21 جمادی الاخر, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے
بریڈفورڈ ریجن کی ویسٹ یارکشائر کابینہ میں محفل نعت كا انعقاد كيا گیا جس میں کم
و بیش 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ
دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں
حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