دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ایک شخصیت اسلامی بہن  کے گھر محفل ِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی شخصیات خواتین نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے”اختیاراتِ مصطفیٰﷺ“ کے موضوع پر بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی نیز ڈونیشن کے ذریعے دعوتِ اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے کا ذہن دیا۔ 


Few days back, Manchester region nigran islamic sister held a meeting online with all Nigran Islamic sisters of English Ijtema of Manchester region. Madani pearls were given regarding using time wisely. Discussions took place on how to increase madani activities and questions were answered.


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یورپ کے ملک ڈنمارک (Denmark) میں مقامی زبان میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے” امام مالک کا عشق رسول“ کے موضوع پر ڈینش زبان میں بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنے عطیات دعوت اسلامی کو دینے اور ٹیلی تھون میں اپنا حصہ ملانے کی ترغیب دلائی نیز مدنی مذاکرہ اور ہفتہ وار رسالہ سننے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام پچھلے دنوں بیلجیم (Belgium )میں کورس بنام”مسکرانے کے دینی و دنیاوی فوائد“ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیا ن کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مسکرانے کے حوالے سے معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ مسکرانا صدقہ ہے، مسکرانا ہمارے پیارے آقاﷺ کی سنت مبارکہ ہے، مسکراہٹ بہت سے مسائل حل کر دیتی ہےنیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام یوکے اسکاٹ لینڈ کےایڈنبرا( Edinburgh ) میں کورس بنام”مسکرانے کے دینی و دنیاوی فوائد“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مسکرانے سے متعلق دینی و دنیاوی فوائد بتائے ۔ مزید اسلامی بہنوں نے کورس کے متعلق اپنے تاثرات بھی دئیے اور ہفتہ وار اجتماع ،نیز آئندہ ہونے والے کورسز میں شرکت کرنے کی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مانچسٹر ریجن کے انگلش اجتماعات کی نگران اسلامی بہنوں  کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مانچسٹر ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور وقت کی اہمیت پر مدنی پھول دیئے نیزمدنی کام بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے نکات فراہم کئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مانچسٹر ریجن کے ڈویژن برنلے( Burnley)میں نیٹ کے ذریعے مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے” سستی کے نقصانات“ کے موضوع پر ترغیبی بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو سستی دور کرنے ، دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں عرب شریف ضيائی کابینہ میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کورسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور باقاعدگی سے نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی  کےعلاقے گلشنِ اقبال 13/D میں ایک اسلامی بہن کے گھر محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے”پیارے آقاﷺ کی شان اور اختیارات“ کے موضوع پر بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی کام کرنے کا ذہن دیا۔


امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتے ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب دلاتے ہیں اور رسالہ پڑھنےیاسننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔

اس ہفتے امیرِ اہلِ سنت نے عاشقان رسول کو رسالہ ” فیضانِ غوثِ اعظم“ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے /سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یا اللہ پاک! جو کوئی 17صفحات کا رسالہ ” فیضانِ غوثِ اعظم“ پڑھ یا سُن لےاُس کوہمارے غوثِ اعظم کی سچی محبت اور خصوصی فیضان نصیب فرمااور اسے بے حساب بخش دے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام جھنگ مکتبۃ المدینہ نگران اسلامی بہن کا لالیاں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن  کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں مکتبۃ المدینہ نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور گزشتہ ماہ بستوں کی کارکردگی بہتر ہونے پر ان کی حوصلہ افزائی کی۔نہیں مزید بستوں کی تعداد میں اضافےکی ترغیب دلائی اور ماہنامہ فیضان مدینہ کی سالانہ بکنگ کروانے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیراہتمام  فیصل آباد ریجن سرگودھا زون میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کا طریقہ،کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے متعلق احکام بیان کئے۔تربیت کے بعد اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیتیں کیں اور اچھے تاثرات کا بھی اظہار کیا۔