اسلامی بہنوں کے شعبہ کفن دفن کے زیراہتمام گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ سینٹرل کے علاقے شو مارکیٹ میں غسل میت کی تر بیت کا انعقاد ہواجس میں تجہیزو تکفین ڈویژن ذمہ داراسلامی بہن نے تربیت کروائی جس میں 14اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن ذمہ داراسلامی بہن نےاسرا ف سے بچنے اور مستعمل پانی کے مسائل سمجھائے اور کفن پہنانے کا شرعی طریقہ بھی بتایا جس پراسلامی بہنوں نے انفرادی کوشش کرکے اسلامی بہنوں کو لانے کی نیت کی اور 7 اسلامی بہنوں نے کتاب تجہیز و تکفین کا طریقہ مطالعہ کرنے کی نیت کی ۔اس موقع پر 2اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیت کا بھی اظہار کیا۔