Under the supervision of ‘Finance Department (Islamic sisters), a Madani Mashwarah of responsible Islamic sisters from Luton Kabina and East London Kabinah (London Region, UK) were held. Zaili and Kabinah donation responsible Islamic sisters had the privilege of attending this spiritual Mashwarah.

The Kaarkardagi (performance) of the attendees (Islamic sisters) was analysed, their Tarbiyyah was done and the points of Ramadan were explained. Moreover, the points for improving the religious activities were also provided. 


Under the supervision of ‘Majlis shrouding and burial (Islamic sister)’, from 13th to 20th February 2021, online ‘shrouding and burial Ijtima’ were held in Slough and Chesham (London Region, UK) via Skype. 69 Islamic sisters had the privilege of attending these spiritual gatherings.

The female preacher of Dawat-e-Islami delivered a Bayan on the method of Ghusl to the deceased [Islamic sisters], Musta’mal water, Israf [waste] and ‘Naz’a condition’ [state of agony at the time of death]. Moreover, she gave them the mindset of getting Tarbiyyah of ‘giving Ghusl and shrouding’ with good intentions so that they can take part in the religious activities of this department as per Shara’i rulings when needed.


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں راولپنڈی کینٹ کابینہ کی ڈویژن ٹنچ بھاٹہ کے  علاقے عزیز آباد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے ” عبادت میں لذت کیسے حاصل ہو؟“کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو برزگان دین کی عبادتوں اور ان کی دنیا سے بےرغبتی کے واقعات بتائے نیزفکر آخرت کا ذہن دیتے ہوئے فرض عبادات کے ساتھ ساتھ نفلی عبادات کی بھی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  پاکستان کی تنظیمی و ادارتی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اولاد کی تربیت کب اور کیسے کی جائے ؟ کے عنوان پر مختصراً کلام کیا ، ذمہ دار اسلامی بہنوں کی انفرادی کارکردگیاں بیان کرکے ان کی حوصلہ افزائی اور کمزور کارکردگی کو دور کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی ، نئی ڈویژن میں اسلامی بہنوں کے دینی کام آغاز کرنے، تقرریاں مکمل کرنے، کوائف فارم کو مکمل پُر کرنے ، ماہانہ آٹھ دینی کام کارکردگی سافٹ ویئر میں کابینہ نگران کی آئی ڈی سے انٹری کو 100٪ یقینی بنایا جائے، پاکستان سے بیرون ملک شفٹ ہونے والی فیملی کی معلومات اور سالانہ ڈونیشن میں دیگر دینی کام کرنے کی ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پاکستان کی  تمام ریجن سطح شعبہ کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان سطح کی شعبہ کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی تقرری اور کارکردگی شیڈول اور ماہانہ کارکردگی کے فالو اپ کا جائزہ لیا، مزید کلام کرتے ہوئے مختلف کارکردگی کے جائزہ فارمزاور مکتوب کے رپلائی کے حوالے سے سمجھایا نیز شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں مدنی ریجن کے ملک قطر میں 12 دن پر مشتمل کورس ”اپنی نماز درست کیجئے “کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو فقہ جس میں نماز کے اہم شرعی مسائل، نماز کے اوقات کا بیان ، نماز کاعملی طریقہ، قضا ء نما ز وں کا طریقہ، مسا فر کی نماز کے احکام، اس کے علاوہ دارالافتاء اہل سنت کے مفتیانِ کرام کے نماز کے مسا ئل پرمشتمل مختلف معلوماتی ویڈیوز وغیرہ سیکھنے کا موقع فراہم کیا گیا۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں مدنی ریجن کے ملک کویت میں 3 دن پر مشتمل ”فیضانِ زکوۃ کورس“کا انعقاد کیا گیاجس میں 12اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو زکوۃ کا بیان قراٰن و حدیث کی روشنی میں نیز زکوۃ کی حکمت؟ سونے کی زکوٹ کے علاوہ کرنسی نوٹ کی زکوۃ کیسے نکالی جائے؟ وغیرہ جیسے اہم مسائل سیکھنے کا موقع فراہم کیا گیا۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ساؤدرن افریقہ ریجن کے ملک باٹسوانا میں 3 دن پر مشتمل”فیضانِ زکوۃ کورس“کا انعقاد کیا گیاجس میں 14اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو زکوۃ کا بیان قراٰن و حدیث کی روشنی میں نیز زکوۃ کی حکمت؟ سونے کی زکوٹ کے علاوہ کرنسی نوٹ کی زکوۃ کیسے نکالی جائے؟ وغیرہ جیسے اہم مسائل سیکھنے کا موقع فراہم کیا گیا۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام جنوری 2021ء میں ملک و بیرون ملک کے مختلف ریجنز میں 21 مختلف کورسز ( اپنی نماز درست کیجئے ، حسن کردار ، کورس کفن دفن ، العلم النور ، تفسیر سورہ نور ، تفسیر سورہ رحمان ،اسلامک ہیروز ، بیٹی کا کردار ، مفتاح الجنہ ، زندگی پرسکون بنائیے ، تفسیر القرآن ، Knowledge is Light , Path to Knowledge , Journey to Light ، فیضان علم ِ دین اور حب العربیہ کورس ) کا انعقاد کروایا گیا جن میں ہند (دہلی ،ممبئی ، اجمیر ، کولکتہ ریجن ) امریکہ ، اٹلی ، بیلجیئم ، اسپین ، ہالینڈ، ڈنمارک ، یوکے (برمنگھم) ، آسٹریلیا ملبرن ، بنگلہ دیشں (چٹاگانگ ، کومیلا ریجن) ، چائنہ ، ملائشیا ، عرب شریف ،کویت ،قطر ،موزمبیق ، موریش ، یوگنڈااور پاکستان کے ریجنز( اسلام آباد ، لاہور ، کراچی) شامل ہیں۔

