دعوتِ اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ  کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لاہور ریجن ، حافظ آباد زون، کابینہ حافظ آباداطراف ، ڈویژن پرانی کالیکی منڈی میں مبلغ دعوت اسلامی زون ذمہ دار محمد عمران عطاری کا جدول رہا۔

مبلغ دعوت اسلامی زون ذمہ دار محمد عمران عطاری نے چوک درس دیا جس میں قریبی دوکان داروں نے شرکت کی۔ نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع کی دعوت دی جس پر اسلامی بھائیوں نے اجتماع میں شرکت کرنے کی نیت کی۔(رپورٹ: محمد عمران عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ  کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لاہور ریجن، حافظ آباد زون ، کابینہ حافظ آباد کی ڈویژن غربی میں زون ذمہ دار محمد عمران عطاری کا جدول رہا۔

زون ذمہ دار محمد عمران عطاری نے محافظ اوراق مقدسہ ذمہ دار کے ساتھ مل کر مختلف مقامات اور گلی محلوں میں لگے اوراق مقدسہ کے باکسز خالی کئے جس پر لوگوں نے دعوت اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے کام کو بہت پسند کیا اور خوشی کا اظہار کیا ۔(رپورٹ: محمد عمران عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لاہور ریجن ، حافظ آباد زون، کابینہ حافظ آباد کی ڈویژن جلالپور بھٹیاں میں زون ذمہ دار محمد عمران عطاری نے تحفظ اوراق مقدسہ کے کارخانے کا وزٹ کیا ۔

زون ذمہ دار محمد عمران عطاری نے محافظ اوراق مقدسہ کے ساتھ ملاقات کی۔ کارخانے میں جو باکسز تیار کئے گئے تھے ان کا جائزہ لیا ۔ باکسز کو لگانے اور تیار کرنے کے بارے میں مدنی مشورہ کیا ۔(رپورٹ: محمد عمران عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ  کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لاہور ریجن، حافظ آباد زون ، کابینہ حافظ آباد کی ڈویژن غربی مدنیہ کالونی ہائی سکول نمبر 2 میں ذمہ دار اوراق مقدسہ نے پرنسپل صاحب سے ملاقات کی۔

شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کا تعارف کروایا جس پر پرنسپل صاحب نے خوشی کا اظہار کیا اور ٹیچرز صاحبان نے ساتھ مل کر مختلف مقامات پر اوراق مقدسہ کے باکسز لگوائے ۔

زون ذمہ دار محمد عمران عطاری نے ایک کلاس روم میں مدنی حلقہ لگایا اور شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کا تعارف پیش کیا اور طلباء کرام کو مقدس اوراق کے ادب کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: محمد عمران عطاری)


دعوت اسلامی ڈیفنس کابینہ کے شعبہ تعلیم اور مجلس ڈاکٹر کےزیر اہتمام ڈیفنس   فیز 7 میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں شعبۂ تعلیم سے وابستہ اسٹوڈنٹس ٹیچرز ، ڈاکٹرز اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی نے کامیاب کون کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا ۔ مزید مارچ میں شعبۂ تعلیم کے تحت ہونے والے طہارت کورس کے حوالے سے ذہن سازی کی گئی۔(رپورٹ:محمد حماد رضا میڈیا ڈیپارٹمنٹ ڈیفنس کابینہ)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں حیدرآباد ریجن میں واقع فیضان آن لائن اکیڈمی کی برانچ فیضان مدینہ آفندی ٹاؤن میں ریجن ذمہ دار جنید عطاری مدنی نے شفٹ عطاری اور قادری کے ناظمین،معاونین،شفٹ تعلیمی ذمہ داران اور مدرسین کا مدنی مشورہ لیا۔

ریجن ذمہ دارجنید عطاری مدنی نے مدنی مشورے میں شرکاء کو 2 گھنٹے دعوت اسلامی کو دینے اور 12 دینی کام کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔اس دوران مختلف دینی کام کرنے والے اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی پیش کئے گئے۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام  19 فروری 2021ء کو نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی للبنین مولانا یاسر عطاری مدنی نے برانچ فیضان مدینہ گجرانوالہ میں برانچ ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا۔

مدنی مشورے میں کراچی میں ہونے والے سالانہ سنتوں بھرے اجتماع کی تیاریوں کا ذہن دیتے ہوئے دینی کاموں میں مضبوطی لانے کی ترغیب دلائی۔نیز انتظامی معاملات کے حوالے سے مدنی پھول بھی دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ائمۂ مساجد کے زیر اہتمام 24فروری2021ء بروز بدھ فیضان مدینہ آفندی ٹاؤن حیدرآباد میں  رکنِ شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی ونگران ائمہ مساجد پاکستان حافظ محمدفیضان عطاری مدنی نے ائمہ کرام کا مدنی مشورہ لیا ۔

