
Under the
supervision of ‘Majlis short courses for Islamic sisters’, from 24th February
2021, a 3-day course ‘Islamic heroes’ continues in East Birmingham (Birmingham
Region, UK).
The local Islamic sisters are having the privilege of attending this spiritual
course.
In this course, the attendees (Islamic
sisters) were informed about the glorious victories of
the blessed era of Sayyiduna Ali Al-Murtaza, Sayyiduna ‘Umr Farooq-e-Azam, and
Nur ad-Din Zengī, the lion of Allah. In addition to providing abundant information,
Islamic sisters were also informed about some major signs of the Judgment Day.

Under the
supervision of ‘Majlis area visit activity’, an activity, namely ‘area visit’
was held in Coventry, Bristol, and Birmingham (Birmingham Region, UK) in previous days.
Approximately, 19 Islamic sisters had the privilege of attending this spiritual
activity.
Islamic sisters
called the local Islamic sisters to
righteousness,
gave the attendees (Islamic
sisters) important
information about the religious activities of Dawat-e-Islami and encouraged
them to keep associated with the religious environment of Dawat-e-Islami take
part in the religious activities and attend the weekly Ijtima’.

Under the
supervision of Dawat-e-Islami, Madani Halqahs were
held in Sandwell, Stoke, Telford, and Black Country (Birmingham Region, UK) in
previous days. Approximately, 56 Islamic
sisters had the privilege of attending these spiritual Halqahs.
The female
preachers of Dawat-e-Islami delivered Sunnah-inspiring Bayans and gave the
attendees
(Islamic sisters) important
points for spreading the call towards righteousness and taking part in the religious
activities of Dawat-e-Islami. Moreover, they encouraged them to keep associated
with the religious environment of Dawat-e-Islami and attend the weekly Ijtima’.
مولانا ڈاکٹر مختار علی حیدر ی مدظلہ العالی کی مدنی مرکز جوہر ٹاؤن لاہور تشریف آوری

پچھلے دنوں مولانا ڈاکٹر مختار علی حیدر ی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی مدنی
مرکز جوہر ٹاؤن لاہور تشریف لائے جہاں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے انہیں مختلف
شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور یہاں ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے بریف کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر مختار علی حیدر ی صاحب نے جامعۃ
المدینہ کے درجہ دورۃ الحدیث میں استاذا لحدیث مفتی محمد ہاشم خان عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے
ملاقات کی اور طلبہ کرام کے درمیان دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں کی اہمیت بیان کی۔
مولانا ڈاکٹر مختار علی حیدر ی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے مدنی
چینل کو تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ آج کے اس
دور میں دین کی خدمت جس انداز میں دعوتِ اسلامی کر رہی ہے وہ اسی تحریک کا حصہ ہے۔بڑا
مؤثر اور معنی خیر کام ہورہا ہے ۔دل سے دعائیں ہیں کہ اللہ پاک اس چمن شادو آباد
رکھے، جو اس کی آبیاری کررہے ہیں اللہ پاک انہیں بھی خوشحال رکھے۔
چیئرمین آف بلڈر اینڈ ڈویولپرز آف پاکستان فیاض
الیاس کا عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا دورہ

Association Of Builders And Developers Of
Pakistan کے چیئر مین
فیاض الیاس کی دیگر شخصیات کے ہمراہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی آمد ہوئی۔
مدنی مرکز پہنچنے پر مجلسِ رابطہ کے ذمہ داران نے ان کو خوش آمدید کہا اور فیضانِ مدینہ میں قائم دعوتِ اسلامی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا دورہ
کروایا۔
اس موقع پر ایک کانفرنس کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا
محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی ،
ترجمان دعوتِ اسلامی و رکنِ شوریٰ مولانا عبدالحبیب عطاری اور رکنِ شوریٰ حاجی علی
عطاری نے بھی شرکت کی۔
شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق بریفنگ
دی گئی جس پر انہوں نے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

