پچھلے چند دنوں سے مدنی منی مہک عباس بیمار ہیں۔

امیر اہلِ سنت نے اپنے آڈیو پیغام کے ذریعے ان سے عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعائیں کیں۔ آپ نے انہیں صبر و ہمت سے کام لینے کی ترغیب دلائی ۔بیماری پر صبر کرنے کے فضائل پر مدنی پھول بیان کرتے ہوئے کہا کہ حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں اللہ کریم نے تمہارے حق میں جو فیصلہ فرمایا وہ تو ہوکر رہیگا لیکن اگر تم صبر کروگے تو ثواب پاؤ گےاور بے صبری کروگے تو ثواب سے محروم ہوجاؤ گے۔

دور دنیا کے ہوجائےرنج و الم ٭مجھ کو مل جائے میٹھے مدینے کا غم

ہوکرم ، ہوکرم یاخدا ہوکرم ٭واسطہ اُس کا جو شاہِ ابرار ہے

امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے انہیں پریشانی سے نجات حاصل کرنے کے لئے وظیفہ بتاتے ہوئے فرمایا کہ مدنی پنج سورہ صفحہ نمبر 248 میں ہے یَا قَھَّارُ 100 بار اگر مصیبت آپڑے تو پڑھئے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ مشکل حل ہوگی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مریض کے اہلِ خانہ کو نماز ، روزوں کی پابندی کرتے ہوئے گناہوں سے پاک سنتوں بھری زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی اور دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔شیخ طریقت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے خاندان کے تمام افراد کو سنت کے مطابق داڑھی سجانے، ہرماہ تین دن مدنی قافلے میں سفر کرنے، ہفتہ وار رسالہ اور ماہنامہ فیضان مدینہ کا مطالعہ کرنے کا ذہن دیا۔

امیر اہل سنت دامت کا آڈیو پیغام نیچے ملاحظہ کریں