امام صاحبان کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے اور احسن و نرم انداز میں عوام الناس کی اصلاح کرنے پر تربیت فرمائی۔ائمۂ مساجدپاکستان کےنظام کوبہتربنانےاورہرمسجدکو آبادکرنے،نمازیوں اور اہل محلہ کےبچوں کو درست مخارج کےساتھ قرآن پاک کی تعلیم وتربیت دینےنیز اسکےاخراجات کوخودکفیل کرنےکےحوالےسےمدنی پھول عطا فرمائے۔

ماہ رجب وشعبان المعظم میں سحری اجتماعات کرنے اور اس میں نمازیوں اور اہل محلہ کی شرکت اورشعبہ نیک اعمال کےطےشدہ شیڈول و طریقہ کارکےمطابق اجتماع کرنے کی ذہن سازی کی گئی۔(رپورٹ: محمدعابد عطاری مدنی)


22 فروری 2021ء بروز بدھ سکھر زون، جیکب آباد کابینہ،  ڈویژن ٹھل سٹی ڈسٹرکٹ جیکب آباد میں ڈویژن نگران محمد اویس عطاری نے ایک سینٹر کا وزٹ کیا اور نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں اسٹوڈنٹس اور ٹیچرز نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران محمد اویس عطاری نے نیت کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتےہوئے ہر نیک کام پہلے اچھی نیت کرنے اور نماز کی پابندی کرنے کا ذہن دیا۔ آخر میں 3 مارچ کوہونے والے اسٹوڈنٹس اجتماع میں نگران شوری کے بیان میں شرکت کا ذہن دیا۔

25 فروری 2021ء  بروز جمعرات ریجن حیدرآباد، زون سکھر، کابینہ میاں جو گوٹھ کے ڈویژن آباد سٹی نزد جیکب آباد میں زیر تعمیر مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا نگرانِ کابینہ اختیار احمد عطاری نے وزٹ کیا اور فیضان مدینہ میں جاری تعمیرات کا جائزہ لیا۔(رپورٹ: اختیار احمد عطاری کابینہ نگران)


صحابہ کرام رَضِیَ اللہُ عَنْہُم کے عشقِ رسو ل کے واقعات پر مشتمل تالیف

صحابہ کرام رَضِیَ اللہُ عَنْہُم کا عشقِ رسول

اِس کتاب کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودلکش سرورق(Title)وڈیزائننگ(Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیش نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علامات ترقیم ‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭تقریباً ہرآیت مبارکہ میں ترجمہ ٔکنزالایمان کا التزام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭فکرِآخرت پرمشتمل اِصلاحی موادکی شمولیت ٭قراٰنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، احادیث ودیگر عبارات کےحوالوں(References) کا خاص اہتمام ٭ایک ہی نظرمیں کتاب کے عنوانات دیکھنے کیلئے کتاب کے شروع میں فہرست(Index) ٭جن کتب کا حوالہ دیا گیا ہے ان کے مصنفین، مکتبوں اورشہرطباعت کی ’’ماخذومراجع‘‘میں تفصیل ٭پوری کتاب کی دارالافتاء اَہلِ سنت کے مفتیانِ کرام سے شرعی تفتیش ٭اَغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے پوری کتاب کی کئی بار پروف ریڈنگ

274صفحات پر مشتمل یہ کتاب 2006ء سے لیکر 10 مختلف ایڈیشنز میں تقریباً32ہزار 800کی تعداد میں پرنٹ ہو چکی ہے۔

اس کتاب کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام آج رات  بمطابق 15 رجب المرجب 1442ھ کی شب عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں عرس ِآل نبی، اولاد علی حضرت سیدنا امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ کے موقع پر مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جائیگا۔

اس روحانی محفل کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوگا ، تلاوت کے بعد بارگاہِ رسالت صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں ہدیۂ نعت اور امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ کی شان میں منقبت پڑھی جائیگی۔امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سیدناامام جعفر صادق رضی اللہ عنہ کی سیرت بیان کرنے کے ساتھ ساتھ عاشقان رسول کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔ مدنی مذاکرے کے اختتام پر کونڈوں کی نیاز کھیر پوری کا بھی اہتمام ہوگا۔

واضح ہے کہ یہ پروگرام مدنی چینل پر براہ راست نشر بھی کیا جائیگا۔