صَحابیات کے
عشقِ رسو ل کے واقعات پر مشتمل رسالہ
صَحابیات اور عِشْقِ رَسول
اِس رسالے کی چندخصوصیات:
٭دیدہ زیب ودلکش سرورق(Title)وڈیزائننگ(Designing) ٭عصرحاضرکے
تقاضوں کے پیش نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے
’’علامات ترقیم ‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭تقریباً
ہرآیت مبارکہ میں ترجمہ ٔکنزالایمان کا التزام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار
رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام
٭فکرِآخرت پرمشتمل اِصلاحی موادکی شمولیت ٭قراٰنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام
منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات،
احادیث ودیگر عبارات کےحوالوں(References) کا خاص اہتمام ٭ایک
ہی نظرمیں کتاب کے عنوانات دیکھنے کیلئے کتاب کے شروع میں فہرست(Index) ٭جن کتب کا حوالہ دیا گیا ہے ان کے مصنفین، مکتبوں اورشہرطباعت کی
’’ماخذومراجع‘‘میں تفصیل ٭پورے رسالے کی
دارالافتاء اَہلِ سنت کے مفتیانِ کرام سے شرعی تفتیش ٭اَغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے
پورے رسا لے کی کئی بار پروف ریڈنگ
60صفحات پر مشتمل یہ رسالہ
2015ء سے لیکر02 مختلف ایڈیشنز میں تقریباً55ہزارکی
تعداد میں پرنٹ ہو چکا ہے۔
اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ
بھی کی جاسکتی ہے۔
آج مولانا عبد
الحبیب عطاری نیو چالی کراچی میں فیضان آن لائن اکیڈمی کی نیو برانچ کا افتتاح
کریں گے

شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی دعوت اسلامی کے تحت
آج بعد نماز عصر ٹریڈ ٹاور، نیو چالی کراچی میں نیو برانچ کا افتتاح ہونے جارہا ہے۔
برانچ کا افتتاح مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی
مولانا عبد الحبیب عطاری فرمائیں گے۔
.jpeg)
دعوت اسلامی
کے شعبہ عطیات بستہ کے زیراہتمام 26 فروری 2021ء جمعۃ المبارک کراچی کھارادر کابینہ
کے نیا آباد میں ایک نئے بستہ کا افتتاح کیا گیا ۔ اس موقع پر
سپروائزر عطیات بستہ محمد ارشد عطاری نے بھی شرکت کی۔
رکن زون عطیات
بستہ عمران عطاری صدقہ و خیرات سے اشاعت اسلام کے موضوع پر مدنی پھول دیتے ہوئے دعوت
اسلامی کے دینی کاموں کے لئے اپنے صدقات و عطیات جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:
غلام جیلانی عطاری)
داتا صاحب کابینہ میں واقع جامعۃ المدینہ اچھرہ پنج پیر میں تحفظ اوراقِ مقدسہ کے بکس کی تنصیب
.jpeg)
مجلس تحفظ
اوراق مقدسہ دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام لاہور
ریجن، جنوبی لاہور زون، داتا صاحب کابینہ میں واقع جامعۃ المدینہ اچھرہ پنج پیر میں تحفظ اوراقِ مقدسہ کے بکس نصب کئے گئے۔
ایک خصوصی
بکس جو کہ مجلس تحفظ اوراق مقدسہ نے بالخصوص دفاتر میں لگانے کے لئے بنایا ہے اس
کو ناظم جامعۃ المدینہ مولانا مدثر مدنی
نے بہت پسند کیا اور اپنے آفس میں لگایا ۔مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کی اس کا وش کو
سراہا اور دعاؤں سے نواز ا ۔ (رپورٹ:محمد وارث عطاری)
28 فروری کو دعوت اسلامی نے واہگہ ٹاؤن کابینہ میں 71مقامات
پر مساجدو مدارس کا افتتاح کردیا

