
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر
اہتمام24 فروری 2021ء کو اسپین (Spain) کی ڈویژن
بارسلونا (Barcelona) کے علاقے ترینیتات (Trinitat) میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ سطح پر مقرر کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن
نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کا طریقہ،
کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے
متعلق احکامات بھی بیان کئے۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 23 فروری 2021ء کو
اٹلی (Italy)کی ڈویژن بریشیا (Brescia) میں بذریعہ اسکائپ مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”زکوٰۃ“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو زکوٰۃ ادا کرنے کے فضائل اور زکوٰۃ نہ دینے پر کیا
کیا وعیدیں ہیں اس کے بارے ہیں اہم معلومات پیش کیں نیز ذمہ داراسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے لئے ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے
سے تربیت کی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 24 فروری 2021ءکو یورپین
یونین ریجن کے ملک آسٹریا(Austria)کے شہر ویانا(Vienna)میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش20 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے” عبادت میں لذت کیسے
حاصل ہو؟“کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو
برزگان دین کی عبادتوں اور ان کی دنیا سے بےرغبتی کے واقعات بتائے نیزفکر آخرت کا
ذہن دیتے ہوئے فرض عبادات کے ساتھ ساتھ نفلی عبادات کی بھی ترغیب دلائی۔

ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد
فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔
مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ” کرامات خواجہ “پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں شعبہ جامعات المدینہ للبنات کی کم
و بیش 179 اسلامی بہنوں نے رسالہ” کرامات خواجہ “پڑھنے / سننے کی سعادت حاصل کی۔
جامعۃ المدینہ
للبنات فیضان غوث اعظم میں معلمہ اسلامی بہن نے 24 گھنٹوں میں تلاوتِ قراٰنِ
مکمل کرلیا

مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ سے تلاوت قراٰنِ کی ترغیب ملنے پر برمنگھم(Birmingham) یوکے میں قائم دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ
للبنات فیضان غوث اعظم میں معلمہ اسلامی بہن نے گزشتہ دنوں 24 گھنٹوں
میں قراٰنِ کریم مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی۔
یوکے لندن ریجن سلاؤ لندن میں تین دن پر مشتمل ”فیضانِ زکوۃکورس“ ہونے جارہا ہے

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام
یکم مارچ2021ء سے یوکے لندن ریجن سلاؤ لندن میں تین دن پر مشتمل ”فیضانِ زکوۃکورس“ ہونے
جارہا ہے۔کورس کا دورانیہ 1گھنٹہ ہے۔
اس کورس
میں زکوۃ کا بیان، قراٰن و حدیث کی روشنی میں، زکوۃ کی حکمت، سونے کی زکوۃ کے
علاوہ کرنسی نوٹ کی زکوۃ کیسے نکالی جائے، زکوۃ نکالنے کا طریقہ وغیرہ اس کے علاوہ
مزید سیکھ سکیں گیں۔
داخلے کی
خواہش مند اسلامی بہنیں اپنے علاقوں کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں سے رابطہ کریں یا اس ای میل آئی ڈی پر رابطہ فرمائیں:

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لندن ریجن
کے مختلف علاقوں والتھم سٹو،ولزڈن گرین،
ہنسلو، سلاؤ،ریڈنگ (Walthamstow,
Willesden Green, Hounslow, Slough, Reading) میں مدنی حلقوں کا انعقاد کیا گیاجن میں کم وبیش
75 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتو ں بھرے بیانات کئے
اور مدنی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دینے،دعوت اسلامی کے دینی
ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی
نیز اسلامی بہنوں کو ذہن دیا کہ اگلے مدنی حلقے میں شامل ہوکر علم دین حاصل کریں۔

دعوتِ اسلامی کے شعبے مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام24
فروری2021ء سے یوکے کے لنکشائر کابینہ میں ”ناظرہ کورس“
شروع ہوا جس میں6 اسلامی بہنیں شرکت کرہی ہیں۔
واضح رہے اس کورس میں وہ اسلامی بہنیں شرکت
کر رہی ہیں جنہوں نے مدنی قاعدہ کورس کے بعد ٹیسٹ پاس کیا ہو اہے۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ
اہتمام 23 فروری 2021ء کو یوکے کے علاقے نیلسن( Nelson) میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے ”نفلی
روزوں کے فضائل “کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں نفل
روزوں کی دینی تحریک میں شامل ہونے کا ذہن دیا نیز عاملاتِ نیک اعمال بننے کی
ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ
اہتمام 22 فروری 2021ء کو یوکے کے علاقے ایکرنگٹن( Accrington)میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے ”نفلی
روزوں کے فضائل “کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں نفل
روزوں کی دینی تحریک میں شامل ہونے کا ذہن دیا نیز عاملاتِ نیک اعمال بننے کی
ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام22 اور23 فروری2021ء کو یوکے
مانچسٹر ریجن کے علاقے لیونشلم (Levenshulme) میں”بیٹی کا
کردار کورس “کا انعقاد کیا گیا جس میں
16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس کورس
میں اسلام میں عورت کا مقام، بیٹی کی پرورش اور شرم و حیا کے متعلق سکھایا گیا نیز
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق
آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں
میں حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی گئی۔
یوکے کی کابینہ ویسٹ یارکشائر اور ساؤتھ اور ویسٹ
یارکشائر کے مختلف علاقوں میں اجتماعات کا
انعقاد

دعوت اسلامی کے زیراہتمام17 تا 23 فروری2021ء تک یوکے کی کابینہ ویسٹ یارکشائر اور ساؤتھ اور ویسٹ
یارکشائر کے مختلف علاقوں ہیکمونڈ وائک، ریوین
اسٹورپ، وائٹیکر بیٹلے، سیوییل ٹاؤن، ویسٹن، اسٹاکٹن، مڈلز برو، لیڈز، بریڈ فورڈ ،
ہیلی فیکس ، کیگلی ،نیوکاسل، شیفیلڈ، ڈونکاسٹر، رودرہم، ہڈرز فیلڈ، واگ فیلڈ (Heckmondwike,
Ravensthorpe, Witikerbatley, Saviletown, westtown, Stockton, Middlesbrough,
Leeds, Bradford, Halifax, Keighley, Newcastle, Sheffield, Doncaster, Rotherham,
Huddersfield, wakefield and Batley )میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 968 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”عبادت میں لذت کیسے
حاصل ہو؟“کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں
حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