پیر محمد اصغر اسلمی نقشبندی آف انگلینڈ نے حیدرآباد ریجن میں واقع فیضان آن لائن اکیڈمی کی کلاتھ مارکیٹ برانچ کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر فیضان آن لائن اکیڈمی کے حیدرآباد ریجن ذمہ دار جنید عطاری مدنی نے انہیں برانچ میں خوش آمدید کہا اور شعبے کا تعارف کرواتے ہوئے دعوت اسلامی کی خدمات کے بارے میں بتایا۔جسے انہوں نے سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار فرمایا۔(رپورٹ:محمد فیضان عطاری شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی)


27 فروری 2021 بروز ہفتہ لاہور ریجن حافظ آباد زون کی کابینہ ونیکے تارڑ اطراف کابینہ کی ڈویژن ونیکے تارڑ میں مبلغ دعوت اسلامی زون ذمہ دار محمد عمران عطاری نے محافظ اوراق مقدسہ ذمہ دار کے ساتھ مل کر تحفظ اوراق کہ جو باکسز لگے ہوئے تھے ان کا وزٹ کیا اور جو باکسز مقدس اوراق سے فُل ہوچکے تھے ان کو محافظ اوراق مقدسہ ذمہ دار کے ساتھ مل کر خالی کروایا ۔ علاقے کے لوگوں نے بھی باکسز خالی کروائے اور دعوت اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کو بہت پسند کیا۔(رپورٹ: محمد عمران عطاری زون ذمہ دار شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ )


شیخ طریقت، امیراہل سنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی جانب سے عطاکردہ

ہفتہ وار رسالہ

فیضان شعبان

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو، عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ۔

17صفحات پر مشتمل یہ رسالہ 2021ءمیں اردو زبان کے1st ایڈیشن میں80ہزار کی تعداد میں پرنٹ ہو چکا ہے۔

مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے13روپے ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now



دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یکم مارچ 2021ء کو لبابہ مارکی، نزد دربار کرمانوالہ شریف، جی ٹی روڈ اوکاڑہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولاناعبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکاکو سنت رسول کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔ رکن شوریٰ نے انہیں دینی کاموں میں شرکت کرنے اور نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔


شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کے ذمہ داران پروفیسر عرفان عطاری، راشد محمود عطاری اور صداقت علی عطاری نے راولپنڈی میں غلام سرور خان  (M.N.Aاینڈ Minister of Aviation) سے ملاقات کی۔ ذمہ داران نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔

ذمہ داران نے انہیں فیضان مدینہ اسلام آباد میں نگران شوریٰ مولانا عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِیسے ملاقات کی بھی دعوت دی۔


شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کے ذمہ داران پروفیسر عرفان عطاری، راشد محمود عطاری اور صداقت علی عطاری نے راولپنڈی میں رانا شعیب (S.S.Pآپریشن R.W.P) سے ملاقات کی۔ ذمہ داران نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔

دوران ِ ملاقات پولیس لائن راولپنڈی میں نگران شوریٰ مولانا عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کے بیان کروانے پر تبادلۂ خیال ہوا۔


2فروری 2021ء کو صحافیوں نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کےنگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی سے ملاقات کی۔ نگران شوریٰ کا صحافیوں سے گفتگو کہنا تھا کہ ایک مسلمان صحافی شرعی دائرے کار میں رہتے ہوئے ہی صحافت کرسکتا ہے۔ نگران شوریٰ نے انہیں مسجد بھرو تحریک کا حصہ بننے کا ذہن دیااور صحافیوں کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے۔

مولانا عمران عطاری نے شرکا کو دعوت اسلامی کے تحت وقتاً فوقتاً ہونے والے صحافی اجتماع میں بھر پور شرکت کرنے اور تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔

دوران ملاقات صحافیوں کو ماہنامہ فیضان مدینہ اور مکتبۃ المدینہ کی کتب و رسائل پڑھنے کا ذہن دیا گیا جبکہ انہیں امیر اہلِ سنت کی مایۂ ناز تصنیف ”فیضان نماز“ تحفے میں پیش کی گئی۔


2فروری 2021ء کو سیکرٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسورسز پنجاب آفس میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی ، دفتر کے سیکرٹری اور ایگریکلچر کے سیکر ٹری اسد گیلانی سمیت دیگر حکومتی شخصیات نے شرکت کی۔

اجلاس میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق بریفنگ دی گئی جبکہ دعوت اسلامی کے مہم ”گرین پاکستان“ پر بھی تبادلۂ خیال ہوا۔

اجلاس میں شریک شخصیات نے دعوت اسلامی کے پروجیکٹس سُن کر خوشی اظہار کیا اور تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں  شمالی زون لاہورمیں مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں لاہور شمالی زون نگران اسلامی بہن نے شمالی زون لاہور کی کابینہ نگران و مشاورت کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا ۔

زون نگران اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کےدینی کام کی کارکردگی کا جائزہ لیااوردینی کاموں میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات بتائے نیز اچھی کارکردگی پراسلامی بہنوں کو تحائف پیش کئے۔