شعبہ خدام المساجد و
المدارس دعوت اسلامی نے واہگہ کابینہ میں مساجدو مدارس کاسنگِ بنیاد رکھنے کے ساتھ
ساتھ کئی مساجد و مدارس کا افتتاح کردیا ہے۔
تفصیلات:
گزشتہ کئی دنوں سے مجلس خدام المساجد و المدارس
کے زیر اہتمام واہگہ ٹاؤن کابینہ میں مختلف مقامات پر نیو مساجد، مدارس اور جامعات کے قیام کے لئے تعمیرات کاسلسلہ جاری تھا۔
تعمیر
ات مکمل ہونے کے بعد 28فروری 2021ء واہگہ ٹاؤن کابینہ میں 71 مقامات پر مساجد و
مدارس کا افتتاح و سنگ بنیاد رکھنے کا سلسلہ ہوا۔ ان مقامات پر مساجد و مدارس کا
افتتاح اور سنگِ بنیاد مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری کے ہاتھوں
رکھا گیا۔
واہگہ ٹاؤن کابینہ میں افتتاح کی جانے والی مساجد، مدارس، جامعات
اور تنظیمی مکاتب کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
مساجد
(1)فیضان غوث الاعظم عامر ٹاؤن (افتتاح) (2) فیضان داتا علی ہجویری جھگیاں (افتتاح) (3) فیضان عشق رسول، جلو پنڈ (سنگ بنیاد) (4)فیضان عبید رضا، چھاپہ (سنگ بنیاد) (5) فیضان
غوث الاعظم، تیڑا (افتتاح) (6) الھادی گارڈن جلو پارک (سنگ بنیاد) (7) مسجد
نور محمد (سنگ بنیاد) (8) فیضان
عائشہ، کوٹ دونی (افتتاح) (9) ہانڈی گاؤں (سنگ بنیاد) (10) مسجد کوٹ دونی چند گاؤں (سنگ
بنیاد) (11)مسجد نور جبار (افتتاح) (12) احمد گارڈن مسجد (سنگ بنیاد) (13) مسجد
فیضان مدینہ لکھن شریف(افتتاح) (14) فیضان
رضا کوٹ دونی چند (افتتاح) (15) جامع مسجد بھسین (سنگ بنیاد) (16) مسجد فیضان مدینہ لکھن شریف(سنگ بنیاد) (17) مسجداقصیٰ
ہربنس پورہ(افتتاح)
مدارس
المدینہ بوائز
(18)پیرس کالونی (افتتاح)(19) جھگیاں گاؤں (افتتاح) (20) عطا ٹاؤن (افتتاح) (21) شاہ گوہر پیر (افتتاح) (22) فیضان غوث اعظم (افتتاح) (23) کرنکے (سنگ
بنیاد) (24) مومن پورہ(افتتاح) (25) نتھوکی گاؤں (سنگ
بنیاد ) (26) تیڑا گاؤں (افتتاح) (27) نوال پنڈ گاؤں فیضان عثمان (سنگ بنیاد) (28) نوال پنڈ گاؤں شاہ صاحب (افتتاح) (29)
جھگیاں گاؤں (افتتاح) (30) چھاپہ گاؤں (سنگ بنیاد) (31) فیضان مدینہ (افتتاح) (32)واہگہ گاؤں (سنگ بنیاد) (33)عزیزیہ مدرسہ (افتتاح) (34)احمد گارڈن (سنگ بنیاد) (35)مدرسۃ المدینہ نور جبار شادی پورہ (سنگ
بنیاد) (36)مدرسۃ المدینہ شیر ربانی فار نابینا (افتتاح) (37)مدرسہ یا رسول بسی موڑ(38)ڈیال گاؤں (سنگ بنیاد) (39)مدرسۃ المدینہ عثمان غنی ہربنس پورہ افتتاح (افتتاح) (40)مدرسۃ المدینہ آن لائن معیز ٹاؤن (سنگ
بنیاد)
مدارس
المدینہ گرلز
(41)مشینری مارکیٹ (افتتاح) (42) نیم پیر (افتتاح)
(43) فتح گڑھ (افتتاح) (44)مناواں (افتتاح) (45)حسین
پورہ (افتتاح) (46)ہمن آباد گاؤں (افتتاح) (47)مومن پورہ (افتتاح) (48)گنج سندھو گاؤں (سنگ بنیاد) (49)نگہبان ٹاؤن (سنگ بنیاد) (50)جلو پنڈ (سنگ بنیاد) (51)نڑوڑ گاؤں (سنگ بنیاد) (52)قلعہ گاؤں (سنگ بنیاد) (53)بھماں گاؤں (افتتاح) (54)واہگہ گاؤں (سنگ بنیاد) (55)الحفیظ
