دعوتِ اسلامی کے شعبہ ”خدام المساجد والمدارس “
کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں واہگہ ٹاؤن کابینہ
لاہور شمالی زون میں رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری نے عامر ٹاؤن ہربنس پورہ میں
جامع مسجد فیضان غوث اعظم کا افتتاح نماز مغرب پڑھا کر کیا اور نماز کے بعد حاضرین
میں سنتوں بھرا بیان فرمایا۔(رپورٹ:مجلس خدام المساجد والمدارس لاہور ریجن)
شعبہ حج و عمرہ کے تحت فیضان مدینہ ڈھرکی میں 1
مارچ بروز پیر عمرہ تربیتی مدنی سیشن منعقد کیا گیا جس میں نگران شعبہ الحاج قاری محمد شوکت
عطاری نے بہترین انداز میں عمرہ کی پریکٹیکلی تربیت فرمائی۔ اس تربیتی سیشن میں مقامی علماء کرام و طلباء اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے کثیر عاشقان رسول نے
دلچسپی سے شرکت کی ۔ (رپورٹ: رکن
زون عبدالرزاق عطاری)
رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کےزیر اہتمام
گزشتہ دنوں نارووال کابینہ کے شہر ظفر وال
میں جدول رہا جہاں بس(Bus) میں
نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا ۔ رسالہ پڑھ کر سنایا ۔ ٹرانسپورٹ شخصیت رانا ناصر نے فیضانِ
نماز کورس کی نیت کی۔
مدینہ ٹریول پہ ٹرانسپورٹ اجتماع میں بیان کیا ،
فیضانِ نماز کورس کی تیاری کی۔ اڈا مینجر
اور وابستگان شعبہ ٹرانسپورٹ ظفر وال نے رسائل
تقسیم کئے۔ اس موقع پر ڈرائیور اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:خالد امین عطاری مجلس رابطہ برائے ڈیپارٹمنٹ
لاہور ریجن)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے زیر اہتمام2
مارچ 2021ء بروز منگل سندھ لاڑکانہ میں مدنی مشورہ و عمرہ تربیتی حلقہ کا
سلسلہ ہوا جس میں نگران شعبہ حج و عمرہ نے جامعۃ المدینہ کے علماء کرام و طلباء کے
درمیان عمرہ کا عملی طریقہ بیان کیااور لاڑکانہ زون میں زائرین مکہ مکرمہ و مدینہ
منورہ سے ملاقات کی۔ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت پیش کی۔(رپورٹ: رکن زون عبد الرزاق عطاری )
سندھ لاڑکانہ کی ایک سوسائٹی میں واقع قادری مسجد میں شخصیات کے درمیان عمرہ تربیتی سیشن
دعوتِ اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے زیر اہتمام2
مارچ 2021ء بروز منگل سندھ لاڑکانہ کی ایک سوسائٹی میں واقع قادری مسجد میں شخصیات کے درمیان عمرہ تربیتی سیشن ہوا جس نگران شعبہ حج و عمرہ الحاج
قاری محمد شوکت عطاری نے سفر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے آداب بیان فرمائے اور شخصیات
نے اس تربیتی سلسلہ کو سراہا۔(رپورٹ:
رکن زون عبد الرزاق عطاری )
2
مارچ 2021 بروز منگل فنانس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ریجن فنانس ذمہ دار معین عطاری نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے قرب میں قائم نیو ڈونیشن سیل کا وزٹ کیا اور اسٹال پر موجود اسلامی بھائیوں کو مدنی عطیات کے
اضافے کے لئے مدنی پھول دیئے۔ (رپورٹ:
عبدالرزاق عطاری زون فنانس ذمہ دار)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ ”ائمہ مساجد“ کے زیر
اہتمام 2 مارچ 2021ء بروز منگل گوجرانوالہ
شاہین آباد، گوجرانوالہ سینٹر میں نوید
عطاری پاکستان خود کفالت ذمہ دار ، ماجد عطاری ریجن خود کفالت ذمہ دار اور
عبدالرحمن مدنی رکن زون مجلس ائمہ مساجد اسلامی بھائیوں نے مدنی بستہ کا وزٹ کیا۔
بستہ ذمہ دار کی حوصلہ افزائی فرمائی۔ آمدن بڑھانے کے حوالہ سے مدنی پھول دیتے ہوئے مدنی بستہ پر آنے والوں کے حوالہ سے تربیت فرمائی۔
آخر میں مدنی بستہ کو مضبوط بنانے کے حوالہ سے ذہن دیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں نیو کراچی قبرستان اور گبول قبرستان میں مدنی حلقہ ہوا جس میں گورکن
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
رکن مجلس مجلس کفن دفن عزیر عطاری نے قرآن
پڑھنے کی اہمیت اور فضیلت پر بیان کرتے ہوئے قرآن پڑھنے کی نیت کروائی اور مجلس کفن دفن میں کام کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: عزیر عطاری رکن مجلس فیضان مدینہ)
مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں گلشن
اقبال ڈالمیا کی فیضان اسلام مسجد جاری نماز کورس کے اسلامی بھائیوں میں کفن دفن تربیتی سیشن منعقد کیاگیا جس میں رکن مجلس عزیر عطاری نے شرکا کی تربیت کی۔
رکن مجلس نے میت کو غسل دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بیان کیا ۔ کفن دفن کا عملی طریقہ اپلیکیشن ڈاون لوڈ کرنے
اور کتاب پڑھنے کی ترغیب بھی دلائی۔ غسل میت
دینے کی فضیلت، اہمیت اور نہ دینے نقصانات بھی بیان کئے۔ (رپورٹ: عزیر عطاری رکن مجلس فیضان مدینہ)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں فیضان مدینہ
کے تاجر دکانداروں میں مدنی حلقہ ہوا جس
میں رکن مجلس مجلس کفن دفن عزیر عطاری نے غسل
میت کی اہمیت اور فضائل پر بیان کرتے ہوئے
میت کو غسل دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا
طریقہ بتایا۔(رپورٹ: عزیر عطاری
رکن مجلس فیضان مدینہ)
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہونے والے
ہفتہ وار اجتماع میں اسپیشل پرسنز نے بھی شرکت کی۔ اس اجتماع کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی گئی۔بعد
اجتماع اسلامی بھائیوں نے مدنی مذاکرہ میں شرکت بھی کی۔ (رپورٹ:
محمد سمیر عطاری، اسلام آباد میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسن دعوت اسلامی)
دعوت اسلامی
کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے زیر اہتمام 3 مارچ 2021ء برز بدھ لاہور ریجن ،
حافظ آباد زون، کابینہ حافظ آباد، اطراف کابینہ کی ڈویژن پرانی کالیکی منڈی میں واقع اسکول رضا پبلک میں زون ذمہ دار محمد
عمران عطاری نے پرنسپل صاحب سے ملاقات کی۔
Dawateislami