لقمان یعقوب عطاری کے گھر مدنی منے کی ولادت ہوئی
امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے اپنے
آڈیو پیغام کے ذریعے لقمان یعقوب عطاری سمیت سارے خاندان والوں کو مبارکباد دی۔ امیر
اہل سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے خاتم النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مبارک
نام اور اس سے برکت حاصل کرنے کے لئے مدنی منے کا نام “محمد“ اور پکارنے کے لئے آپ
صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مبارک نام کی
نسبت سے ”بُرہان“ رکھا جس معنیٰ ہے (واضح اور روشن دلیل)
۔ امیر اہل سنت نے مدنی منے کے لئے نیکیوں
بھری طویل زندگی کے لئے دعائیں کیں۔
امیرا ہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے تحفے کے طور پر مدنی پھول بیان
کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کریم قرآن
عظیم کی سورہ تحریم میں ارشاد فرماتاہے :
یٰۤاَیُّهَاالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا قُوْۤا
اَنْفُسَكُمْ وَ اَهْلِیْكُمْ نَارًا وَّ قُوْدُهَا النَّاسُ وَ الْحِجَارَةُ
ترجمہ کنز الایمان: اے ایمان والو اپنی جانوں اور اپنے گھر والوں کو
اس آ گ سے بچاؤ جس کے ایندھن آدمی اور پتھر ہیں
تفسیر طبری میں اس آیت کے تحت لکھا ہے حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ فرماتے
ہیں اپنی اولاد او ر گھر والوں کی اچھی تربیت کر کے اور انہیں علم دین سکھا کر
جہنم کی آگ سے بچاؤ۔
امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے لقمان
یعقوب عطاری کے اہلِ خانہ کو نماز ، روزوں کی پابندی کرتے ہوئے گناہوں سے پاک
سنتوں بھری زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی اور دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔شیخ طریقت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے خاندان کے تمام افراد کو سنت کے مطابق داڑھی
سجانے، ہرماہ تین دن مدنی قافلے میں سفر
کرنے، ہفتہ وار رسالہ اور ماہنامہ فیضان مدینہ کا مطالعہ کرنے کا ذہن دیا۔
امیر اہل سنت دامت
کا آڈیو پیغام نیچے ملاحظہ کریں