ہفتہ وار مدنی مذاکرہ میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے/سننے والوں کو اپنی خاص دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یاسننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”فیضانِ رجب“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یوکے کے مانچسٹر ریجن سے 3ہزار524 ، لندن ریجن سے 1ہزار975، بریڈ فورڈ ریجن سے 3ہزار321، برمنگھم ریجن سے 6ہزار836، آئرلینڈ سے 76 اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے 421 اسلامی بہنوں نے پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی، مجموعی طور پر تقریبًا16ہزار153اسلامی بہنوں نے رسالہ ”فيضانِ رجب“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبےکفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے ساؤ تھ   اینڈ ویسٹ یارکشائر کے علاقے دیوزبری (Dewsbury)میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 32 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت اور کفن پہنانےکا طریقہ بتایا نیز اسلامی بہنوں کو ٹیسٹ دینے کی ترغیب دلائی جس پر 15 اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیتیں بھی کیں۔


دعوت اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کے زیر اہتمام 17فروری 2021ء بروز بدھ  گاوں اولکھ بھائیکے نوکھر میں گھریلو صدقہ بکس رکھوانے کا سلسلہ ہوا جس میں اہل علاقہ نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی عبدالرحمن مدنی نے اس موقع پر راہ خدا میں خرچ کرنےکے فضائل بیان کئے اور حاضرین کو صدقہ کرنے کے بارے میں مدنی پھول دیتے ہوئے روزانہ کچھ نا کچھ عطیات بکس رقم میں ڈالنے کی ترغیب دلائی جس پر جس پر ہاتھوں ہاتھ لوگوں نے تعاون کیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے  کے شہر بلیک کنٹری (Black Country)کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں 42 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی مذاکرہ ہر ہفتے سننے اور اس کی کارکردگی جمع کروانے کی ترغیب دلائی نیز احساس ذمہ داری سے کام کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کی تمام ریجن نگران اسلامی بہنوں کا مد نی مشورہ ہوا جس میں تمام ریجن نگران  اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورماتحت اسلامی بہنوں سے اہداف سامنے رکھ کردینی کام کی پوچھ گچھ کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبے اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام 17 فروری2021ء  کو یوکے کے شہر کوونٹری اور ایسٹ برمنگھم (Coventry and East Birmingham )میں اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم بیش 45 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق تفصیلات بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام  گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن کےعلاقے ہن ورتھ (Hanworth)میں محفل نعت كا انعقاد كيا جس میں 15اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں  یوکے کے شہر الفورڈ(Ilford) میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 7اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت عام کرنےاوردعوت اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے متعلق نکات فراہم کئے۔ دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبے شب وروز  للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں بیرون ممالک کی شب و روز ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں لندن( London)، بریڈ فورڈ (Bradford)، مانچسٹر(Manchester)، برمنگھم(Birmingham)، اسکاٹ لینڈ (Scotland)، آئرلینڈ (Ireland) ،بنگلہ دیش (Bangladesh)، موزمبیق ( Mozambique ایران (Iran) ،جنوبی کوریا (South Korea جنوبی افریقہ (South Africa) کی شب و روز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شب و روز کی ذمہ دار مجلس بیرون ملک کی رکن اسلامی بہن نے’’اولاد کی تربیت ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا نیز مدنی مشورے میں مختلف نکات سمجھائے ، تحریری مقابلہ ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کے بارے میں اسلامی بہنوں کو ذہن دیا اور ہر ماہ اپنا شیڈول جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  یوکے کے شہر رودرہم ، شیفیلڈ اور ڈونکاسٹر( Rotherham, Sheffield, Doncaster ) میں مدنی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش41 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور مدنی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰنِ پاک سمجھ کر پڑھنے کے بارے میں نکات بیان کئے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبے علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے اسکاٹ لینڈ گلاسگو کابینہ کے شہر پولک شیلڈز ( Pollockshields ) میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی۔ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے ،ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنےاور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے زیراہتمام 10 تا 16 فروری2021ء  تک یوکے برمنگھم ریجن میں مختلف مقامات کوونٹری، نارتھ برمنگھم، ایسٹ برمنگھم، سینٹرل برمنگھم، ساؤتھ برمنگھم، بلیک کنٹری،روسٹر، سینڈول،اسٹوک، والسال، پیٹر برو، ناٹنگھم ، برٹن، لیسٹر، ڈربی(Coventry, North Birmingham, East Birmingham, South Birmingham, Central Birmingham, Black Coventry, Worcester Sandwell, Stoke, Walsall, Peterborough, Nottingham, Burton, Leicester, Derby)میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 975 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے”جھگڑے کے نقصانات“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو جھگڑے کے آفات اور صلح کے فوائد پر اہم نکات پیش کئے نیز اسلامی بہنوں کو غصہ آجانے پر صبر کرنے کے فضائل بیان کئے۔