عاشقان رسول  کے دلوں کو علمِ دین کی طرف راغب کرنے اور ان کی دینی معلومات میں اضافہ کرنے کےساتھ ساتھ ان کے قلوب کو صحابہ، اہل بیت اور اولیاء کرام کی محبت سے لبریز کرنے کے لئے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتے ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب دلاتے ہیں اور رسالہ پڑھنےیاسننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔

اس ہفتے امیرِ اہلِ سنت نے عاشقانِ رسول کو رسالہ ” ہر صحابی نبی جنّتی جنّتی“ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے /سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یا اللہ پاک ! جو کوئی رسالہ ” ہر صحابی نبی جنّتی جنّتی“ پڑھ یا سن لے اُسےاور اس کی قیامت تک آنے والی ساری نسلوں کو صحابۂ کرام کی سچی غلامی نصیب فرما۔اٰمین

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

آڈیو میں رسالہ نیچے ملاحظہ کریں


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے وکلاء کے زیر اہتمام 24 فروری 2021ء کو شکر گڑھ کے بار روم میں وکلاء اجتماع ہوا جس میں بار کے صدر، نائب صدر اور وکلاء حضرات نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیااور حاضرین کو مدنی پھول دیئے۔ رکن شوریٰ نے انہیں بار میں دینی کاموں کو فروغ دینےاور دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔


25 فروری 2021ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام شکر گڑھ پنجاب میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبے سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں دینی ماحول سے وابستہ ہونے، دینی کاموں میں شرکت کرنے، اور دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔


گزشتہ روز عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں شعبہ رابطہ برائے شوبز کے زیر اہتمام سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی میں مقیم شوبز کے فنکار اور دیگر افراد نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ نے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کی دنیا بھر میں جاری دینی خدمات سے آگاہ کیا۔ رکن شوریٰ نے انہیں نیکی کی دعوت دی اور ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


شعبہ تعلیم دعوت اسلامی کے نگران عبد الوہاب عطاری نے 25 فروری 2021ء کو ڈاکٹر ولی الدین (وائس چانسلرسرسید انجینئرنگ یونیورسٹی کراچی)، ریحان شمس (ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئر)، سید سرفراز علی (یونیورسٹی رجسٹرار)، عماد الحق (چیئرمین فیکلٹی بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ شوشل سائنسز)، عبد الوحید بھٹو (داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کراچی کے Pro V.C) اور یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس سے ملاقات کی۔عبد الوہاب عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کا تعارف پیش کیااور 3 مارچ 2021ء کو ہونے والے اسٹوڈنٹس اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔


جانشین امیر اہل سنت مولانا عبید رضا عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی آج شام 6:00 بجے اپنے Facebook Pageپر لائیو ہونگے۔ اس سلسلے میں عاشقان رسول سوالات کرکے شرعی و دنیاوی رہنمائی حاصل کرسکیں گے۔

سلسلےمیں Joinہونے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

https://www.facebook.com/UbaidRazaJA


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 25 فروری 2021ء بمطابق 13 رجب المرجب 1442ھ کی شب  عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں یومِ ولادت مولا علی شیر خدا کَرَّمَ اللہ وجہَہُ الکریم کے سلسلے میں مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا۔ مدنی مذاکرے کے آغاز میں جلوس مولا علی رضی اللہ عنہ کا اہتمام ہوا۔

اس پُر نور محفل میں بارگاہ رسالت صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں ہدیۂ نعت اور مولا علی رضی اللہ عنہ کی شان میں منقبت پڑھی گئی جبکہ امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے شہنشاهِ ولایت مولا علی مشکل کشا رضی اللہ عنہ کی دینی خدمات بیان کرتے ہوئے عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے۔اس موقع پر جانشین امیر اہل سنت مولانا عبید رضا عطاری، نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری، دارالافتاء اہل سنت کے مفتیانِ کرام اور اراکین شوریٰ سمیت عاشقان رسول کی کثیر تعداد موجود تھی۔


رسول ِ اکرم ﷺ کی رضاعی خالہ حضرتِ اُمِّ سُلَیْم رَضِیَ اللہُ عَنْہَا کے اوصاف و کمالات پر مبنی تحریر

فَیضَانِ بی بی اُمِّ سُلَیْم

رَضِیَ اللہُ عَنْہَا

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودلکش سرورق(Title)وڈیزائننگ(Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیش نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علامات ترقیم ‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭تقریباً ہرآیت مبارکہ میں ترجمہ ٔکنزالایمان کا التزام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭فکرِآخرت پرمشتمل اِصلاحی موادکی شمولیت ٭قراٰنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، احادیث ودیگر عبارات کےحوالوں(References) کا خاص اہتمام ٭ایک ہی نظرمیں کتاب کے عنوانات دیکھنے کیلئے کتاب کے شروع میں فہرست(Index) ٭جن کتب کا حوالہ دیا گیا ہے ان کے مصنفین، مکتبوں اورشہرطباعت کی ’’ماخذومراجع‘‘میں تفصیل ٭پورے رسالے کی دارالافتاء اَہلِ سنت کے مفتیانِ کرام سے شرعی تفتیش ٭اَغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے پورے رسالے کی کئی بار پروف ریڈنگ

60صفحات پر مشتمل یہ رسالہ 2017ء میں تقریباً20ہزار کی تعداد میں پرنٹ ہو چکا ہے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now



دعوتِ  اسلامی کے شعبے مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں نارتھ امریکہ ریجن کی شعبہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہنوں بذریعۂ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن عالمی مجلس شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی قاعدہ کورس شروع کروانے کے حوالے سے بات چیت ہوئی نیزمدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت تربیتی اجتماع کے جدول کے بارے میں اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبے مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے مختلف ریجنز کی مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں لندن، مانچسٹر، اسکاٹ لینڈ، برمنگھم کی شعبہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

رکن عالمی مجلس شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورمدنی قاعدہ کورس شروع کروانے کے حوالے سے بات چیت کی نیز مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت تربیتی اجتماع کے جدول کے بارے میں اہم امور پر مشاورت کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام  24 فروری 2021ءبروز بدھ یورپین یونین کی اصلاح اعمال ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ناروے ،فرانس، جرمنی، ڈنمارک، سویڈن ،آسٹریا اور ہالینڈ کی اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اصلاح اعمال پر مقرر رکن عالمی مجلس مشاورت نے اصلاح اعمال کا کارکردگی فارم تفصیل سے سمجھایااور اس سے متعلق ذمہ دار اسلامی بہنوں کی جانب سے کئے جانے والے سوالات کے جوابات بھی دیئے، وقت پر کارکردگی شیڈول اور ماہانہ شعبے کی کارکردگی جمع کروانے کی ترغیب دلائی اور شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام23 فروری2021ء کواسپین (Spain) کے ڈویژن میڈرڈ (Madrid) میں اصلاحِ اعمال کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں تولیدو(Toledo)، آرگیندا( Arganda)، مسلاتا(Mislata)، پتریکس(Patriax)کےذیلی حلقوں کی اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ اصلاح اعمال پر مقرر ڈویژن نگران اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورنئے اہداف دئیے نیز شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات پیش کئے۔