مجموعی طور پر کم و بیش 99 درجات(کلاسز) کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 1ہزار982 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کورس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں نے بہت اچھے تاثرات کا اظہارکیااور اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے ،کتاب "پردے کے بارے میں سوال جواب"کا مطالعہ کرنے ، مدنی مذاکرہ سننے ،2 گھنٹے دینی کاموں میں صرف کرنے، علاقائی دورہ میں شرکت کرنے مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے ، نیک اعمال کا رسالہ جمع کروانے ، کتاب "فیضان نماز "سے گھر درس دینے اور دیگر شارٹ کورسز کرنے کی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ ماہ بیرون ممالک میں 3دن پر مشتمل ” بیٹی کا کردار کورس“ کا انعقاد کیا گیا جن میں ہند کے مختلف ریجنز (دہلی ،ممبئی ، اجمیر ، کولکتہ ریجن )، امریکہ ،کینیڈا ، اٹلی ، بیلجیئم ، اسپین، ہالینڈ، ڈنمارک ، یوکے ( مانچسٹر ، لندن ، بریڈفورڈ ، برمنگھم،آئر لینڈ ) سری لنکا، تنزانیہ ، ترکی ، آسٹریلیا ملبرن ، بنگلہ دیشں (چٹاگانگ ، کومیلا ریجن) ، چائنہ ، ملائشیا ، عرب شریف، کویت، قطر شامل ہیں ۔

مجموعی طور پر یہ کورس تقریباً1ہزار132 مقامات پر منعقد ہوا جن میں کم و بیش 28ہزار202 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔کورس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں نے بہت اچھے تاثرات کا اظہارکیا ، کورس کے آخر میں 19ہزار269 اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور 11ہزار989 اسلامی بہنوں نے کتاب "پردے کے بارے میں سوال جواب"کا مطالعہ کرنے نیز 18ہزر60 اسلامی بہنوں نے دیگر شارٹ کورسز کرنے کی نیتیں کیں۔


گزشتہ دنوں قمبر شریف سندھ میں زون ذمہ دارحکیم ندیم عطاری نے وزٹ کیااور سائیں سید غلام حسین بادشاہ مدظلہ العالی سے قمبر شریف لاڑکانہ میں ملاقات کی ۔

زون ذمہ دار دارحکیم ندیم عطاری نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے بارے میں آگاہی دیتے ہوئے شعبہ رابطہ برائے حکیم کے بارے میں معلومات دیں اور اس شعبے میں دعوتِ اسلامی کی خدمات کواجاگر کیا۔

دعوتِ اسلامی  کے شعبہ رابطہ برائے حکیم کے زیر اہتمام 25 فروری 2021ء بروز جمعرات کراچی کورنگی کابینہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن تا کابینہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

رکن شوری حاجی فضیل عطاری نے مولا علی کی شان کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکاء کو نیک اعمال کا رسالہ لینے اور عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔

شعبہ رابطہ برائےحکیم کے زون ذمہ دار حکیم محمد ندیم عطاری نے رکن شوری حاجی فضیل عطاری اور نگران کورنگی کابینہ راحیل عطاری سے ملاقات کی ۔(رپورٹ: محمد عظیم عطاری )