عالمی مدنی مرکز میں عرس امام جعفر صادق کے موقع پر مدنی
مذاکرے کا انعقاد، امیر اہل سنت نے مدنی پھول ارشاد فرمائے
27فروری 2021ء کی شب عالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ کراچی میں عرس سیدنا امام جعفرصادق رضی اللہ عنہ کے موقع پر مدنی مذاکرے کا انعقاد کیاگیا ۔ مدنی
مذاکرے میں تلاوت قرآن پاک، نعت رسول اور منقبت پڑھی گئی اور جلوس امام جعفر رضی اللہ عنہ کا بھی
اہتمام ہوا۔
امیر
اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے بزرگوں کی
یاد منانے کے فوائد اور عقیدہ کے حوالے سے بچوں کی تربیت کرنے پر مدنی پھول ارشاد
فرماتے ہوئے عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے۔
عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سینکڑوں جبکہ بیشتر مقامات ہزاروں عاشقانِ رسول
نے جمع ہوکر اس مدنی مذاکرے میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔مدنی مذاکرے کے اختتام پر حاضرین
کو کونڈوں کا لنگر کھیر پوری پیش کی گئی۔
مدنی
مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کریں:
سوال: بزرگوں
کی یادمنانے کے کیافوائدہیں ؟
جواب:اس کے کئی فوائدہیں
مثلا ًبزرگوں کی سیرت کی معلومات ملتی ہیں ،ان کا تقویٰ،خوفِ
خدا،عشقِ رسول،دِینی خدمات وسیرت اورکرامات سے آگاہ ہونے سے ان کی محبت بڑھتی ہے،ان کی محبت کی وجہ سے انْ شاۤء اللہ ان کے ساتھ حشرہوگا،قیامت کے دن ان کے ساتھ اُٹھایاجائے گا، عمل کا
جذبہ بھی بڑھتاہے،ایصال ِثواب کا موقع بھی
ملتاہے ،اس سے یہ خوش ہوتے ہیں ،یہ خوش ہوں گے تو ان سے فیض ملے گا،ایمان کی حفاظت
ہوگی ،بزرگوں کا ذکرکرنے سے اللہ پاک کی رحمت نازل
ہوتی ہے ۔
سوال:بچوں کو’’ہرصحابیِ
نبی جنّتی جنّتی‘‘ کا عقیدہ سکھانے میں کیا حکمت ہے؟
جواب:بچے بچے کو یہ
عقیدہ گھول کرپلادیں تاکہ وہ جان جائیں کہ جس ہستی کے ساتھ صحابی کا لفظ
آجائے تو اب ان کا احترام لازم ہے ،جو ان کے بارے میں کمزوربات کرے تو وہ
نہیں سننی ،بلکہ اس سے دُوربھاگناہے۔
سوال: بڑاغلطی
کرے تو چھوٹااسے کس طرح سمجھائے ؟
جواب:اگربڑاایسی غلطی کرےجو شرعی طورپر غلطی ہے ،چھوٹا
جانتاہے کہ یہ غلطی ہے ،اسےمکمل معلومات ہیں ،اسے ظنِ غالب ہوکہ میں سمجھاؤں گا تو
یہ سمجھ جائیں گے تو پھرحکمتِ عملی سے نرمی اورمحبت سے سمجھائے،چھوٹابھی سمجھائے
تو بڑوں کو چاہئے کہ بغیرغُصّہ کئے ،بغیرمنہ بگاڑےاپنی غلطی کومان لینا چاہئے ۔
سوال:سفیدمرغ پالنے کا کیافائدہ
ہے؟گھرمیں مرغیاں پالنا کیسا؟دیسی اورفارمی مرغی میں کس طرح پہچان ہو ؟
جواب: دوفرامینِ مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم :(1)سفیدمرغ رکھا کرواس لئے کہ جس گھرمیں
سفیدمرغ ہوگاتو نہ شیطان اس گھرکے قریب ہوگااورنہ جادُوگران گھروں کے قریب ہوگا جواس گھرکے اِردگردہیں۔(معجم اوسط،۱/۱۲۰۱) (2)سفیدمرغ
کوبُرابھلامت کہواس لئے کہ یہ میرادوست ہے اورمیں اس کا دوست ہوں اوراس کا دشمن
میرادشمن ہے جہاں تک اس کی آوازپہنچتی ہے،یہ جنّات کو دفع کرتاہے ۔(لقط المرجان،۱۶۵)دیسی اورفارمی مرغی
میں فرق یہ ہے کہ فارمی مرغی موٹی،وزنی ہوتی ہے ،دیسی مرغی کم وزن اورپتلی ہوتی ہے
،اس کا پیٹ بھی چھوٹاہوتاہے ،دیسی مرغی وہ اچھی جوگلیوں میں چل پھرکرکھاتی ہے اس
کا گوشت زیادہ فائدہ کرتا ہے ،اس کےکھانے سےقوتِ حافظہ یعنی یاداشت بڑھتی ہے ،پیٹ
کے دردمیں بھی مفیدہے ۔
سوال:15رجب
کس کا یوم ہے ؟
جواب:15 رجب حضرت
امام جعفرصادِق رحمۃا للہ علیہ کا یوم ہے ،مسلمان ان کے یوم پر کھیر
پوری پکاکرایصالِ ثواب کرتے ہیں ۔
سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ” ہر
صحابیِ نبی جنّتی جنّتی “ پڑھنے یاسُننے والوں
کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے کیا دُعا دی ؟