23 جمادی الاخر, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں ہالینڈ( Holland) میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں کم وبیش 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مکتبہ المدینہ کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ”دنیا کی حقیقت“ کے موضوع
پر سنتوں بھرا بیان کیااور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو گناہوں سے توبہ کرنے
اور نیکیوں بھری زندگی گزارنے کی ترغیب
دلائی۔
شعبہ کفن دفن پر مقرر اسلامی بہن نے غسل میت و
کفن کاٹنے کے طریقہ کے بارے میں بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں
کو میت کو غسل و کفن دینے کی ترغیب دلاتے ہوئے ذہن دیا کہ وہ اچھی اچھی نیتوں کے
ساتھ تربیت حاصل کریں تا کہ ضرورت کے وقت شرعی اصولوں کے مطابق میت کو غسل دے سکیں۔