گارڈن (سنگ بنیاد) (56)قلندر
پورہ (افتتاح) (57) رحمت ٹاؤن (سنگ بنیاد) (58) مدرسۃ المدینہ بھسین (افتتاح) (59) مدرسۃ
المدینہ گلشن یاسین(سنگ بنیاد) (60) تلواڑہ گاؤں (سنگ بنیاد) (61) تکی
پورہ گاؤں(سنگ بنیاد) (62) مدرسۃ المدینہ آن لائن مومن پورہ (سنگ بنیاد) (63) باغ ولی پلی(سنگ بنیاد)
جامعۃ المدینہ
(64)احمد گارڈن فار بوائز (سنگ بنیاد) (65) جامعۃ المدینہ بھماں گاؤں فار گرلز (افتتاح) (66) واہگہ ٹاؤن فار گرلز (سنگ بنیاد) (67) جامعۃ المدینہ احمد گارڈن فار بوائز (سنگ بنیاد) (68) جامعۃ المدینہ
بھسین فار بوائز (سنگ بنیاد) (69) جامعۃ
المدینہ بھسین فار گرلز(سنگ بنیاد)(70) جامعۃ
المدینہ لکھن شریف فار گرلز (افتتاح) (71) جامعۃ المدینہ شیر ربانی نابینا فار گرلز (افتتاح)
رکن شوریٰ حاجی رفیع عطاری کے ہاتھوں پنجاب کے مختلف
شہروں میں مساجد و مدارس کا سنگِ بنیاد
.jpeg)
شعبہ خدام المساجد و المدارس کے تحت پنجاب کے
مختلف شہروں میں مساجد و مدارس کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔مساجد و مدارس کا سنگ بنیاد
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد رفیع عطاری نے رکھا۔ اس موقع پر مدنی حلقے کا
انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول شریک ہوئے۔ عاشقانِ رسول کو مسجد آباد
کرنے اور تعمیرات میں اپنا حصہ ملانے کی ترغیب دلائی گئی۔
سنگ بنیاد رکھے جانے والے مقامات کی تفصیلات
ملاحظہ کریں: مسجد فیضان مدینہ عبد اللہ 176
کھوڈی، مسجد فیضان عشق رسول R.6-100 ہڑپہ، مسجد فیضان عشق رسول چک نمبر 101/9L
گادھیاں ساہیوال، مدرسہ غوثیہ محمدیہ چک 46جی ڈی نور شاہ روڈ نزد ساہیوال، مدرسۃ
المدینہ فیضان اہل بیت برائے نابینا افراد کمالیہ شہر، فیضان مدینہ مسجد کا سنگ بنیاد
اور جامعہ و مدرسہ کی تعمیرات کا وزٹ، جامع مسجد شمیم و مدرسہ علاقہ قیام پور ٹوبہ ٹیک سنگھ، مدرستہ المدینہ چک 308 سرنگیاں گوجرہ شہر
3مارچ کو فیضان مدینہ اسلام آباد میں
اسٹوڈنٹس اجتماع ہوگا، مولانا عمران عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے
.png)
3مارچ 2021ء کو شعبہ تعلیم دعوت اسلامی کے
زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد G.11میں
رات 8:45 بجے اسٹوڈنٹس اجتماع منعقد ہونے جارہا ہے۔ اس اجتماع پاک میں مرکزی مجلس
شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی خصوصی بیان فرمائیں گے۔
اس اجتماع پاک میں مختلف شہرکے اسٹوڈنٹس بذریعہ
مدنی چینل اجتماعی طور پر شرکت کریں گے۔
متعلقہ شعبے سے وابستہ اسلامی بھائیوں سے اس
اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