2مارچ بروز منگل 2021 ء کو حیدرآباد فیضان مدینہ
آفندی ٹاؤن میں رکنِ شوریٰ و نگران ریجن حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری اور نگران
معاون نگران ریجن قاری ایاز عطاری نے ریجن ذمہ داران و نگران زون اسلامی بھائیوں
کا مدنی مشورہ لیا۔
پاک کابینہ
آفس سے ملنے والے ماہانہ مدنی مشورے کے بیان ”اہدف بنا کر کام کرنا“کے موضوع پر بیان
کرتے ہوئے پیشگی و عملی جدول، ماہانہ کارکردگی،تقرری، مدنی عطیات،ماہنامہ فیضان مدینہ
کی بکنگ، شجر کاری مہم مدنی مقصد کورس اور
ایک ماہ کا اعتکاف کے حوالے سے گفتگو کا سلسلہ رہا۔ اس موقع پر مجلس مدنی
کورسز کے ریجن ذمہ دار نے بتایا کہ حیدرآباد ریجن میں 1442ھ میں 2700مقامات پر آخری
عشرے کا اعتکاف ہوگا۔