دعوتِ  اسلامی کے شعبے مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے مانچسٹر (Manchester)ریجن کی مدرسات کےلئے بذریعہ اسکائپ تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 34 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مدرسۃ المدینہ بالغات کے نئے مدنی پھول سمجھائے گئے،اس کے ساتھ ساتھ ریجن فائننس ذمہ دار اسلامی بہن نے خصوصاً رجب، شعبان و رمضان کے مبارک مہینوں میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے فروغ کے لئے ڈونیشنز جمع کرنے کا ذہن دیا۔